ٹائیفائیڈ اور مردانہ طاقت کیلئے | |
ٹائیفائیڈ اور مردانہ طاقت کیلئے :
تقریباً چار پانچ سال سے مجھے ٹائیفائیڈ ہوا تھا بطور علاج سردی کے موسم
میں بڑا گوشت کھاتا ہوںاللہ پاک شفاء دیتے ہیں طریقہ درج ذیل ہے:۔ کلو گوشت
لیں بڑا۔ چھوٹی چھوٹی بوٹی اس کی بنالیں اس میں ایک چھٹانک ادرک‘ اور ایک
چھٹانک لہسن کوٹ کر اس کو دھونا نہیں کوئی بھی چیز نہیں ڈالنی یہ گھوٹ کر
اس کو دھیمی دھیمی آنچ پرپکا لیں‘ شام کو کھانا ہے روٹی نہیں کھانی۔ اس کے
بعد تین کپ دودھ پتی پی لیں۔ یہ عمل کم از کم تین دن کریں۔اگر بخار نہ بھی
ہو تو یہ مردانہ طاقت کیلئے بھی بہت زبردست ہے۔ یہ میرے تجربے میں رہا۔ میں نےایک صاحب کو دیا جن کو گرمی میں ٹائیفائیڈ بخار ہوجاتا تھا۔ وہ اسلام آباد سے انجکشن بھی لگوا آتے لیکن جولائی میں یا اگست میں ان کو پھر بخار ہوجاتا ان کی آنکھیں پیلی اور کمزوری ہوجاتی تھی۔ دراصل آنتوں کی بیماری تھی جب سے یہ نسخہ ان کو دیا ہے اللہ نے کرم کیا۔پہلے میں نے یہ نسخہ اپنے اوپر آزمایا تھا مجھے 2002ء میں ہوا تھا تب سے لے کر آج تک دوبارہ مجھے عام بخار بھی نہیں ہوا۔ ہرسال اسی موسم میں یہ کھالیتا ہوں۔ عام آدمی ہفتہ دس دن کھالے تو بہت طاقتور چیز ہے۔ میں نے یہ نسخہ بیس کے قریب لوگوںکو دیا‘ اپنے دوست احباب اور خاندان والے ہیں۔ ویسے میں جس کو بھی ٹائیفائیڈ میں دیکھتا ہوں اس کو لازمی یہ نسخہ بتاتا ہوں اللہ اس کو شفاء دیتا ہے۔ مجھے یہ نایاب نسخہ ایسے ملا کہ جب 2002ء میں مجھے بخارہوا تو ایک آٹے کی چکی والا تھا اس کے ایک دوست کنڈیکٹر نے بتایا تھا اس کو بھی چلتے چلتے ملتان سے یہ نسخہ ملا تھا میرے لیے تو بہرحال بہت زبردست رہا۔ دس سال ہوگئے اس کے بعد مجھے بخار نہیں ہوا۔ اس کے بعد میرے پھوپھا جی کوہوا‘ بھانجیوں کو ہوا تقریباً بیس کے قریب بندے تھے جن کو میں نے یہ نسخہ دیا اور اللہ نے انہیں شفاء دی۔ سورۂ کوثر کا کمال:عبقری کا سورۃ الکوثر والا عمل میں نے دو ماہ سے کیا ہے جب ہم اپنے شہر سے یہاں آتے تھے تو 2300 کی سی این جی لگتی تھی لیکن اب میں خود حیران ہوتا ہوں کہ سفر وہی ہے اور سی این جی صرف 1600کی لگتی ہے۔پہلے ایک دو دفعہ تو مجھے لگا کہ مجھے غلطی لگی ہے لیکن اب مسلسل ہورہا ہے تو یہ اس عمل ہی کی برکت ہے۔عمل یہ ہے:۔ صبح و شام اول و آخر سات مرتبہ درود شریف درمیان میں 129مرتبہ سورۂ کوثر پڑھیں۔ اگر بخار نہ اتررہا ہو تو: اگر بخار نہ اتر رہا ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں۔نسخہ: ایک بینگن لیں اس کے آٹھ ٹکڑے کریں دو کپ پانی لیں اس میں اچھی طرح ابالیں اس کے بعد اس کو نچوڑ لیں اور بعد میں پی لیں انشاء اللہ بخار اتر جائیگا۔ ٹھنڈا کرکے پینا ہے‘ یہ لازمی ہے۔ تین دن پینا ہے۔ ہر دفعہ نیا بنانا ہے۔ گرم ہرگز نہیں پینا۔ میرے بہت زیادہ تجربات میں شامل ہے۔ بخار کیلئے آسان ترین نسخہ: جب میںا سکول میں پڑھتا تھا تو میرے ایک چچا زاد ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ اگر بخار ہو تو تندور کی روٹی کا ایک ٹکرا لے کر اس میں لہسن کی ایک پھلی چھیل کر رکھ کر نہار منہ کھالیں تو بخار اتر جائیگا۔ روغن بادام کا کمال: ایک چمچ رات کو دودھ کے ساتھ پینے سے انسان سارا دن جتنا مرضی کام کرلے بالکل چاق وچوبند رہے گا۔ میں اس کو استعمال کرنے کے بعد سارا دن ڈھیروں کام حیران کن طور پر کرلیتا ہوں اور تھکاوٹ بالکل نہیں ہوتی۔ میری ہمشیرہ ہے جو ٹوٹکے بتاتی رہتی ہے اس نے یہ چیز دی ہے۔ بادام ویسے بھی ہم کھاتے ہیں۔ لیکن بادام روغن کے فوائد زیادہ ہیں۔ مجھے قبض بھی رہتی تھی جب میں نے یہ چیز کی تو میری قبض بھی ٹھیک ہوگئی۔ میرے سالے کے بچے بہت خوبصورت ہیں۔ ان کی بیوی کو جب بھی حمل ہوتا ہے تو وہ بادام روغن کے چند قطرے دودھ میں ڈال کر پیتی تھی آج تک ہسپتال نہیں گئی سارے بچے بخیرو عافیت گھرمیں ہی ہوئے ہیں اور ماشاء اللہ بچے بہت ہی خوبصورت پیدا ہوتے ہیں۔ صحت مند۔ صرف بادام روغن کا کمال ہے۔گرمیوں میں ٹھنڈے دودھ اور سردیوں میں نیم گرم دودھ میں پئیں۔ انجیر کے کچھ فوائد:مثانے کی گرمی ہو‘ جگر کی گرمی ہو۔چار دانے رات کو بھگو کر رکھ لیں صبح نہار منہ کھالیں اور اوپر سے پانی پی لیں اور گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔بالوںکو بھی فائدہ دیتا ہے۔ بال جھڑنا بھی اس سے کم ہوجاتے ہیں۔ قبض کو ختم کرتا ہے۔ گردوں کا مسئلہ بھی حل کرتا ہے‘ مثانہ کا مسئلہ بھی حل کرتا ہے۔ بلڈپریشر کو نارمل کرتا ہے ہائی بلڈپریشر کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ خاص طور پر بالوں کو بہت فائدہ دیتا ہے۔ بالوں کی جڑیں مضبوط ہوجاتی ہیں۔ بالچھڑ ختم ہوجاتاہے۔ بواسیر کیلئے بھی مفید ہے۔ رات کو بھگونے سے اس کی گرمی ختم ہوجاتی ہے۔انجیر کے پتوں کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں سے دودھ نکلتا ہے جو بالچھڑ میں بہت فائدہ مند ہے۔ یہ میں نے خود بھی آزمایا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بواسیر میں بہت فائدہ مند ہے۔ ایک دفعہ میں پیشاب کرنے بیٹھا تھا تو میرے پاخانے میں خون آیا میں بہت پریشان ہوا۔ جب میں اٹھ کر باہر آیا تو باہر ایک کاغذ پڑا تھا میں نے اس لیے اٹھا لیا کہ اس پر اللہ کا نام نہ لکھا ہو۔ تو جب میںنے اسے اٹھا کر پڑھا تو اس پر لکھا تھا کہ جس کوبواسیر ہو وہ انجیر کھانی نہ چھوڑے۔ میں نے اسی وقت انجیر لی اور دو سال تک کھاتا رہا۔ انجیر بلغمی مزاج والوں کیلئے بہت زبردست چیز ہے۔ میرا بھی بلغمی مزاج ہے کراچی میں میرے ایک دوست پروفیسر ہیں‘انہوں نے مجھے اکتالیس دن تک کھانے کا مشورہ دیا تھا۔اکتالیس دن کھانے سے اس سے الرجی بھی ختم ہوجاتی ہے جیسے کھانسی‘ نزلہ و زکام جیسے امراض بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ گردوں کے امراض کا علاج:گردوںکی سوزش‘ یا مثانے میں سوزش ہوجائے اس کیلئے تین بڑی الائچی اس کو چھلکاسمیت اچھی طرح رگڑلیں۔ اس کی تین پڑیاں بنالیں ایک صبح‘ ایک دوپہر اور ایک رات۔ ساتھ دو کلو پانی لازمی پی لیں۔یہ دو تین دن کریں انشاء اللہ سوزش نہیں ہوگی ۔ نمک کو توے یا کڑاہی میں بھون کر جب اس کا رنگ تھوڑا سا تبدیل ہوجائے اگر نہیں تو بازار میں جو پٹھان سٹے‘ بھٹے‘ دانے یا مونگ پھلی وغیرہ بھونتے ہیں ان سے تھوڑا سا نمک لے لیں وہ بالکل تیار ہوتا ہے۔ جس کو ملیریا بخار ہو‘ بچے کیلئے چھوٹا چمچ اور بڑے کیلئے بڑا چمچ چائے والا ایک گلاس پانی میں مکس کرکے پانی کوآگ پر چڑھا دیں کہ وہ نمک اس میں ابل جائے جب تھوڑا سا ابل جائے تو اس کو چولہے سے نیچے اتار لیں پھر اسے ٹھنڈا کریں جب پینے کے قابل ہوجائے تو خالی پیٹ اسے پی لیں۔ انشاء اللہ صرف دن میں دو بار پینے سے بخار اتر جائے گا۔ تیسری دفعہ پینے کی ضرورت نہ ہوگی۔ دوسری دفعہ دوبارہ پانی ابال کر پینا ہے۔ طاقت کیلئے نسخہ:معجون ریگ ماہی‘ معجون لبوب کبیر‘ دوا المسک‘ معجون آروخرما چاروں کو مکس کرکے اس میں اڑھائی سوگرام شہد ڈال دیںاور اس کے علاوہ اس میں (میگا کیپسول20 گولی) ڈال دیں‘ اس سے رزلٹ بہت زبردست آتا ہے۔ مردانہ طاقت کیلئے:تالمکھانہ ایک تولہ‘تخم اوٹنگن ایک تولہ‘ بیج بند ایک تولہ‘ سروالی‘ موصلی سیاہ‘ موصلی سفید‘ گل پستہ‘ گل سپاری‘ موچرس‘ موصلی سنبھل‘ اندر جوشیریں‘ سمندر سوکھ یہ سب ایک تولہ۔ گوند سنبھل ایک تولہ‘ ستاور ایک تولہ‘ گوند کیکر‘ گوند کتیرا‘ بہمند سرخ‘ بہمن سفید‘ چھلکا اسپغول ایک تولہ‘ خرفا سیاہ‘ طباشیر ایک تولہ‘ تخم املی کلاں دوتولے‘ سنگھاڑے تین تولے‘ مغز بادام پانچ تولے‘ چاروں مغز آٹھ تولہ‘ کوزہ مصری دس تولہ۔ لیکوریا کیلئے صبح و شام پانی کے ساتھ۔ مثانہ کی گرمی کیلئے صبح شام‘ مردانہ طاقت کیلئے جسم واعصاب کی طاقت کیلئے سوتے وقت۔ پانچ سال سے ان سب امراض میں آزمایا ہوا ہے۔ کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔اسی طرح ہمارا چچا ہے 65سال ان کی عمر ہے جب ان کو دوائی دی کہنے لگے بھتیجے اچھا کام کیا ہے مجھے شرمندہ نہیں ہونے دیا۔ صلوٰۃ الخضر اور بندش: عملیات میں صلوٰۃ خضر میری بڑی آزمودہ ہیں۔حضرت خضرعلیہ السلام نے کسی کو یہ بتائی تھی۔دو رکعت نماز نفل پڑھیں پہلی رکعت میں سورۂ کافرون دس مرتبہ‘ دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص گیارہ دفعہ‘ سلام پھیر کے سجدے میںجاکر تیسرا کلمہ دس بار‘ درود شریف دس بار۔ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴿البقرہ۲۰۱﴾ دس دفعہ پھر دعا مانگیں۔ الحمدللہ جس کام کیلئے بھی پڑھیں وہ کام ہوجاتاہے۔ ناممکن کو ممکن بنائے:88 ءمیں کراچی سے آرہا تھا پہلے والد صاحب کراچی میں ہوتے تھے ریٹائرڈمنٹ ہوئی تو یہاں آگئے۔ یہاں آکے پھر بھٹہ لگایا کاروبار شروع کیا۔ لیکن اس میں مسلسل نقصان ہی نقصان ہورہا تھا۔ تقریباً بیس لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا۔ پھر ویزے وغیرہ کا کام کیا۔ اس میں بھی نقصان ہوا۔ پھر سات سال تک ملازمت کی۔ ساتھ پڑھائی اپنی مکمل کی۔ بہنوں کی شادیوں وغیرہ کے کچھ سلسلے تھے کیونکہ والد صاحب فوت ہوگئے تھے تو حضرت صاحب نے یہ وظیفہ بتایا تھا یہ وظیفہ میں نے بڑا آزمایا ہے قرضوں وغیرہ کی ادائیگی‘ مشکلات کے حل کیلئے‘ کاموں کی آسانی کیلئے بہت ہی زبردست چیز ہے۔۔ وظیفہ یہ ہے کہ عشاء کے بعد سب گھر والے بڑے اکٹھے ہوجائیں اور سو دفعہ درود شریف اور پھر پانچ سو دفعہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھنا ہے اور پھر سودفعہ درود شریف اور پھر دعا مانگنی ہے۔ یہ ناممکن کو ممکن کرنے والی بات ہے۔ بہت ہی زبردست ہے۔ چار نفل پڑھیں آرام ہی آرام پائیں:اور چار نفلوںکو بھی میں نے بہت زیادہ آزمایا ہے۔ اسم اعظم جن کو کہتے ہیں امام جعفر رحمۃ اللہ علیہ سے جو منقول ہیں۔ چار رکعات نماز نفل‘ سورۂ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ (الانبیائ87) وَ نَجَّیْنٰہُ مِنَ الْغَمِّ وَکَذٰلِکَ نُـْۨـجِی الْمُؤْمِنِیْنَ (الانبیائ 88)۔دوسری میں رَبِّ اِنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ (الانبیائ83)رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (قمر10) تیسری میں وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللہِ اِنَّ اللہَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ(المؤمن44) حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ(آل عمران 173) سودفعہ پڑھ کر سلام پھیر لینا ہے۔پھر سجدے میں جاکر رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (قمر10) سودفعہ پڑھنا ہے پھر دعا مانگنی ہے۔بہت آزمودہ ہے۔ یہ دعا کینسر کا علاج ہے: رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (قمر10) یہ دعا کینسر کا علاج ہے۔ فیصل آباد میںایک خاتون کو زبان کا کینسر ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا زبان کاٹنی پڑے گی‘ تاریخ بھی دے دی۔ روتی تھی بیچاری۔ ’’یااللہ! میں تو بول ہی نہیں سکوں گی‘‘ اس نے دن رات پاگلوں کی طرح یہ دعا پڑھنا شروع کی۔ وظیفہ کب اثر کرتا ہے؟ جب بندہ پاگلوں کی طرح پڑھتا ہے نا پھر بات بنتی ہے۔ دن رات اس نے یہ پڑھنا شروع کیا‘ پڑھتی رہی…پڑھتی رہی…پڑھتی رہی…پڑھتی رہی پڑھتی رہی… پھر ایسا ہوا کہ اللہ پاک جل شانہٗ نے کرم کیا۔ سرجری جس دن ہونی تھی اس دن گئی۔ ڈاکٹروں نے دیکھا تو انہوں نے کہا نہیں اس میں تو کچھ امپروومنٹ ہے وہ خاتون مستقل پڑھتی رہی اس طرح اس کی زبان بچ گئی۔ یہ دکھوںکی بیماریوں کی دعا ہے۔کینسر تو بڑی بیماری ہے نا۔ آپ سوچیں! جو دعا کینسر کو ختم کرسکتی ہے عام بیماری کو نہیں ختم کرسکتی؟ یہ دعا بہت لاجواب ہے For typhoid and male power: Almost 4-5 year back I had typhoid.For treatment I eat beef in winters and ALLAH ALMIGHTY cures me. Method is as follows: take 1 kg cow’s meat, make its small pieces add 2 ounce ginger and2 ounce garlic. Mesh them and cook them on light flame, do not wash it and do not add anything else. Eat in evening without bread and after eating drink 3 cups of tea made with milk (without water). Repeat it at least 3 days. It is very beneficial for male power even if u don’t have fever. It is my experience. I gave it to a person who had typhoid fever in summers. He took injections from Islamabad in July and August but even then he had fever, his eyes became yellow and also felt weakness. Actually he had disease of intestines; since I gave him this treatment thanks to ALLAH he is fine. First time I tried it in 2002 since then I didn’t even have simple fever. Every year I eat it in same season. It is very powerful if someone eats it a week or 10 days. I gave it to at least 20 people from my family and friends. I see who ever in typhoid I give him this prescription and ALLAH cures him. In 2002 when I had fever I got this prescription from wheat grinder, he got it from his conductor friend and he got it from Multan. Anyhow it is very beneficial for me. 10 years passed and since then I never had fever. My uncle and niece had fever I gave them and to at least 20 other people and ALLAH cured them Marvels of Surah KOSAR: I am doing Ubqari’s procedure of Sura KOSAR since 2 months. When we travelled here from our city our car consumed CNG of RS.2300, but now I am amazed; our distance is same but CNG consumed is of RS.1600. First few times I thought that I am mistaken but it is happening continuously, all this is blessing of this procedure. Procedure is: in morning and evening recite 7 time DRUD SHAREF at beginning and at the end, and recite 129 times Surah KOSAR. If fever is not getting down: Use the following prescription if fever is not coming down. Prescription: take one Brinjal and cut it into 8 pieces, and boil it in 2 cup water. Then squeeze it and drink it. INSHA ALLAH fever will get down. DO NOT DRINK WHEN THE LIQUID IS HOT; consume