Wednesday, October 23, 2013

موٹاپا دور کرنا

                                                           موٹاپا دور کرنا


1۔ایک کپ قہوہ میں آدھے لیموں کا رس ملا کر صبح خالی پیٹ استعمال کریں۔فالتوچربی زائل ہوکر موٹاپے میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ 2۔برگ ارنڈ خشک6 حصے‘ لاکھ ایک حصہ باریک پیس لیں پانی کے ہمراہ 3 ماشے خوراک مریض کو دیں۔3۔ دو تولہ شہد گرم پانی میں ملا کر پلادیں‘ پھر بتدریج اس کی مقدار بڑھاتے جائیں فضول گوشت از خود تحلیل ہوگا اور چربی پگھلے گی۔4۔ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس منہ نہار پلائیں۔5۔لیموں کااچار چاٹیں۔6۔دن میں تین چار بار لیموں کا رس پانی میں ڈال کر سکنجبین بنائیں اور اسے پلائیں۔ 7۔مولی کے بیج‘ پانی کے ساتھ کھائیں۔8۔ کلونجی کا باریک سفوف لیں۔ چینی میں ملا کر پیتے رہیں۔9۔ کالی مرچیں پانی کے ساتھ پھانکتے رہیں۔10۔ کھانے کے بعد اجوائن تھوڑی سی لیں اور پانی کے ساتھ استعمال کریں۔11۔ کھانے کے ساتھ مولی او رسلاد کا استعمال کریں۔12۔ چنے کی دال کے دانے برابر ہینگ پانی کیساتھ کھائیں۔13۔ادرک کی چائے پئیں۔14۔ جوارش کمونی‘ زیرہ کے عرق کے ساتھ استعمال میں لائیں۔15۔ گھی کی جگہ کوکنگ آئل کا استعمال کریں۔16۔ چاول سے پرہیز کریں۔17۔منہ نہار کنو‘ سنگترے کا جوس استعمال میں لائیں۔18۔لہسن کے3یا5 جوئے حسب طبیعت پانی سے نگل لیں۔19۔بیسن کی روٹی زیادہ استعمال کریں۔ 20۔سیب‘ منہ نہار کھانے کی عادت اپنائیں۔21۔کیلے اور ہرے سیبوں کو سونگھا جائے‘ کھایا نہ جائے‘ وزن میں کمی کا باعث ہوں گے

0 comments:

Post a Comment