Thursday, August 2, 2018

عمل سورۂ القدر

عمل سورۂ القدر...... ..###
سورۂ قدر رمضان مبارک سے خصوصی تعلق ہے اور خصوصاً اس ماہ کے آخری عشرے کی طاق راتوں سے۔ اگر رمضان المبارک میں روزانہ 113 مرتبہ اس کی تلاوت کی جائے تو قلب و روح میں پاکیزگی پیدا ہوتی ہے اور خیالات فاسدہ سے نجات ملتی ہے، منفی سوچوں سے نجات اور نفسیاتی امراض سے چھٹکارا ملتا ہے۔
وہم، بدگمانی، مالیخولیا (Mood Disorder) ، خفقان، مراق، ہسٹیریا، شیزوفزینیا اور اس کے علاوہ سحر و جادو، جنات و آسیب وغیرہ کے مریضوں کو بھی اس سے فائدہ ہوتا ہے۔ اس سورۃ مبارکہ سے ایسے مریضوں کے علاج کا طریقہ یہ ہے۔
کوئی بھی خوشبودار پھول سفید رنگ کا لیں مثلاً چنبیلی، موتیا وغیرہ۔ پھول کا خوشبودار ہونا شرط ہے۔ سورۃ قدر کو 13 مرتبہ پڑھ کر پھول پر دم کریں اور مریض کو سنگھا دیں اور جب تک پھول میں خوشبو رہے وقتاً فوقتاً سنگھاتے رہیں۔ دوسرے دن پھر دوسرا تازہ پھول لے لیں اور اس پر حسب سابق دم کر کے سنگھاتے رہیں۔ 40 دن تک یہ عمل کریں ان شاء اﷲ مرض جاتا رہے گا۔دوسرا طریقہ
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ عمدہ قسم کا چنبیلی یا زیتون کا تیل لے لیں اور رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں عشاء کی نماز کے بعد 40 بار سورہ القدر پڑھ کر تیل پر دم کرتے رہیں۔ آخری طاق رات کے بعد یہ تیل استعمال کے لیے تیار ہو گا۔ اس تیل کی مالش مریض کے سر میں کریں۔ روزانہ کسی ایک ٹائم تھوڑا سا تیل سر میں ڈال کر اچھی طرح مالش کر دیا کریں۔ اگر مرض نہایت سخت ہے اور بیس پچیس دن یا اس سے زیادہ عرصے میں بھی مکمل شفایابی نہیں ہو رہی لیکن افاقہ نظر آ رہا ہے اور بوتل میں تیل ختم ہونے لگے تو بچے ہوئے تھوڑے سے تیل میں چنبیلی یا زیتون کا مزید تیل ڈال کر بوتل پھر بھر لیں اور اس طرح پڑھے ہوئے تیل کو ختم نہ ہونے دیں۔ ان شاء اﷲ مکمل شفا ہو گی۔

Related Posts:

  • یا غیاث یا غیاث یہ عمل تاثیر میں عقلوں کو حیران کرنے والا ہے جو حضرات عمل کرتے ہیں اور ناکامی کا شکوہ کرتے ہیں یا اثر ظاہر تو ہوتا ہے مگر بہت مختصر یا کسی عم… Read More
  • Daste Gaib Read More
  • روحانیت میں اضافے کا عمل روحانیت میں اضافے کا عمل آجکل اکثر احباب عملیات میں ناکام کیوں ھیں اسکی بنیادی وجہ روحانیت کا نا ھونا یا کم ھونا ھوتا ھے۔۔۔۔ اس وجہ سے آپ عملیات کی … Read More
  • Ayat Raziq Read More
  • کایاا پلٹ جائے گی کایاا پلٹ جائے گی عمل: 11 مرتبہ درود شریف 313 مرتبہ سورہ عبس 11 مرتبہ درود شریف تنہائی میں پڑهیں 11 دن تک پانی کی بوتل ساته رکهیں پڑهکر پانی کی بوت… Read More

0 comments:

Post a Comment