Showing posts with label Beauti. Show all posts
Showing posts with label Beauti. Show all posts

Thursday, February 6, 2020

جوڑوں کے درد کا متبادل علاج

جوڑوں کے درد کا متبادل علاج
چھوٹے جوڑوں کا درد نقرس اور بڑے جوڑوں کا درد گنٹھیا کہلاتا ہے جو بعد میں کمر کے مہروں تک بھی پہنچ جاتا ہے۔



جوڑوں کے درد یا یورک ایسڈ کے مریض گوشت، ٹماٹر، تیز مرچ مصالحے، اچار، چٹنی، پالک، سوڈا واٹر اور بادی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔
۔1. مولی کو اچھی طرح چھیل کر ٹکڑے کاٹ لیں اور ان پر لیموں نچوڑ کر، کالی مرچ اور نمک چھڑک کر روزانہ نہار منہ کھائیں۔ سات دن میں یورک ایسڈ کی وجہ سے ہونے والا جوڑوں کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔
۔2. کلونجی 50 گرام، چھلکا اسپغول 50 گرام، شہد 100گرام۔ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملاکر ایک چمچ ہر کھانے کے بعد یا نہار منہ بھی لیں۔ جوڑوں کا پرانا درد ہو، ورم ہو، اٹھنا بیٹھنا مشکل ہو، ڈاکٹروں کا اصرارہو کہ نئے گھٹنے ڈالیں گے، وہ سوفیصد بہتر ہوں گے اور ڈاکٹری دوائی بھی چھوٹ جائے گی۔
۔3. ہلدی اور کچور ۵۰، ۵۰ گرام لے کر پیس لیں۔ صبح، دوپہر، شام، ایک کپ نیم گرم دودھ میں آدھی چمچ سفوف اور ایک چمچ دیسی گھی ڈال کر پی لیں۔
۔4. روزانہ ایک چمچ شہد میں آدھی چمچ دار چینی سفوف ملا کر چاٹ لیں۔
۔5. کسی بھی کھجور کی گٹھلیوں کا باریک سفوف تیار کر کے اس کا ایک چمچ صبح و شام ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔ یہ جوڑوں کے پرانے درد، دل کے بند والو، کمر درد، گردے مثانے، پتے کی پتھری، خواتین اور مردوں کے امراض اور جسمانی کمزوری کیلئے مفید ہے۔
۔6. سرسوں کا خالص تیل اور پیاز کا جوس ملا کر جوڑوں پر مالش کریں۔ معجزانہ تاثیر رکھتا ہے۔
۔7. ایک چمچ سرکہ سیب، دو چمچ شہد اور نصف چھوٹا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر دن صبح شام لیں۔ تلوں کے تیل سے جوڑوں پر مالش بھی کریں۔
۔8. میتھی، سونٹھ، ہلدی، ہر ایک سو گرام لے کر سفوف بنائیں، اور آدھی چمچ صبح و شام نیم گرم پانی سے لیں۔
۔9. سبز الائچی ۶عدد، پودینہ کے پتے ۱۶ عدد، ادرک کے چھوٹے ٹکڑے ۱۰ گرام، سونف چھوٹی چمچ، آٹھ کپ پانی میں اتنا ابالیں کہ ۶ کپ رہ جائے۔ ایک ایک کپ صبح دوپہر شام پی کر دو دن میں ختم کریں اور اسی طرح پھر تیار کریں۔ دو سے تین ماہ تک اسی طرح استعمال کریں۔
۔10. گوند کیکر 100 گرام، گوند کتیرا 100 گرام، اسگندھ ناگوری 100 گرام۔ تینوں ہموزن لیں اور باریک پیس لیں کر مکس کر لیں اور روزانہ ایک چمچ صبح و شام دودھ یا پانی کے ساتھ مستقل تین ماہ تک لیں۔ گھٹنوں ، مہروں ، جوڑوں اور کمرکے درد کیلئے بہترین نسخہ ہے جسے ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے۔



 بوڑھے حضرات کےلئ بھی بہترین چیز ہے۔ اس کے ساتھ دن میں ایک بار روغن مالکنگنی، روغن اذراقی یا روغن سورنجاں کی مالش بھی کر لیا کریں۔
۔11. خولنجان5 تولہ، سنائے مکی5 تولہ، زنجبیل 5 تولہ، سورنجاں شیریں 3 تولہ، کھانڈ سفید6تولہ۔ تمام اشیاءکو صاف کرکے باریک پیس لیں اور کپڑچھان کرکے باہم ملا کر رکھ لیں۔ ایک ماشہ روزانہ صبح دوپہر رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ نیم گرم دودھ پندرہ سے بیس دن لگاتار استعمال کریں۔
۔12. یورک ایسڈ اور دردسے نجا ت کیلئے سونف ،ملٹھی اور سورنجاں شر یں کو ہموزن سفوف بنا کر صبح ،دوپہر، شام ایک چھوٹا چمچ نیم گرم دودھ سےلیں۔
۔13. گوند کیکر ۲۵۰ گرام، گوند کتیرہ ۱۰۰ گرام باریک پیس کر دیسی گھی میں بھون کر ایک چمچ نیم گرم دودھ میں حل کر کے کھانے کے دو گھنٹے بعد پئیں۔
۔14. ایک عدد گاجر، دو عدد اجمود کی شاخیں، ایک کپ انناس کے ٹکڑے، آدھا لیموں، بلینڈ کر کے پی لیں۔
۔15. سناء مکی، لاجونتی، سونٹھ، کلونجی، ہموزن پیس کر شہد ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ ایک گولی صبح اور رات ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔
۔16. عقرقرحا ، سونٹھ ہموزن پیس کر شہد ملا کر ایک رتی کے برابر گولیاں بنا کر رات کو سوتے وقت ایک گولی ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔
۔17. کلونجی ۵۰ گرام، سونٹھ ۴۰ گرام، سورنجاں ۳۰ گرام، سونف ۲۰ گرام، کا سفوف بنا کر ۲ گرام صبح اور شام بعد غذا ۱۵ منٹ بعد نیم گرم پانی سے لیں۔



۔18. سونٹھ ایک چھٹانک کو باریک پیس کر چار بڑے چمچ دیسی گھی میں ہلکا براؤن کریں۔ اس میں کالی مرچ تین عدد پیس لیں اور پسی ہوئی دار چینی ملا کر تین منٹ تک ہلاتے رہیں اور چولہا بند کر دیں۔ اس مرکب کا ایک بڑا چمچ ہر کھانے کے بعد نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں۔
۔19. سبزچائے، کیلا، سامن مچھلی، بلوبیری اور مالٹے یا سنترے کا رس جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
۔20. لونگ، سہاگہ ہموزن لے کر گھیکوار کے گودے میں کھرل کرکے ایک رتی کے برابر گولیاں بنائیں۔ رات کو ۴ گولیاں ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔
۔21. نوشادر ۱۰گرام، صبن دیسی ۲۰گرام، خالص تارپین کا تیل ۲۵گرام لیں۔ صابن اور نوشادر کو الگ الگ پیس لیں اور پھر ایک کپ تیز گرم پانی ڈال کر اچھی طرح گھوٹ کر حل کریں۔ پھر روغن تارپین ملا لیں۔ اس سے روزانہ ایک یا دو بار مالش کریں۔
۔22. سُملو کی ٹہنیوں کو جوش دے کر پینے سے پسینہ اور دست آتے ہیں اور جوڑوں کا درد رفع ہو جاتا ہے۔ جوڑوں کے ہر قسم کے درد، گنٹھیا اور بولی تیزاب (یورک ایسڈ) سے نجات پانے کے لئے، سملو ۳ ماشہ کا ایک ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔ پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پی لیں۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگوئیں۔
۔23. آر ایچ فیکٹر پوزیٹو ہو تو ۵۰۰گرام گائے کا گھی آگ پر گرم کریں اور اس میں آک کا دودھ ۲۵۰گرام اور لہسن کی پوتھیاں ۴ عدد ڈال کر جلا لیں۔ اس تیل کو روزانہ ایک بار سارے جسم پر مالش کریں اور پھر جسم کو گرم کپڑے سے لپیٹ کر پسینہ لیں۔
۔24. بعد فجر ۷ بار سُوْرُۃ عَلَق پڑھ کر گھٹنوں پر دم کر دیں۔ درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر گیارہ گیارہ مرتبہ یَا غَفُوْرُ، یَا غَفَّارُ پڑھ کر دم کریں۔

Monday, May 6, 2019

Thursday, August 2, 2018

دانتوں کی میل دور کرنے کا نسخہ

دانتوں کی میل دور کرنے کا نسخہ :؎
کوئلہ کیکر 5 تولہ
پھٹکڑی بھنی ہوئی 2 تولہ
نمک لاہوری 1 تولہ
مکس کر کے منجن بنا لیں اور دانتوں پر ملیں۔ یہ منجن دانتوں کی سخت سے سخت میل دور کر دیتا ہے۔

بال گارنٹی سے لمبے ہوں:

بال گارنٹی سے لمبے ہوں:؎
بالوں کو سیاہ اور لمبا کرنے کے لئے ہر نماز کے بعد 1 بار سورۃ الیل پڑھیں۔اول و آخر تین بار درود شریف پڑھیں۔ ان شاءاللہ بال گھنے ہوں گے اور گرنا بند ہو جائیں گے۔
اور اگر بال وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہوں تو آملہ اور ہریڑ کا مربہ 3،3 دانے صبح نہار منہ اور رات کو سوتے وقت دودھ کے ساتھ کھائیں کچھ عرصہ یہ عمل کرنے سے بال کالے ہو جائیں گے۔

Wednesday, June 6, 2018

غصے سے نجات کیلئے



                                                                  غصے سے نجات کیلئے


اگر کسی شخص کو بات بات پر غصہ آجاتا ہویا کسی کی بات برداشت کرنے کی ہمت نہ رکھتا ہو یا اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی صلاحیت نہ ہو تو ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ درج ذیل آیت کا اٹھتے بیٹھتے کثرت سے ورد کرے۔

Monday, November 25, 2013

باورچی خانے سے حسن کو دوبالاکرنے کے ٹوٹکے

آنکھوں کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے گرم پانی میں تھوڑا سا نمک مکس کریں اور اس سے آنکھوں کو دھولیں ۔ ایک ٹب گرم پانی لیں اس میں نمک ملائیں اور اپنے پیروں کو کم از کم آدھا گھنٹہ اس میں ڈال کر بیٹھیں۔

