Monday, November 4, 2013

BLACK PEPPER- QUEEN OF SPICES کالی مرچ…! مصالحوں کی ملکہ

We can find black pepper in every kitchen, used as a spice. It is used everywhere from homes, hotels to the food sold on the carts. It is the case just in Pakistan, but all over the world as it increases the taste of food.  It’s very essential item in the kitchen that is why it’s called QUEEN OF SPICES.It has been used since centuries. Its leaves are pointed and 5-6 inches long and 3 inches wide. It is used since the era of before Christ, to kill unpleasant odour of cooked food. It is also used as a medicine, it helps to excrete phlegm. It is still used for such purposes. Its uses are found from ancient Greek and roman civilizations. Its plant is cultivated in almost all the countries; Europe and Indo-Pak cultivate it on large scale.Medical Uses:It strengthens nervous system. It has a strong, bitter and, burning taste. It helps in digestion and excretion of phlegm. Oil extracted from black pepper is used in many medicines. It increases saliva and an excretion of the stomach, which helps in increasing appetite. Although, people suffering from stomach ulcers should avoid consuming black pepper.Indigestion: A patient suffering from indigestion can use 1 chitank powdered black pepper added in syrup of sugar, but remember people having acidity problem cannot use it. Having 1/6 teaspoon of powdered black pepper in lassi is also very good for indigestion or heaviness in the stomach.Muscular pains and oil of black pepper: A homemade oil can be very effective for muscular or joints pain. Prepare this oil by frying 1 tablespoon of black pepper in oil of sesame seeds until all the material becomes black then massage it on the affected area. One can also get rid of these pains for forever by its continuous use. It also widens veins and makes the blood flow easier.For cold & flu: In ancient times, old people use to give almonds, black pepper and poppy seeds boiled in milk to the people suffering from cold. Another remedy for this is to boil 30 gram of powdered black pepper and a pinch of turmeric in milk and use it once a day; its three days treatment will cure cold.Men weakness and wonders of black pepper: Black pepper is consists of components stimulating men sexual powers. Men who take a glass of milk daily with 4 almonds and 6 grains of black pepper can recover men weaknesses.To increase ones memory: Black pepper improves the muscular and nervous system. For this purpose, one should take a pinch of black pepper in a spoon of honey to make the mental powers strong; it is also helpful for the people who are suffering from forgetfulness.




کالی مرچ…! مصالحوں کی ملکہ

شاید ہی کوئی ایسا گھر ہوگا جس کے کچن میں کالی مرچ بطور مصالحہ موجود نہ ہو۔ گھر کے کچن سے لیکر بڑے بڑے ہوٹلوں والے اور ریڑھی پر کھانے بیچنے والے بھی کھانوں میں کالی مرچ استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان پر ہی کیا موقوف پوری دنیا میں کالی مرچ ذائقہ بڑھانے حتیٰ کہ اسے غذاؤں میں اہم جزو کی حیثیت میں استعمال ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔
کالی مرچ صدیوں سے استعمال ہورہی ہے اس کے پتے نوکدار اور پانچ سے چھ انچ تک لمبے اور تین انچ تک چوڑے ہوتے ہیں۔کالی مرچ قبل از مسیح سے کھانوں میں ناگوار بو ختم کرنے اور ادویاتی استعمالات میں بلغم کے اخراج اور تحریک پیدا کرنے کیلئے استعمال کی جاتی رہی ہے۔ یہ استعمالات آج بھی ہورہے ہیں قدیم یونانی اور رومن تہذیبوں میں کالی مرچ استعمال کرنے کے آثار ملتے ہیں۔ یہ پودا یوں تو دنیاکے تمام نمایاں ممالک میں کاشت ہورہا ہے لیکن یورپ اور برصغیر میں اس کی کاشت بکثرت رہی ہے۔ 
طبی فوائد: کالی مرچ اعصابی نظام کو تقویت دیتی ہے۔ اس کا ذائقہ تلخ تیز اور محرک ہے۔ ہاضمہ درست کرتی اور بلغم خارج کرتی ہے۔ کالی مرچ سے حاصل کردہ روغن مختلف ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ کالی مرچ کھانے سے معدے اور لعاب دہن کی رطوبتیں بڑھ جانے سے بھوک بڑھ جاتی ہے۔ البتہ معدہ کے السر میں مبتلا افراد کو کالی مرچ استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ اسے درج ذیل امراض کے لیے بطور دوا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بدہضمی: معدہ کی گرانی اور دیگر وجوہ کی بنا پر جب معدہ بدہضمی کا شکار ہوجائے توایک چھٹانک کالی مرچ پیس کر اس کا پاؤڈر بنالیا جائے اور اس میں شکر کا شیرہ شامل کرکے کھلایا جائے تو بدہضمی کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔ البتہ جنہیں تیزابیت کی شکایت ہے وہ یہ نسخہ استعمال نہ کریں۔ بدہضمی ختم کرنے کیلئے ایک دیسی نسخہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چائے کے چمچہ کا چھٹا حصہ کالی مرچ کے سفوف کو لسی میں ملا کر پیا جائے تو بدہضمی اور معدے کا بوجھل پن ختم ہوجاتا ہے۔
اعصاب کی درد اور کالی مرچ کا تیل
جوڑوں اور اعصاب کے درد میں مبتلا افراد کیلئے ایک کارآمد نسخہ یہ ہے کہ کھانے کا ایک چمچہ کالی مرچ کا پاؤڈر تلوں کے تیل میں فرائی کرلیا جائے اور اسے اس وقت تک فرائی کیا جائے جب تک سارا مواد کالا نہ ہوجائے۔ اس کے بعد اس تیل کو اس جگہ پر جہاں درد ہو رہا ہو وہاںمالش کی جائے تو چند ہفتوں میں یہ مرض جاتا رہے گا۔ کالی مرچ اور تلوں کے تیل کے آمیزے سے شریانیں پھیل جاتی ہیں جس سے درد کافور ہوجاتا ہے۔
نزلہ زکام
پرانے زمانے میں ہی نہیںموجودہ دور میں بھی دیہاتوں اور شہروں کے روایتی خاندانوں میں بزرگ ایسے افراد کو جنہیں سردی کی وجہ سے نزلہ زکام ہوگیا ہو انہیں دودھ میں بادام اور خشخاش کے ساتھ‘ کالی مرچ ابال کر پلاتے ہیں تو نزلہ زکام ختم ہوجاتا ہے۔ شدید نزلہ‘ زکام میں تیس گرام کالی مرچ کا پاؤڈر چٹکی بھر سفوف ہلدی کو دودھ میں ابال کر تین روز ایک ایک بار پلایا جائے تو اس مرض سے نجات مل جاتی ہے۔
مردانہ کمزوری اور کالی مرچ کا کمال
کالی مرچ کے اجزاء میں محرک باہ خصوصیات شامل ہیں ایسے لوگ جو روزانہ ایک گلاس دودھ میں چار دانے بادام اور کالی مرچ کے چھ دانے ایک ساتھ کھایا پیا کریں تو ان کی مردانہ قوتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
حافظہ میں اضافہ کیلئے
کالی مرچ دماغی و اعصابی نظام کی اصلاح کرتی ہے۔ چائے کے ایک چمچہ شہد میں چٹکی بھر کالی مرچ کا سفوف شامل کرکے شہد چاٹ لیا جائے تو ذہنی قوتوں میں اضافہ ہوگا۔ ایسے افراد جو نسیان کے مرض میں مبتلا ہیں وہ ذہنی ابتری سے بچ سکتے ہیں۔


0 comments:

Post a Comment