it when the liquid is cold, it is compulsory. Drink 3 days. Make new every time. I have experienced it many times. Easiest prescription for fever: When I was in school, my cousin told me that if you have fever then take one piece of bread of oven (tandoor ki roti) and place one clove of garlic in it and eat it in morning before eating or drinking anything else, INSHA ALLAH fever will be cured. Marvels of Almond Oil: At night Drink one spoon with milk, and you will be fresh whole day regardless you do how much work. After using it I amazingly do a lot of work whole day and don’t get tired at all. My sister told me this. We eat almonds too. But almond oil has more benefits. My constipation also got cured due to this. My brother in law’s child is very beautiful. Whenever his wife got pregnant she drinks milk with few drops of almond oil, she never went to hospital for delivery; all of their children are born in home and MASH ALLAH all of them are born very beautiful and healthy. It is marvel of almond oil. In summer drink it in cold milk and in winters drink in hot milk. Benefits of Fig: If you have heat of bladder or of the liver, soak four pieces of fig in water for whole night, in morning eat them before eating anythingelse and after that drink water and after 1 hour take breakfast. It is also beneficial for hairs. Hair fall also decreases. It also cures constipation, diseases of kidney and bladder; normalize blood pressure, very beneficial for high blood pressure and for hemorrhoid too. Soaking fig whole night kills its heat. Milk of fig’s leaves is very good for hair fall. Once I had blood in my stool I got very nervous. When I came out of washroom I saw a paper, I thought there might be ALLAH’s name written on it so picked it. When I read it was written that who so ever have hemorrhoid should never stop eating fig. I bought fig and ate it for 2 years. It is also very good for people having mucus. I also had mucus, my friend from Karachi who is professor told me to eat it for 41days. Eating it for 41days also cures allergy, cough and flue too. Treatment for kidneys: If you have swelling in kidney or bladder then take 3 big cardamoms and mesh them with its skin. Divide it into 3 parts and eat one in morning, one in afternoon and one in evening; must drink 2kg water with it. Do it for 2 or 3 days INSHA ALLAH swelling will never happen. Take salt and cook it brown in pan, cook till color changes a bit otherwise take some salt from person who cooks corn in salt, that salt is perfectly ready. For patient of Malaria, for kids take small tea spoon and for adult take big tea spoon of salt and add it into one cup of water then make it boil on stove. When salt is mixed and water is boiled let it cool down to temperature which is easily drinkable. Then drink it on an empty stomach. INSHA ALLAH fever will get down by drinking twice a day. There will be no need of drinking third time; second time boil water again. Prescription for strength:
Mix the above & add 2.5 g honey. Besides this you can add 20 capsules of mega capsules as it yields great results For male strength:
Take for leukorrhoea (likoria) in the mornings and evenings, along with water. For the burning of bladder, take in morning and in evening. For male strength, and for physical strength, take while going to bed. I have tried it in all these ailments within the last 5 years; it has no side-effects. Similarly, our uncle is 65 years old. When I gave him the medicine he appreciated me saying, “You have done a good job nephew and dint let me get embarrassed.” SalatulKhizer and hurdles: In practices salatulkhizeris tested by me. HazratKhizar (ALE SALAM) told this to someone. Offer 2 rakatnamaznafal, in first rakat recite Surakaferon 10 times, in second rakatSuraIkhlas 11 times; after saying salam bow/prostrate and in same position recite:
Then pray to ALLAH. INSHA ALLAH your every wish will come true... To turn impossible to possible: In 1988 I came from Karachi as my father retired from there. After coming here started furnace and started business. But in it we were having continuous loss. We lost almost twenty hundred thousand rupees. Then we started work of visa; in it we incurred loss too. Then did service for almost 7 years and simultaneously completed my studies. My father died and there were some problems of sister’s marriages. HazratSahab told me this practice, I have tested it a lot and it is very beneficial for payment of debt, relief from worries, making work easy; it is a tremendous thing. Practice is this: after prayer of Isha all adult members of home get to together and recite: لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم
Then pray from ALLAH. It turns impossible to possible. It is very tremendous. Offer 4nafals and relax: I tested 4 nafalas well a lot of time.Hazrat Imam Jafer (Razi Allah TalaAleh) narrated it as Ism e Azam. 4 RakatNamazNafal, after SuraFatiha:
رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (قمر10) This supplication is for cancer: (QAMAR 10) رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (قمر10) This prayer is for cancer. A woman had tongue cancer in Faisalabad. Doctors said that we have to cut her tongue, they also gave date. She was crying “Oh Allah I won’t be able to speak” she started reciting this pray day and night like anything. When does procedure effects? When person recites it like anything. She started reading it day and night; kept on reading… reading… reading and reading then ALLAH ALMIGHTY blessed her. She went to hospital on the scheduled date of surgery. Doctors saw and said it is improving; she kept on reading and saved her tongue. This pray is of people in pain and diseases. Cancer is a big disease. Ponder! A pray which can cure disease like cancer cant it cure ordinary diseases? This pray is tremendous. |
0 comments:
Post a Comment