حسن وقت کے ساتھ ساتھ ماند پڑجاتا ہے اگر اس کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وقت سے پہلے ہی اس کی آب و تاب ختم ہوجاتی ہے لیکن جو لوگ اپنا خیال رکھتے ہیں وہ اپنی عمر سے کئی سال کم نظر آتے ہیں۔ آج کل کے مصروف دور میں خواتین جھنجھلاہٹ‘ ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ میں مبتلا نظر آتی ہیں۔ اپنی ذات کیلئے انہیں کوئی لمحہ میسر نہیں ہوتا ہے۔ اپنے جسم کی دیکھ بھال خاص کر چہرے اور بالوں کی نگہداشت ان کی آخری ترجیح ہوتی ہے اس کےعلاوہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب ہر شخص چاہتا ہے کہ کم سے کم پیسہ خرچ کرے یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے حسن نکھارنے اور اپنی جلد کا تحفظ کرنے کیلئے ایسے اجزاء کی افادیت بتارہے ہیں جو آپ بہت آسانی سے استعمال کرسکتی ہیں اور اس کیلئے آپ کو بازار سے ہزاروں روپے کی میک اپ اور حسن و آرائش کی اشیاء لانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ کے حسن کا سامان تو آپ کے باورچی خانے میں موجود ہے جن کو استعمال کرکے آپ اپنے حسن کو دوبالا کرسکتی ہیں۔
چائے: ٹھنڈی چائے میں روئی بھگو کر آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی ساری تھکن زائل ہوجاتی ہے اسی طرح آپ استعمال شدہ ٹی بیگز فریج میں رکھ دیں اور روزانہ رات کو آئی پیڈ کے طور پر استعمال کریں اس سے آنکھوں کو بہت آرام ملے گا۔ بالوں کیلئے بھی چائے کی پتی بہت مفید ہے۔ استعمال شدہ چائے کی پتی میں دو لیٹر پانی ڈال کر ابالیں اور چھان لیں‘ شیمپو کرنے کے بعد آخر میں اس پانی سے بال نتھار لیں اس سے بالوں میں چمک آجائے گی۔گوبھی: گوبھی پانی میں ابال لیں اب اس پانی کو ٹھنڈا کرکے اس سے منہ دھوئیں آپ کا چہرہ تروتازہ اورشاداب ہوجائے گا۔گاجر: خشک اور حساس جلد کیلئے گاجر بہترین ہے۔ گاجر کو اُبال کر کچل لیں اور اس کو فیس ماسک کے طور پر لگائیں۔ ایک کھانے کا چمچ خمیر پاؤڈر‘ ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک کھانے کے چمچ گاجر کا رس اور ایک چائے کا چمچ بادام یا زیتون کا تیل لیں اور آدھا کھانے کے چمچ دہی میں اچھی طرح مکس کرلیں اب اس آمیزے کو چہرے پر 15 منٹ لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔نمک: آنکھوں کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے گرم پانی میں تھوڑا سا نمک مکس کریں اور اس سے آنکھوں کو دھولیں ۔ ایک ٹب گرم پانی لیں اس میں نمک ملائیں اور اپنے پیروں کو کم از کم آدھا گھنٹہ اس میں ڈال کر بیٹھیں۔ اس سے آپ کی دن بھر کی ساری تھکن دور ہوجائے گی اور آپ تازہ دم ہوجائیں گی۔انڈا: انڈا ہماری جلد اور بالوں کیلئے بہت مفید ہے اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے جھریاں ہیں تو انڈے کی سفیدی لگائیں اور سوکھنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں‘ اس عمل کو ایک دن چھوڑ کر کریں ایک مہینے کے اندر جھریاں غائب ہونا شروع ہوجائیں گی۔ بے رونق اور مرجھائی ہوئی جلد کیلئے ایک انڈے میں بیسن اور دودھ ملا کر گاڑھا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگا کر آدھے گھنٹے بعد دھولیں اس سے چہرہ تروتازہ ہوجائے گا اور مسام بھی بند ہوجائیں گے۔ انڈا بالوں کیلئے بہترین کنڈیشنر ہے‘ دو عدد انڈوں میں ایک کھانے کا چمچ آملہ اور ایک چمچ سیکاکائی ملائیں اور بالوں میں اچھی طرح لگا کر آدھے گھنٹے بعد شیمپو کرلیں۔ دہی: چہرہ دھونے کے بعد دہی لگائیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ شیمپو کرنے سے پہلے دہی سے سر کا مساج کریں اس سے بال صاف ستھرے اور چمکدار ہوجائیں گے۔مٹر: مٹر پیس لیں اور چار سے چھ کھانے کے چمچ لے کر اس میں ایک چوتھائی کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور دو کھانے کے چمچ عرق گلاب مکس کریں اور آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں اس کے بعد چہرے پر پندرہ منٹ لگانے کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔آلو: جلد کی صفائی خاص کر جھلسی ہوئی جلد کیلئے آلو بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ چہرے پر اکثر کالے دھبے پڑجاتے ہیں کچا آلو چہرے پر ملنے سے یہ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔ آلو کو کچھ گھنٹے فریج میں رکھ دیں پھر گول قتلے کاٹ کر آنکھوں پر کچھ دیر رکھیں تو ساری تھکن زائل ہوجائے گی۔ چہرے کی صفائی کیلئے ایک آلو کدوکش کرلیں اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس جو کا آٹا اور تھوڑا سا دودھ ملا کر چہرے پر لگائیں یہ ایک بہترین فیس ماسک ہے۔کینو: دوکھانے کے چمچ کینو کے چھلکے کا پاؤڈر‘ دو کھانے کے چمچ جو کا آٹا اور دو کھانے کے چمچ کوئی سی بھی کولڈکریم لیں اور ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں اور چہرے پر لگائیں جب یہ سوکھنے لگے تو ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر صاف کرلیں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں اس سے رنگت صاف ہوجائے گی۔جو کا آٹا: دو کھانے کے چمچ جو کا آٹا لے کر دو کھانے کے چمچ تازہ کریم یا دہی میں مکس کریں اور چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں پھر چہرہ دھولیں۔ اگر آپ کی جلد بہت خشک ہے تو دو کھانے کے چمچ جو کے آٹے کو ایک کھانے کے چمچ بادام یا زیتون کے تیل میں ملا کر چہرے پر مساج کریں اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔اس سے چہرہ چمک اٹھے گا۔
شلجم: 50 گرام گاجر اور 50 گرام شلجم کو ابالیں اور کچل لیں اب اس میں 25 ملی لیٹر دودھ ڈالیں اور مکس کرکے چہرے پر لگائیں جب سوکھنے لگے تو ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر صاف کرلیں اور چہرہ دھولیں۔شہد: اگر آپ نرم ملائم چمکدار اور صاف ستھری جلد چاہتی ہیں تو شہد کو چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد دھولیں اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹیں اور دوکھانے کے چمچ شہدمکس کرکے چہرے پر لگائیں ۔ نہانے کے پانی میں ایک چمچ شہد ملالیں تو یہ آپ کو موٹاپے سے دورر کھےگا‘ آپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی اور پرسکون نیند آئے گی۔

Monday, November 4, 2013

ROSINESS OF THE SKIN DURING WINTER سردی کے موسم میں جلد کی رعنائی

Safety of the Skin During WinterFor the skin the winter season is like spring is for the flowers. But still care of the skin is difficult during winters.For a Healthy Skin What Should be Eaten During Winter:During this season the color of the skin often changes. Or red spots develop on the skin. The reason for this is that during winter women spend most of the time by sitting in front of a heater or a fire place. During the winter season, for the safety of the skin, apply any moisturizer on the face during the day. This would retain moisture on the face. And heat will not harm the face. While going to bed apply any cold cream and after 10 minutes rub it off with wool. There are many methods to remove dryness during winter. But the most important method is to change the diet. Increase the usage of fish in your diet. Fish has a higher content of protein in it. Milk has plenty of vitamin A. During winter milk should be taken more than usual. Otherwise one teaspoon of cod liver oil or shark hore oil (fish oil) should be drunk daily. This is effective for the skin. These days its capsules are available in the market. During winter use less soap. This decreases the rosiness of the skin. Wash face with cold water. During extreme winter, use luke warm water.You Can Do Facial At Home Too:During winter the color of the skin becomes red. That’s why instead of using pink powder use biscuit colored/beige powder. This will hide redness to a certain extent. You should never use a makeup that has bluishness in it. At the same time take facial twice in a month. If you cannot contact a beauty center, you can do this easily in the house too.For this, apply any cleansing cream on the face and clean with wool. So that any dust on the face may get removed. After this massage the face with a good cold cream. The procedure for massage is that it should be started from the chin. And after the massage clean the face with the pores of the fingers. And then give steam to the face. If a machine for producing steam is unavailable, wet a towel in warm water and wrap it around the face. Put bandages of water dipped wool on the eyes. After doing this for 2–3 times the pores of the face will open up. And the pimples on the face will become soft. (The women who have pimples on their face should not do this procedure at home). Pick the pimples by slowly pressing them. After this apply a mask for ten minutes and leave it. After ten minutes, clean the mask with wool.Such Foods That Enhance The Human Health and BeautyMilk: Milk is a complete and fulfilling diet. It has many vitamins in it. Other than this it has calcium and phosphorus in it too which is very important for the nourishments of bones. Phosphorus helps in digesting carbohydrates and fats. In one cup of milk there are 90 calories.Chicken: Three ounces of chicken has 115 calories in it. Due to this, the essential minerals proteins required by the body are fulfilled. The usage of chicken does not increase the fat content in the body. And cholesterol also remains under control; whereas in beef and lamb meat, both fat and cholesterol are present.Liver: The use of liver is very beneficial. It has vitamin B complex and all the nutritious elements. It has iron which enhances blood’s ability to obtain oxygen. Liver has many minerals in it. Preparing liver with onion and green chili has many benefits.Wheat: Flour of wheat and things made from it are full of nutrition. By eating wheat, the human body becomes beautiful and healthy. In one cup of wheat noodles, there are 130 calories.Carrots: Carrot has vitamin A and beta carotene. This softens the hair and beautifies the skin. It enhances the eye sight. It’s one Cup has 50 calories.Peanuts: It has vitamin B, manganese, phosphorus, iron, sulphur, copper, chromium and aluminum. This should definitely be eaten once or twice in a week.Spinach: Spinach has vitamins A, B and B-2, folic acid, pisothankAcid, bioteen, potassium, and calcium. All of these things are very important for human health.Almonds: Almonds strengthen the brain; it contracts the skin and removes circles below the eyes. It makes the skin martoob? It is used in many creams.Rose: Rose petals are used since ancient times as a cure. Its extract makes the skin powerful & softens the skin. It is used in lotions and creams. Its smell is blissful.Cinnamon: Cinnamon oil is very useful for massage. It is very beneficial for a sun-burnt skin. Its oil is very beneficial for the teeth.Fennel seeds (saunf): Fennel seeds keep the pores of the skin clean & remove swelling. It is often used in products for washing hair.Diets that are Enemies of a Good Skin: Usage of pickle and things that closed in a box, over-cooking the food, use of red meat and meat with high fat content. Excessive use of sweet-meat (mithai) and chocolates, things that are made of white flour, excessive use of cosmetics, and use of tobacco is also a source of wrinkles on the skin, tea, excessive use of coffee.




سردیوں کے موسم میں جلد کی حفاظت

جلد کے لیے سردیوں کا موسم ایسا ہی ہے جیسے پھولوں کے لیےبہار کاموسم۔ لیکن پھر بھی سردیوں کے موسم میں جلد کی حفاظت مشکل ہوتی ہے۔
صحت مند جلد کیلئے سردیوں میں کیا کھائیں:اس موسم میں جلد کارنگ اکثر تبدیل ہوجاتا ہے یاجلد پر سرخ دھبے پڑجاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عورتیں سردی کے موسم میں اپنا زیادہ تر وقت ہیٹر‘ آتش دان یا انگیٹھی کے پاس بیٹھ کر گزارتی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں جلد کی حفاظت کےلیے دن میں کوئی موسچرائزر چہرے پر لگائیں۔ اس سےچہرے پر نمی برقرار رہے گی اور حرارت سےچہرے کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ رات کو سوتے وقت کولڈکریم لگالیں اور دس منٹ بعد روئی سےپونچھ ڈالیں۔ جاڑوں میں جلد کی خشکی دور کرنے کےبہت طریقے ہیں لیکن سب سےاہم طریقہ غذا کی تبدیلی ہے۔ اپنی خوراک میں مچھلی کا اضافہ زیادہ کریں۔ مچھلی میں پروٹین زیادہ ہوتے ہیں۔دودھ میں وٹامن اے بکثرت ہوتا ہے۔ سردیوں میں دودھ کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے ورنہ ایک چائے کا چمچہ یاکارڈ لیور آئل یا شارک ہور آئل (مچھلی کا تیل) روزانہ پئیں۔ جلد کے لیے اکسیر ہے۔ آج کل اس کے کیپسول بھی بازار میں ملتےہیں۔ سردیوں کے موسم میں صابن کا استعمال کم کردیں۔ اس سے چہرے کے روغنیات کم ہوجاتے ہیں۔ منہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ سخت سردی میں نیم گرم پانی استعمال کریں۔
آپ فیشل گھر میں بھی کرسکتی ہیں:سردیوں میں چونکہ جلد کی رنگت سرخ ہوجاتی ہے۔ اس لیے گلابی رنگ کے پاؤڈر کی بجائےبسکٹی رنگ جو پیچ کہلاتا ہےاستعمال کریں۔ اس سے سرخی ایک حد تک چھپ جائے گی۔ آپ کبھی بھی وہ میک اپ استعمال نہ کریں جو نیلاہٹ لیے ہوئےہو۔ ساتھ ہی ایک ماہ میں دوبار فیشل لےلیا کریں اگر کسی بیوٹی سنٹر سے رجوع نہ کرسکتی ہوں تو یہ عمل گھر پر بھی آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔
اس کے لیے چہرے پر کوئی بھی کلینرنگ کریم لگالیں اور روئی سے صاف کرلیں تاکہ چہرےکا گرد و غبار دورہوجائے۔ اس کے بعد کسی اچھی کولڈکریم سے چہرے کی ہلکی ہلکی مالش کریں۔ مالش کرنے کاطریقہ یہ ہے کہ مساج ٹھوڑی سےشروع کریں اور انگلیوں کےپوروں سے مساج کےبعد روئی سے چہرہ صاف کرلیں اور پھر چہرہ کو بھاپ دیں اگر بھاپ دینے والی مشین نہیں ہے تو گرم پانی میں چھوٹےتولیہ کو بھگو کر چہرےکے اردگرد لپیٹیں۔ آنکھوں پر پانی میں بھگوئی ہوئی روئی کے پھاہے رکھ دیں۔ دو تین بار کے عمل کے بعد چہرے کے مسامات کھل جائیں گے اور چہرے پر کیلیں نرم پڑجائیں گی(جن خواتین کے چہرے پر مہاسے ہوں انہیں یہ عمل گھر پر نہیں کرنا چاہیے) کیلوں کو آہستہ آہستہ دبا کر نکالیں۔ اس کےبعدماسک لگا کردس منٹ تک رہنےدیں۔ دس منٹ کے بعد ماسک روئی سے صاف کرلیں۔
ایسی غذائیں جو انسانی صحت 
اور حسن کو دوبالاکرتی ہیں 
دودھ: دودھ ایک مکمل اور بھرپور غذا ہے۔ اس میں بہت سے وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ فاسفورس اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔ جوہڈیوں کی نشوونما کےلیے بہت ضروری ہے۔ فاسفورس نشاستے اور چربی کو ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے۔ دودھ کے ایک پیالے میں 90حرارے ہوتے ہیں۔
مرغی: مرغی کے تین اونس گوشت میں 115 حرارے ہوتے ہیں۔ اس کےذریعے جسم میں ضروری معدنی نمک اور پروٹین کی مقدار پوری ہوتی ہے۔ مرغی کے استعمال سے جسم میں چربی کی مقدار بھی نہیں بڑھتی اورکولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے جبکہ بڑے اور چھوٹے گوشت میں چربی اور کولیسٹرول دونوں پائے جاتے ہیں۔
کلیجی: کلیجی کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں  حیاتین بی مرکب (یعنی حیاتین بی کے سارے عناصر) اور تمام غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس میں فولاد پایا جاتا ہے جس سے خون میں آکسیجن حاصل کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ کلیجی میں کئی معدنی نمک بھی پائے جاتے ہیں کلیجی کو پیاز اور سبزمرچوں کے ساتھ تیار کرنا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔
گندم: گندم کا آٹا اور اس سے بنی ہوئی چیزیں غذا سے بھرپور ہوتی ہے۔ گندم کھانے سے انسانی جسم صحت مند اور خوبصورت ہوجاتا ہے۔ گندم کی بنی ہوئی سویّوں کے ایک پیالے میں 130 حرارے ہوتے ہیں۔
گاجر: گاجر میں حیاتین اے اور بیٹاکوئین پائی جاتی ہے یہ بالوں کو نرم اور جلد کو خوبصورت بناتی ہے۔ انسان کی نظر کو تیز رکھتی ہیں۔ اس کے ایک پیالے میں پچاس حرارے پائے جاتے ہیں۔
مونگ پھلی: اس میں حیاتین ب‘ میگنیزم‘ فاسفورس فولاد‘ سلفر‘ تانبا کرومیم اور جست پایا جاتا ہے۔ یہ ایک ہفتے میں ایک یا دومرتبہ ضرور کھانی چاہیے۔
پالک: پالک میں حیاتین اے‘ حیاتین بی اور بی 2‘ فولک ایسڈ‘ پسوتھینک ایسڈ‘ بایوٹین‘ پوٹاشیم اور کیلشیم پائی جاتی ہے۔ یہ سب چیزیں انسانی صحت کیلئے بہت ضروری ہیں۔
بادام: بادام دماغ کو تقویت دیتا ہے۔ جلد کو سکیڑتا ہے۔ آنکھوں کے نیچے حلقوں کو دور کرتا ہے۔ یہ جلد کو مرطوب کرتا ہے۔ یہ بہت ساری کریموں میں استعمال ہوتا ہے۔
گلاب: گلاب کی پتیوں کو قدیم زمانے سےبطور علاج استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا عرق جلد کو طاقت بخشتا ہے۔ جلد کو نرم کرتا ہے۔ لوشنوں اور کریموں میں استعمال ہوتا ہے اس کی خوشبو فرحت بخش ہوتی ہے۔
دارچینی: دارچینی کا تیل مالش کیلئے بہت مفید ہے۔ دھوپ سے جھلس جانے والی جلد کیلئے بہت مفید ہے۔ اس کا تیل دانتوں کیلئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
سونف: سونف جلد کے مساموں کو صاف رکھتی ہے سوجن کو دورکرتی ہے۔ یہ بال دھونے والی مصنوعات میں اکثر استعمال کی جاتی ہے۔
اچھی جلد کی دشمن غذائیں:۔ اچار اور بند ڈبے والی اشیاء کا استعمال‘غذا کو ضرورت سے زیادہ پکانا یا بھوننا‘ سرخ اور چربی والے گوشت کا زیادہ استعمال‘ مٹھائیوں اور چاکلیٹ کا کثرت سےاستعمال‘ سفید چینی کا زیادہ استعمال ‘میدے سے بنی ہوئی اشیاء کا استعمال‘ زیادہ کاسمیٹکس استعمال کرنا‘تمباکو کا استعمال بھی انسانی جلد پر جھریوںکا باعث بنتا ہے۔ غذا کو ضرورت سےزیادہ پکانا یا بھوننا‘ چائے‘ کافی کا کثرت سے استعمال۔۔۔۔

