Monday, November 25, 2013

کھانسی ‘ زکام‘ بلغم‘دمہ کا لاجواب نسخہ

ترپھلہ یعنی تین پھل کو ترپھلہ کہتے ہیں۔ 1۔ آملہ۔ 2بہیڑہ 3۔سبز ہریڑ۔ تینوں اشیاء پچاس پچاس گرام منگوالیں اور باریک پیس کر آپس میں ملا کر رکھ لیں۔ شہد کا ایک چمچ لیکراس ترپھلہ میں مکس کرلیں‘ اگر شہدمیسر نہ ہو تو برابر کی چینی مکس کرکے سادہ پانی سے ہر روز کھالیں۔ اگرصبح نہار منہ کھالیں تو بہت بہتر ہے اگر طبیعت نہ کرے تو ناشتہ کے بعد اور رات کو سوتے وقت کھالیں۔ اس سے نزلہ‘ زکام‘ کھانسی‘ بلڈپریشر‘ دمہ‘ بلغم کو فائدہ ہوگا۔ یہ ہمارے گھر کا نسخہ ہے۔ سردیوں میں خصوصاً استعمال کرتے ہیں۔ بہت چھوٹے بچوں کیلئے شہد میں مکس کرکے رکھ دیتے ہیں۔ دودھ کے بعد یا پہلے نصف چمچہ دے دیتے ہیں‘ اس سے گلے کی خڑخڑاہٹ‘ زکام وغیرہ کو آرام رہتا ہے۔ہریڑ ویسے بھی جگر کیلئے بہت مفید ہے۔ آملہ دماغ اور نظر کو طاقت دیتا ہے۔ بہیڑہ کاکام بھی جگر کو درست رکھنا ہے۔ جن لوگوں کو دودھ سے بلغم پیدا ہوجاتی ہو تو وہ دن کے ٹائم ایک چمچہ بھر درج بالا ترپھلہ دودھ کے ہمراہ کھالیا کریں۔ دودھ آسانی سے ہضم ہوجائے گا۔

Related Posts:

  • ﺕﯿﺯﺍﺏﯿﺕ ﮐﯿﻟﺊﮯ ﺕﯿﺯﺍﺏﯿﺕ ﮐﯿﻟﺊﮯ ﺑﺎﺩﯾﺍﻥ )ﺳﻮﻧﻒ( ﮐﺍ ﺳﻔﻮﻑ ﺍﯾﮏ ﮔﺭﺍﻡ ﺻﺒﺢ‘ ﺩﻭﭘﮩﺭ‘ ﺷﺎﻡ ﭘﺍﻥﯽ ﮐﮯ ﮨﻣﺮﺍﮦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺭﯾﮟ۔ ﻣﻒﯿﺩ ﮨﮯ۔ ﭘﺭﮨﯿﺯ ﺗﻞﯽ ﮨﻭﺉﯽ ﺗﺮﺵ ﺍﻭﺭ ﺛﻖﯿﻝ ﻏﺬﺍﺅﮞ ﺱﮯ ﭘﺭﮨﯿﺯ ﮐﺭﯾﮟ۔ ﺑﺮ… Read More
  • یورک ایسڈ کا خاتمہ یورک ایسڈ کا خاتمہ ....... بہت سے لوگوں کے کہنے پر یورک ایسڈ کا نسخہ شئیر کر رہی ہوں جو میرے استاد محترم حکیم شہباز حسین کمالی اعون کا معمول مطب ہے … Read More
  • مقوی دماغ واعصاب مقوی دماغ واعصاب مغزبادام مغز تربوز مغز خربوزہ مغزتخم خیارین مغز پستہ مغزفندق چھوٹی الائچی بھمن سفید اسطخدوس کشنیز برھمی بوٹی ھرایک بیس گرام کشتہ مر… Read More
  • مردانہ کمزوری ہر قسم جراثیم کی کمی شرطیہ پوری ھوالشافی : مغز جیا پوتا 5 تولہ خراطین مصفی! 5 تولہ تخم سرس 5 تولہ مغز پنبہ دانہ 5 تولہ مغز چرونجی 5 تولہ مغز فندق 5 تولہ ستاور 3 تولہ شقاقل 3 تولہ تخ… Read More
  • نسخہ برائے ممسک و مقوی ہوالشافی. نسخہ برائے ممسک و مقوی. نمبر1 شنگرف دوتولہ. زعفران اتولہ. عقرقرحہ اتولہ. تریاق مدبر اتولہ. خولنجاں پانچ تولہ. لونگ پانچ تولہ. جائفل پانچ تو… Read More

2 comments: