Thursday, August 16, 2018

نسخہ برائے ممسک و مقوی

ہوالشافی.
نسخہ برائے ممسک و مقوی. نمبر1
شنگرف دوتولہ. زعفران اتولہ. عقرقرحہ اتولہ. تریاق مدبر اتولہ. خولنجاں پانچ تولہ. لونگ پانچ تولہ. جائفل پانچ تولہ.
دار چینی پانچ تولہ. جندبستر اتولہ. کچلہ مدبر اتولہ.
نمبر2.
تخم حرمل اپاو. تخم دھتورہ اپاو. اجوائن خراسانی اپاو. شہد خالص خانہ ساز اکلو.
ترکیب ساخت. نمبر2 والی اشیاء کو پہلے باریک کوٹ کر سفوف بنا لیں سٹیل کی کڑاہی میں آدھا سفوف نیچے اس کے اوپر شنگرف رکھ کر باقی سفوف ڈال کر شہد اوپر ڈال کر ہلکی ہلکی آنچ پر پکنے دیں دس گھنٹے پکائیں جب سب کچھ جل کر راکھ بن جائے سرد ھونے پر شنگرف نکال لیں یہ شنگرف سونے کے مدمقابل تیار ھو گیا اب اس شنگرف کو محفُوظ کر لیں اب لونگ دار چینی خولنجاں جائفل کو دوگنا پانی میں رات بھر بھگو رکھیں صبح آگ پر رکھ کر ایسڈ پکائیں جب سب کچھ گل جائے تو چھان کر مزید پکا لیں گاڑھا ھونے پر محفُوظ کر لیں اور مقطر کر لیں اب شنگرف اور باقی اشیاء کوٹ کر یکجان کر کے اسی پانی سے کھرل کرتے جائیں جب تمام پانی جذب ھو جائے تو مرچ سیاہ برابر حبوب تیار کر لیں خشک کر کے استمعال کریں.
یہ گولیاں نہایت اعلی درجہ کی امساکی رزلٹ دینے والی گولیاں ہیں یعنی گھنٹوں بھر امساک پیدا کرتی ہیں رات کو خالی پیٹ ایک گولی ادھا کلو دودھ سے استمعال کریں اور زوجیت سے لُطف اندوز ھوں شرمندگی سے چھٹکارا دلانے میں مستند ہیں اعصاب میں تحریک پیدا کرتی ہیں اور شہوت نفسانی کو برقرار رکھتی ہیں جو انسان کی خواہش کے مطابق زوجیت کو خوشگوار بناتی ہیں اس کو استمعال کے بعد کوئی کمزوری پیدا نہیں ھوتی بدن چست اور توانا رہتا ہے چہرہ کو نکھارتی ہیں بدن کی سستی اور کاہلی کا خاتمہ کرتی ہیں جو حضرات انگریزی ادویات استمعال کرکے اپنا نقصان کر چکے ہیں ان گولیوں کا مسلسل استمعال رکھیں ان شا اللہ مضر اثرات جسم سے ہمیشہ کے لیے نیست و نابود ھو جائیں گے اور طاقت پیدا ھو جائے گی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں ڈھیلے کمزور پٹھوں میں نئی روح پھونکتی ہیں کمزور ہر فرد استمعال کریں رزلٹ مطلوبہ پائیں گے. نسخہ مکمل تحریر کردیا گیا ہے تنقید اور فضول سوالات سے پرہیز فرمائیں بنانے پر نجائج سامنے ھوں گے

1 comment:

  1. السلام علیکم
    نسخہ انتہائی جاندار ہے۔ بنانے والے یقینا مستفید ہونگے
    انشاء اللہ
    پروفیسر حکیم زاھد نذیر علوی
    راولپنڈی طبیہ کالج راولپنڈی

    ReplyDelete