Tuesday, September 18, 2018

حاضرات سورہ مزمل

حاضرات سورہ مزمل
سورہ مزمل شریف سے جو حاضرات ہوتی ہے نہایت ہی قوت اور سریع الاثر ہوتی ہے اس سورہ شریف کے موکلات عامل کی زبردست پذیرائی کرتے ہیں خاص طور پر جن بھوت ، آسیب سے نجات، سحر و جادو کا خاتمہ ، مرض یا مریض کی بابت معلوم کرنا ، گمشدہ انسان کے متعلق دریافت کرنا ، عالم ارواح کی سیر کرنا ، اپنے کسی عزیز کی روح سے باتیں کرنا وغیرہ ۔ لیکن اس عمل میں زکوٰۃ کی شرط ہے یعنی اول اس عمل کی زکوٰ ۃ ادا کرنا ضروری ہے ۔ جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ نو چندی جمعرات سے اس عمل کا آغاز کیا جائے اور ہر دو پرہیز جلالی وجمالی کے ساتھ مکمل خلوت میں عمل کریں ۔ عمل بعد نماز عشاء قبلہ رخ ہو کر اکتالیس بار سورہ مزمل شریف پڑھیں اور اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھنا ضروری ہے ۔ اس طرح اکتالیس یوم بلا ناغہ عمل جاری رکھیں ۔ چلہ مکمل کرنے کے بعد صرف تین بار پڑھا کریں تاکہ عمل قابو میں رہے ۔
حاضرات کا طریقہ
ایک صاف شفاف آئینہ لیں اور اسے معمول کے ہاتھ میں دے کر تاکید کریں کہ وہ اپنے عکس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بغور دیکھے اور عامل تین بار درود شریف اور تین بار سورہ مزمل شریف پڑھ کر معمول پر دم کردیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ فی الفور حاضرات کا نزول ہوجائے گا اور شاہ اجنہ تشریف لائیں گے ۔ معمول کو چاہئے کہ کمال آداب سے شاہ اجنہ کو سلام کر کے سوالات پوچھنے کی اجازت طلب کریں اور اجازت مل جانے پر آپ اپنا مدعا بیان کریں انشاء اللہ جواب پتھر پر لکیر ہوگا۔ بعدازاں کام لینے کے بعد شاہ اجنہ کو شکریہ کے ساتھ رخصت کریں ابتداء آپ نابالغ بچوں پر کریں اور جب مہارت تامہ
ہوجائے تو آپ بڑوں پر بھی حاضرات کر سکتے ہیں ۔ بس تجربہ و محنت کی ضرورت ہے ۔

https://www.facebook.com/Nuskhakhas

0 comments:

Post a Comment