ہر جگہ کام آنے والے دولفظ / لڑائی جھگڑے میں یاقادر یانافع کا کمال
|
فرمایا
ان لفظوں کے اندر ایک طاقت اور تاثیر ہے اور یہ طاقت اور تاثیر یہ ہے کہ یہ لفظ
ہر جگہ کام آتے ہیں آپ کو کھانے کی ضرورت ہے یہ لفظ پڑھو کھانا مل جائے گا‘ پانی
کی ضرورت ہے یہ لفظ پڑھو پانی مل جائے گا اور فرمایا کہیں آپ راستے میں جارہے
ہیں آپ کو کوئی مشکل آئی ہے آپ چالیس مرتبہ پڑھ لو یَاقَادِرُ یَانَافِعُ
آپ کو اللہ جل شانہٗ غیب کے خزانے کھول دیں گے‘ برکتوں کے خزانے کھول دیں گے‘
وسعتوں کے دروازے کھول دیں گے‘ آپ کہیں کھانا کھارہے ہوں یَاقَادِرُ
یَانَافِعُ
چند بار پڑھ لو کھانا آپ کیلئے برکت اور فیض کا ذریعہ بن جائے گا۔ خوشیاں اور
رحمتوں کا ذریعہ بنے گا برکت اور عطا کا ذریعہ بنے گا آپ دل کی گہرائیوں سے یہ
پڑھو گے آپ کو تہجد نصیب ہوگی‘ دل کی گہرائیوں سے پڑھو گے نماز میں خشوع نصیب
ہوگا‘ دل کی گہرائیوں سے پڑھو گے اللہ کی محبت نصیب ہوگی۔ آپ کسی چیز کو چلانا
چاہتے ہو اپنی سواری پر قادر نہیں ہو یہ پڑھو آپ کو سواری پر قدرت نصیب ہوگی۔
فرمایا کہیں جنگل میں ہو آپ کو کسی درندے کا‘ کسی دشمن کا‘ کسی حاسد کا خوف ہے
وہ دشمن آپ سے دور ہوجائے گا۔ بیوی شوہر کیلئے پڑھے محبت اور رحمت نصیب ہوگی‘
شوہر بیوی کیلئے پڑھے تو خدمت نصیب ہوگی‘ ہروقت طبیعت کے اندر راحت نصیب ہوگی۔
لڑائی جھگڑے میں یاقادر یانافع کا کمال صحابی بابا فرمانے لگے کہ حضرت خواجہ اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ نے مجھے یہ چیز تحفے میں بتائی اور پھر صحابی بابا نے اپنے اوربے شمار مشاہدات بتائے۔ فرمانے لگے کہ ہمارے جنات میں جب لڑائی اور جھگڑا ہوتا ہے تو اتنا سخت ہوتا ہے کہ اس لڑائی جھگڑے کو کوئی ختم نہیں کراسکتا۔ فرمانے لگے کہ میں نے جب بھی اس لفظ کو پڑھا ہے جھگڑے کے دوران مسلسل پڑھتا گیا ہوں اور جب میں نے صلح کرائی تو میری صلح کو ہر کسی نے قبول کیا ہے |
0 comments:
Post a Comment