TIP FOR RELIEF FROM FACIAL ACNE چہرے کے دانوں سےنجات ایک ٹوٹکہ سے

There are lots of prescription books available in various book stores. On glancing at the books quickly, one wants to buy them and is still doubtful that whether this old book would be of use or not. If one buys the books to satisfy one’s interest, goes through the beautiful writings, selects the praised formula and makes the medicine as prescribed. When it is tried, the result is zero; this hurts. Author always praises his writings but despite of availability, lots of books result oriented prescriptions are always scarce. If one tries to make medicines of all the written prescriptions, it needs millions of rupees and a very long life like Hazrat Khizer (A.S) and good health too. If all the written prescriptions are effective, this would mean that Herbal Medicine would be famous around the world, people would never go to doctors. Further, the ingredients which are sold are also not reliable. Some stores are preparing such compounds, the contents of which are not available nowadays. If a medicine is not prepared with complete ingredients or expired/fake ingredients are used, then how it is possible that the medicine will be effective. Few years back I used to buy medicines from a famous company.Pamphlets were free, I used to read and buy the medicines, it worked and sometimes it used to be other way round. The company’s people were familiar to me and use to give me discount. These medicines included “Amber and Saffron” but they did not use it; turmeric was used instead of saffron. The remaining ingredients of the prescription had some positive effect but the company claimed that if we use expensive ingredients, medicine would be expensive and no one would buy. Further, after the expiry period the medicines would become useless and the company would suffer loss. This was my experience in 1973 and after that I rarely used ‘prepared’ Herbal Medicines.People are being lootedUnnecessary praise of defective compounds is leading to defamation of Herbal Medicine. Unqualified Hakeems are setting in every nook and corner; they have left no stone unturned in bringing bad name to this sacred profession. Ingredients written in traditional books are either not available at all or scarcely available; it can take many weeks or months to prepare proper medicine. In most of prescriptions Kastoori, Saffron, Amber, Pearls, Opium are recommended and people are looted in the name of these expensive ingredients; in the past and now as well. Shopkeepers get courteous when a customer for these ingredients comes to them and when the same person comes after few days, he is not even greeted. Fake Kastoori, fake Saffron, fake pearls are being sold openly but there is no one to ask for this deed in our society.Interest of Herbal Medicine without doing anythingDue to these facts, proper Herbal Medicines are not available. If a customer complains, he is insulted. Besides this, such medicines are being sold openly which are properly advertised but which result in damaging the kidneys of youth. Good and qualified Hakeems are available in big cities but are out of reach of common people. Inflation is on the rise. It is getting difficult for a common person to live his routine life. There are many diseases, every person wishes to get a low cost, low effort prescription with which he gets cured. Many institutions and expert Hakeems are advising various prescriptions in magazines, newspapers and books, with which millions of people are benefitting and their interest in Herbal Medicine is increasing.In this materialistic world Allah S.W.T has created people like respected Hakeem Muhammad Tariq Mahmood Sb for the poor and audience of herbal medicine. He has introduced a unique way with which millions of people are getting benefit. Any person who reads “Ubqari” becomes a regular customer of this magazine. May Allah S.W.T bless him. May Allah grant him increase his levels and bestow His closeness to him.Such astonishing tips are being published, in front of which the expensive medicines are worthless. One of such tips is: - (Serving mankind is not less than a miracle in this period of time)To heal wound or to stop bledding, apply raw papaya on it. If the bleeding is due to a injury or some other reason, then immediately fill the raw piece in it. Insha Allah, it shall be cured.Tip for constipationMr. Malik Abdullah from Mianwali has written to Ubqari a tested formula for chronic constipation, which shall benefit the humanity, especially elder people.Tukham-e-Bartaan Ispaghol, Tukham-e-Rehan, Qanoocha. Take these in equal proportion; clean them and put them in a wide-mouth jar or bottle after mixing them well. Then use one spoon of this mix in the morning & a spoon after the evening. One has to take it after meal, with water. Drink 8-10 glasses of water in a day. Give a break of two days after regular use for 8-10 days, so that it could be determined that the patient is getting relieved naturally or not. If still there is a feeling of constipation, usage can be resumed again. This medicine is harmless and elder people can use it without any concern.Acne on Face:Apply a piece of aloe Vera everyday on face. If skin is oily, wash the face with gram-flour to remove extra oil. Mix powdered cinnamon with rose water and apply on the pimple-marks. Do not use soap at all.Bleeding from Gums and TeethBy eating Raw Guava every day, gums stay healthy and so do teeth. For toothache it is my own experience that take few leaves of Guava, boil them and rinse your mouth; God willing will get relief from toothache.Seeing hidden things with the eye of imaginationAfter Isha prayers on Thursday night of new moon, take white cotton. Sprinkle grinded black pepper on it. Then moist it & plug your ears with it. Then recite YA-ALEEMO YA-BASEERO 313 times for 21 days continuously, with closed eyes. After 21 days whatever you would wish to see, would appear before you in your imagination.




ہر کتب خانہ میں فرسودہ بیاضوں اور صدری مجربات کی کتب کا ڈھیر لگا ہوا ہوتا ہے جب کسی کتاب پرنظر پڑتی ہے‘ معمولی مطالعہ سے فوراً خریداری کو جی چاہتا ہے۔ دل میں شک بھی رہتا ہے کہ نامعلوم یہ کارآمدبھی ہوگی یا نہیں۔ جب کوئی کتاب شوق پورا کرنے کی خاطر خریدی جائے‘ دل کش تحریریں تعریف شدہ نسخے کا انتخاب کرکے جب دوائی تیار کی جاتی ہے اور استعمال کی جاتی ہے تو نتیجہ زیرو آتا ہے۔ انتہائی دکھ ہوتا ہے‘ مصنف کی تعریف شدہ تحریروں پر‘ ڈھیر سی کتابیں ہونے کے باوجود مجربات کے متلاشی ہمیشہ پیاسے رہتے ہیں اگر ان کتب میں تحریر شدہ مجربات کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے کچھ ہمت کرکے کوشش کی جائے تو اس کیلئے لاکھوں روپے کی ضرورت ہے‘ طویل عمر خضر علیہ السلام کی طرح اور اچھی صحت درکار ہے۔ مجرب اور آزمودہ نسخے جو درج ہوتے ہیں اگر ان میں سچائی ہوتی تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ تمام دنیا میں طب یونانی کا چرچا ہوتا۔ لوگوں کو ڈاکٹروں کے کلینک کا منہ نہ دیکھنا پڑتا۔ کتابوںکے علاوہ جو مرکب ادویات دواخانوں میں یا پنسار سٹور میں فروخت ہوتی رہیں وہ بھی قابل اعتبار نہیں۔ بعض دواخانے ایسے مرکبات تیار کررہے ہیں جن کے اصلی اجزا اس دور میں میسر ہی نہیں۔ اگر نسخہ صحیح اجزا اور پورے اجزا کے ساتھ تیار نہ کیا جائے یا اس میں نقلی یا بوسیدہ اور ناکارہ اجزا شامل کیے جائیں تو وہ نسخہ کیسے اپنا اثر دکھا سکتا ہے۔ کافی سال پہلے میں ایک مشہور و معروف دواخانہ کی تیار شدہ دوائیاںمنگوا کر استعمال کرتا تھا۔
کتابچہ مفت مل جاتا تھا‘ پڑھ کر دوائی تجویز کرکے منگوا لیتا تھا‘کافی اچھا اثر کرتی تھیں‘ بعض تعریف شدہ ادویات منگوانے پر معمولی اثر بھی نہ ہوا بلکہ الٹا نقصان ہوا۔ دوا ساز میرے واقف تھے‘ اکثر رعایتی قیمت پر مجھے ادویات بھیج دیتے تھے پوچھنے پر فرمانے لگے کہ ان ادویات میں عنبر اور زعفران وغیرہ ڈالے جاتے ہیں عنبرنسخہ میں لکھا ہوتا ہے مگر ڈالتے نہیں‘ زعفران کی جگہ ہلدی ڈال کر گزارہ کرلیتے ہیں۔ نسخے کے باقی اجزا اپناکچھ نہ کچھ اثر دکھاتے ہیں اگر یہ چیزیں پوری ڈالی جائیں تو دوائی مہنگی فروخت ہوگی اور خریدار کوئی کوئی ہوگا۔ زائدالمیعاد ادویات بیکار ہوجائیں گی اور ادارہ کو نقصان ہوگا۔ یہ 1973ء کی بات ہے اس کے بعد سے میں نے تیار شدہ ادویات کم ہی استعمال کی ہیں۔
لوگ لٹ رہے ہیں:ناقص مرکبات کی بے جا تعریف طب یونانی کے وقار کو کھورہی ہے اس کے علاوہ نیم حکیم بھی گلی گلی بیٹھے ملیں گے۔ انہوں نے بھی اس متبرک پیشہ کو بدنام کرنے میںکوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کتابوں میں لکھے نسخوں کے اجزا بعض تو دستیاب ہی نہیں اور بعض بہت مشکل سے دستیاب ہوسکتے ہیں جن کی تیاری میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔اکثر نسخہ جات کستوری‘ زعفران‘ عنبر‘ خالص موتی اور افیون وغیرہ سے تیار کرنے کی ترکیب لکھی گئی ہے۔ ایسے اجزا سے پہلے بھی لوگ لٹتے رہے اور اب بھی لُٹ رہے ہیں۔ پنساریوں کے پاس جب یہ نسخہ پہنچتا ہے تو وہ کھل اٹھتے ہیں۔ چہرہ پررونق اور سُرخی آجاتی ہے‘ خریدنے والے کی عزت اور قدر کی جاتی ہے۔ اگر وہی آدمی چار یا پانچ دن کے بعد آملے تو سلام کا جواب بھی نہیں دیا جاتا۔نقلی کستوری‘ نقلی زعفران‘ نقلی موتی سرعام فروخت ہورہے ہیں مگر ہمارے معاشرے میں پوچھنے والا کوئی نہیں۔
گھر بیٹھے طب کاشوق:باقی ادویات کا بھی یہی حال ہے کہ برسوں پرانی کرم خوردہ مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں‘ پوچھنے والا کوئی نہیں اگر کوئی خریدار کہے تو دوائی ہاتھ سے چھین لی جاتی ہے اور توہین کرکے رخصت کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ایسی اشتہاری ادویات برسرعام فروخت ہورہی ہیں جن کے استعمال سے نوجوان نسل کے گردے خراب ہورہے ہیں‘ اچھے اور پڑھے لکھے حکیم صاحبان بڑے بڑے شہروںمیں ہیں مگر ان کے پاس جانا بھی مشکل ہے۔ بڑے خدا پرست اور اچھا علم رکھنے والے اور بہترین معالج موجود ہیں مگر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے‘ عام آدمی کا گزارہ مشکل ہوتا جارہا ہے‘ بیماریوںکا زور ہے۔ ہر آدمی کی خواہش رہتی ہے کہ کم لاگت اور کم محنت والا کوئی نسخہ مل جائے اور وہ صحت حاصل کرلے۔ کئی ادارے‘ بڑے ماہر حکیم رسالوں‘ اخباروں اور کتابوں میں بڑے خریدار نسخے اور ٹوٹکے وغیرہ لکھ رہے ہیں جن سے لاکھوں لوگ گھر بیٹھے فیض یاب ہورہے ہیں طب کا شوق بڑھ رہا ہے۔
مساکین اور غرباء اور شائقین طب کیلئے اس مادی دور میں اللہ پاک نے جناب حکیم محمد طارق محمود صاحب کو پیدا فرمایا۔ انہوں نے ایک انوکھا طریقہ نکالا جس سے لاکھوں فیض یاب ہورہے ہیں۔ ان کا شائع کردہ رسالہ ’’عبقری‘‘ جس نے ایک دفعہ پڑھا مکمل خریدار بن گیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے‘ اپنا قرب نصیب کرے۔ 
ایسے ایسے حیران کن ٹوٹکے لکھے جارہے ہیں جن کے مقابلے میں قیمتی ادویات ہیچ ہیں۔ لیجئے ٹوٹکے ملاحظہ فرمائیے اور فائدہ اٹھائیے۔ (موجودہ دور میں خدمت خلق ایک معجزہ سے کم نہیں)
٭ زخموں کو ٹھیک کرنا اور جاری خون بند کرنے کیلئے کچے پپیتے کا لیپ کریں۔ چوٹ یا کسی وجہ سے خون بہہ رہا ہو تو فوراً اس کا کچا ٹکڑا زخم میں بھردیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
٭ قبض کا نسخہ: ملک عبداللہ صاحب نے میانوالی سے ادارہ کو بھیجا ہے لکھتے ہیں کہ پرانی قبض کے شکار خصوصاً عمر رسیدہ حضرات کیلئے آزمودہ نسخہ ہے جس سے انشاء اللہ خلق خدا مستفید ہوگی۔ تخم بارتنگ‘ اسپغول ثابت‘ تخم ریحان‘ کنوچہ۔ چاروں ادویات ہم وزن خریدیں انہیں اچھی طرح صاف کرلیں۔ پھر ملا کر کسی شیشے کی کھلی منہ والی بوتل میں ڈال دیں ایک چمچ صبح اور ایک شام کھانے کے بعد پانی سے کھائیے۔ دن بھر میںآٹھ سے دس گلاس تک پانی پیجئے۔ آٹھ دس دن گزرنے کے بعد دو دن ناغہ کیجئے تاکہ پتہ چلے کہ قدرتی اخراج صحیح ہوا ہے یا نہیں۔ قبض کا احساس ہو تو پھر استعمال کرنا شروع کردیں۔ یہ دوا بے ضرر ہے۔ عمر رسیدہ حضرات بلا کھٹکے کھاسکتے ہیں۔
چہرہ پر دانے: روزانہ گھیکوار کا ٹکڑا چہرہ پرلگائیے۔ جلد چکنی ہو تو بیسن سے منہ دھولیں تاکہ فالتو چکنائی نکل جائے۔ تھوڑے عرق گلاب میں دار چینی پسی ہوئی ملا کر دانوں کے نشانوں پر لگائیں۔ صابن کا استعمال بالکل نہ کریں۔
دانتوں اور مسوڑھوں سے خون آنا: روزانہ کچے امرود کھانے سے مسوڑھے صحت مند ہوتے ہیں اور دانت ٹھیک رہتے ہیں‘ دانت درد کیلئے میرا اپنا آزمودہ نسخہ یہ ہے کہ امرود کے چند پتے ابال کر کلیاں کیا کریں۔ انشاء اللہ دانت درد دور ہوگا۔

تصور کی نگاہ سےپوشیدہ چیزیں دیکھیں

نماز عشاء کے بعد نوچندی جمعرات پاکیزہ روئی سفید لیکر باریک پسی ہوئی کالی مرچ چھڑکیں اور روئی کو ہلکا گیلا کرکے اپنے دونوں کانوں میں رکھیں اوریَاعَلِیْمُ یَابَصِیْرُکو 313 مرتبہ 21 یوم تک بلاناغہ آنکھیں بند کرکے پڑھیں۔ 21 یوم کے بعد آپ تصور کی نگاہ سے جو دیکھنا چاہیں وہ آپ کے سامنے ظاہر ہوجائے گا

Friday, October 11, 2013

Soft, silky, clear and shiny skin with Turmeric چمکدار بال‘ شاندار جلد اور سستا ٹوٹکہ


Natural Cleanser
Add a pinch of turmeric to unboiled milk and apply on your face and lips. This mixture acts like a natural cleanser and cures chapped lips and make them smooth and pink
Marks on Stomach
Pregnant women should apply the mixture of Turmeric powder and yogurt on their stomach daily. By applying this mixture the stretch marks vanishes from the skin.
Cracked Heels
Make a paste of 3 spoon of turmeric with 1 spoon of coconut oil or castor oil. Apply this mixture on your cracked heels. This is not only good for your heels but also cures the pain caused due to the cracks. This mixture is also good for the infection that develops between the fingers. This remedy can be used until your cracked heels have not cured completely.
Wrinkles around the eyes
The use of turmeric not only cures the freckles around the eyes but is also good for removal of dark circles. Add little turmeric to sugar cane juice and make a paste. Apply on the affected area. It is very good remedy for freckles. You may also add turmeric to Lassi and make a paste and apply it on around the eyes and leave it for 20 minutes. Wash your face after that. You may use this remedy twice a week for best result.
Turmeric for Dry skin
For dry skin, make a paste of Egg white, 2 drops of Olive oil, 1 fresh lemon, little rose water and a pinch of turmeric. Apply this mixture on face, arms, elbows and knees. Wash when it dries off. The skin lightens and will no longer be dry with the regular use of this remedy
Turmeric for Oily skin
To remove excess oil from face add two spoon of milk, two drops of lemon, 2 spoons of sandal powder, and a pinch of turmeric. Make a paste from the mixture and apply on your face. Wash it with Luke warm water once it dries.
Turmeric Pack
Add one table spoon of Turmeric in half cup of sour yogurt and make it a paste. Now massage this on your hands, arms and legs. Wash them with cold water later but do not use soap. You may also use wheat powder instead of yogurt as well. This amazing pack will make your skin smooth and silky. It also lightens the skin color
For unwanted hairs
Turmeric was used in olden days for getting rid of unwanted hair. Add few drops of warm coconut oil in turmeric paste and use this paste. This will reduce the unwanted hair and makes your skin smooth and silky.
For shiny skin
Add a pinch of turmeric and few drops of cooking oil in sandal wood powder. Make a paste. Apply this paste on face and leave it for 15 minutes. Wash it with water. The skin will glow.
For hair dandruff
Add little turmeric to olive oil and apply it on your scalp. Leave it on for 15 minutes and wash with a good shampoo.
For Freckles
Apply the mixture of Lemon and turmeric on the affected area of the face and leave it for 20 minutes.
For dead skin
Add half spoon of turmeric in some wheat flour. Make a paste by adding water. Apply this on your body and scrub slowly. Use this paste while taking shower. Regular use of this paste will remove the dead skin.






