Monday, October 21, 2013

Tomatoes not only for cooking but also for heartٹماٹر صرف ہانڈی کیلئے ہی نہیں دل کیلئے بھی

Tomatoes not only for cooking but also for heart

Fruits and vegetables are a priceless gift of nature which we not only use as a diet but they are also effective weapons against diseases. Those fruits and vegetables which are used against deadly diseases as successful cure include tomatoes as well. According to scientists those people who use tomatoes are less likely to confront the dangers of deadly diseases. Tomatoes contain lycopene which is an effective anti-oxidant which not only give fresh red color to tomato but also helps in removing extra radicals from the body. These radicals can cause unstable oxygen molecules, cancer and other deadly diseases. Lycopene in its original form is an excellent anti-oxidant which prevents cholesterol accumulation in blood. On the other hand, bacteria is produced in blood veins which cause them to contract, shrink and hardened them which in turn can cause heart attack. It has been known through research that if the original lycopene is combined with cancer cells, then it can stop these bacteria to grow further. Lycopene is an extremely powerful anti-oxidant. In another research people suffering from heart attack problems were compared with same number of healthy people. As a result it was found that people containing more quantity of Lycopene in their bodies have less than half the probability of suffering from heart diseases.

Therefore on the basis of researches we recommend people to use foods cooked with tomatoes, including fish. Cooked tomatoes not only make food tasty and healthy but are an effective treatment against cancer diseases. That’s why use tomatoes in your diet.

New researches have revealed countless qualities of lycopene which is naturally found in tomatoes. Few days back researches have revealed that food in which tomatoes and products made by tomatoes are used, are helpful against many types of cancer dangers. Professor of Harvard Universityhaved done a research according to which lycopene is effective against cancer of bronchiole, food pipe, stomach and large intestine. Human body alone cannot create lycopene therefore use of tomato is necessary for its achievement.

CERTAIN beneficial truths about LYCOPENE:

LYCOPENE is a marvelous anti-oxidant which gives red color to tomato. It is such kind of an anti-oxidant which decreases the dangers of cancer and other deadly diseases.

It is accumulated in the body in organs like liver, lungs, prostate gland and large intestine. In body the quantity of its tissues is more than other CAROTENOIDS. Regular use of fruits and vegetables is suggested as a healthy diet. Through research on diseases it is proved that by eating vegetables containing lycopene in them are helpful for decreasing special kind of cancer. Of all fruits and vegetables, the amount of lycopene is greatest in tomatoes which decrease the concerns of cancer. Use of tomato increases amount of lycopene in blood and decrease the dangers of cancer. New researches have also revealed that lycopene also decrease the dangers of diseases causing destruction to body muscles. Other qualities of lycopene are being researched in America.


  ٹماٹر صرف ہانڈی کیلئے ہی نہیں دل کیلئے بھی  


سبزیاں اور پھل قدرت کا انمول تحفہ ہیں جسے ہم نہ صرف خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں بلکہ یہ بیماریوں کے خلاف ایک مؤثر ہتھیار بھی ہیں۔ جن پھلوں اور سبزیوں کو مہلک بیماریوں کے خلاف ایک کامیاب علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ان میں ٹماٹر ایک اہم ترین سبزی ہے۔ سائنس دانوں کا ٹماٹر استعمال کرنے والوں کے بارے میں کہنا ہے کہ ایسے افراد میں مہلک بیماریوں کے خطرات کم پائے جاتے ہیں۔ ٹماٹر میں پایا جانے والا لائیکوپینی ایک موثر اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو نہ صرف ٹماٹر کو خوشنما سرخ رنگ بخشتا ہے بلکہ جسم سے زائد ریڈیکل خارج کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ ریڈیکلز غیرمستحکم آکسیجن مالیکیولز‘ کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں کے پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ لائیکوپینی اپنی اصل حالت میں ایک زبردست اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو (آکسڈائیذ ایل ڈی ایل) خون میں کولیسٹرول جیسے فاسد مادے پیدا کرنے سے روکتا ہے۔ دوسری صورت میں یہ خون کی نالیوں میں پلاک (بیکٹیریا) پیدا کرکے خون کی نالیوں کو تنگ‘ سخت اور سکڑنے کے بعد ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے۔ مشاہدہ سے یہ بات سامنے آئی کہ لائیکوپینی کے قدرتی مواد کو کینسر سیلز کے ساتھ ملایا جائے تو یہ ان بیکٹیریا کو مزید پھلنے پھولنے سے روک دیتا ہے۔ لائیکوپینی ایک انتہائی طاقتور غذائی اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ایک اور تحقیق میں ہارٹ اٹیک کے حامل مختلف افراد کا اتنی ہی تعداد میں صحت مند افراد سے موازنہ کیا گیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جن افراد میں لائیکوپینی زیادہ مقدار میں پایا گیا ان میں دل کی بیماریوں کے خطرات آدھے سے بھی کم پائے گئے۔
چنانچہ تحقیقات کی بنیاد پر ہم لوگوں کو ٹماٹر سے پکائی گئی خوراک تجویز کرتے ہیں۔ بشمول مچھلی‘ پکے ہوئے ٹماٹر نہ صرف انسانی خوراک کو مزیدار اور مؤثر بناتے ہیں بلکہ کینسر کی بیماریوں کے خلاف بھی مؤثر علاج ہیں۔ اس لیے غذا میں ٹماٹر ضرور استعمال کیجئے۔
جدید تحقیقات نے ٹماٹر میں قدرتی طور پر لائیکوپینی کی بے پناہ خصوصیات ظاہر کی ہیں۔ حالیہ دنوں میں کی گئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس خوراک میں ٹماٹر اور ان سے بنائی گئی پراڈکٹس شامل کی گئیں ان سے کینسر کی کئی قسموں کے خطرات کو کم کرنے میں انتہائی مدد ملی۔ ہارورڈ یونیورسٹی سکول کے پروفیسر نے تحقیق کی ہے تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لائیکو پینی نرخرے‘ خوراک کی نالی‘ معدے‘ بڑی آنت کے کینسر کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ انسانی جسم تنہا لائیکوپینی پیدا نہیں کرسکتا اس لیے اس اینٹی آکسیڈنٹ کے حصول کیلئے ٹماٹر کا استعمال ضروری ہے۔
لائیکوپینی کے متعلق چند مفید حقائق
لائیکوپینی ایک زبردست اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو ٹماٹر کو سرخ رنگ دیتا ہے۔یہ ایک ایسا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کینسر اور دیگرمہلک بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
جسم کے اندر لائیکوپینی جگر‘پھیپھڑوں‘ پراسٹیٹ گلینڈ اور بڑی آنت میں جمع ہوتا رہتا ہے جسم کے اندر اس کے ٹشوز کی مقدار دوسرے کیروٹینائیڈ کےمقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔
سبزیوں اور پھلوں کا باقاعدہ استعمال صحت مندانہ کھانوں کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے۔بیماریوں پر تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ زیادہ مقدار میں لائیکوپینی رکھنے والی سبزیوں کو کھانے سے خاص قسم کے کینسر کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔سبزیوں اور پھلوں میں صرف ٹماٹر کی مصنوعات میں لائیکوپینی بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے جو کینسر کے خدشات کو کم کردیتی ہے۔ ٹماٹر کا استعمال خون میں لائیکوپینی کے اجزاء میں اضافہ کردیتا ہے اور کینسر کے خطرات کو کم کردیتا ہے۔ حالیہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لائیکوپینی مسلز کی توڑپھوڑ کرنیوالی بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کردیتی ہے۔لائیکوپینی کے دوسرے خواص کے بارے میں امریکہ میں تحقیق ہورہی ہیں


0 comments:

Post a Comment