اگر آپ اپنے بالوں کو شاندار کرنا چاہتےہیں ‘جلد کو سلکی اور بال بڑھانا چاہتےہیں اور چاہتے ہیں کہ بال گرنا بند ہوجائیں‘ گنجا پن ختم ہوجائے اور وہ لوگ جن کے بالوں کی جڑیں کھوکھلی ہیں ان کی جڑیں مضبوط ہوجائیں اور واقعی زلف دراز ہوجائیں۔ ایسے لوگ جن کےبال جلد سفید ہورہےہیں ان کے بال کالے ہوجائیں اور جلد سفیدی کے داغ سے بچ جائیں یا ایسی خواتین و مرد حضرات جو مصنوعی وگ استعمال کرتے ہیںان کے بال پھر سے اگیں اور بہترین شاندار اگیں‘ خوبصورتی کی آخری منزلیں کو چھوجائیں تو ایسے لوگوں کیلئے ایک سستا اور بالکل سستا ٹوٹکہ چھپا تھا یعنی بنولے کا خالص تیل لے کر اس میں مولی کے پتے کتر کر تھوڑا تھوڑا کرکے جلاتے جائیں یہ دونوں چیزیں ہم وزن ہوں جب سارے پتے جل جائیں تو چھان کر یہ تیل سنبھال کر رکھیں اور بالوں کی جڑوں میں روزانہ لگائیں۔ بنولے کا خالص تیل مارکیٹ میں بھی مل جاتا ہے اور بنولا کی آئل ملوں میں بھی آسانی سے مل جاتا ہے۔
ایک دفعہ ایک ڈاکٹر مجھے کہنے لگے میرے سر میں پھنسیاں تھیں اور بہت سخت خارش تھی‘ بال گررہے تھے ایک کامیاب تجربہ کار انسان نے مجھے کہا کہ بنولے کی کھل لے کر اس کو رات کو گھرے میں بھگو دیں‘ صبح اس نتھرےپانی سے سر دھوئیں کیونکہ بنولے کی کھل میں بھی کچھ نہ کچھ تیل باقی ہوتا ہے مقصود وہ نتھرا ہوا تیل ہی ہے جب خود تیل براہ راست آجائے تو پھر اس کھل کی لمبی چوڑی تکلیف کو برداشت کرنا کیسا۔۔۔؟؟؟
جن کے بال گرتے تھے اور جن کا ماتھا بہت گہرا ہوچکا تھا‘ سر گنجا ہوچکا تھا یا ایسے لوگ جن کے بال دو شاخہ ہوچکے تھے‘ جڑیں کمزور تھیں جب انہیں یہ تیل دیا تو اس کے حیرت انگیز رزلٹ ملے۔ ایک نہیں کئی لوگ اس تیل کی افادیت سے مستفید ہوئے اور اس تیل کے کمالات سے فائدہ پایا جس نے بھی چند دن‘ چند ہفتے‘ چند مہینے یہ تیل استعمال کیا اسے حیرت انگیز اس کے رزلٹ ملے۔
ایک صاحب کہنے لگے میں دنیا جہاں کی تمام دواؤں سے عاجز آچکا تھا میرا جی چاہتا تھا کہ اب میں کسی دوائی کی طرف توجہ ہی نہ کروں لیکن جب سے میں نے یہ تیل استعمال کرنا شروع کیا میں خود حیران ہوا کہ یہ تیل نہیں کوئی آسمانی نعمت ہے جو اللہ نے ہمیں دی ہے۔ ایک خاتون نے خط لکھا کہنے لگی میں نے اس تیل کو بنایا اور اپنے گھر کے تمام بچوں کو استعمال کرایا اب تو عالم یہ ہے کہ پڑوسی جب ہمارے بالوں کی کیفیت دیکھتے ہیں تو اس وقت بول پڑتے ہیں آپ نے کہیں باہر کے ملک سے کوئی تیل یا شیمپو منگوایا ہے تو خاتون لکھتی ہے مجھے تو یہ لفظ شیمپو ایک ’’گالی‘‘ لگتا ہے۔ چاہے وہ جتنی بھی اعلیٰ کوالٹی کا بنا ہو کیونکہ میں بڑے شوق اور ذوق سے شیمپو استعمال کرتی تھی لیکن میرے بال تیزی سے گرنا شروع ہوگئے‘ میں گنجی ہونا شروع ہوگئی۔ ویسے بھی شیمپو سے دماغ کے وہ سیل جن میں آئل ہوتا ہے وہ خشک ہوجاتے ہیں‘ پھر یہ شیمپو سردرد‘ غصہ‘ جھنجھلاہٹ‘ اکتاہٹ ٹینشن اور بےزاری کا ذریعہ بنتے ہیں۔ خاتون لکھتی ہیں کہ میں نے بے شمار خواتین کو شیمپو استعمال کرنے سے منع کیا ہے کیونکہ اس سے دماغ اور خاص طور پر سر کی جلد کے وہ حصے جہاں بال ہوتے ہیں وہ ختم ہوجاتے ہیں اور ان کی جڑیں کھوکھلی ہوتی ہیں اور انوکھا تجربہ یہ ہوا کہ جسم کا وہ حصہ جہاں بال نہیں ہونے چاہیے وہاں غیرضروری بال نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس لیے مجھے اب شیمپو کے نام سے خود چڑ ہے اور وہ گالی نظر آتی ہے۔ میں سادہ سا صابن استعمال کرتی ہوں اسی سے میری جلد بھی ٹھیک رہتی ہے اور میرے بال بھی اور یہ تیل میں مستقل استعمال کرتی ہوں اور پوچھنے والے پڑوسیوں کو بھی اسی کے بارے میں بتاتی ہو

Wednesday, October 9, 2013

Turmeric soft and soft, spotless and shiny skin

Turmeric soft and soft, spotless and shiny skin

Raw milk pinch turmeric mixed in a little cross-Apply to the face and lips, natural turmeric and milk mixture to the face and dry cleaners will work and torn soft and soft pink lips will bring.



  ہلدی سے نرم و ملائم‘ بے داغ اور چمکدار جلد  

تھوڑے سے کچے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کراسے اپنے چہرے اور ہونٹوں پر لگائیں ہلدی اور دودھ کا مکسچر چہرے پر قدرتی کلینرز کاکام کرے گا اور خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنادے گا۔