Monday, November 25, 2013

کھانسی ‘ زکام‘ بلغم‘دمہ کا لاجواب نسخہ

ترپھلہ یعنی تین پھل کو ترپھلہ کہتے ہیں۔ 1۔ آملہ۔ 2بہیڑہ 3۔سبز ہریڑ۔ تینوں اشیاء پچاس پچاس گرام منگوالیں اور باریک پیس کر آپس میں ملا کر رکھ لیں۔ شہد کا ایک چمچ لیکراس ترپھلہ میں مکس کرلیں‘ اگر شہدمیسر نہ ہو تو برابر کی چینی مکس کرکے سادہ پانی سے ہر روز کھالیں۔ اگرصبح نہار منہ کھالیں تو بہت بہتر ہے اگر طبیعت نہ کرے تو ناشتہ کے بعد اور رات کو سوتے وقت کھالیں۔ اس سے نزلہ‘ زکام‘ کھانسی‘ بلڈپریشر‘ دمہ‘ بلغم کو فائدہ ہوگا۔ یہ ہمارے گھر کا نسخہ ہے۔ سردیوں میں خصوصاً استعمال کرتے ہیں۔ بہت چھوٹے بچوں کیلئے شہد میں مکس کرکے رکھ دیتے ہیں۔ دودھ کے بعد یا پہلے نصف چمچہ دے دیتے ہیں‘ اس سے گلے کی خڑخڑاہٹ‘ زکام وغیرہ کو آرام رہتا ہے۔ہریڑ ویسے بھی جگر کیلئے بہت مفید ہے۔ آملہ دماغ اور نظر کو طاقت دیتا ہے۔ بہیڑہ کاکام بھی جگر کو درست رکھنا ہے۔ جن لوگوں کو دودھ سے بلغم پیدا ہوجاتی ہو تو وہ دن کے ٹائم ایک چمچہ بھر درج بالا ترپھلہ دودھ کے ہمراہ کھالیا کریں۔ دودھ آسانی سے ہضم ہوجائے گا۔

Related Posts:

  • Desi Elaj or Nuskha for Surat e Anzal Desi Elaj or Nuskha for Surat e Anzal Shangraf Rumi 10gram Loban Koria 5gram Kafur khalis 5 gram Shaqiqal 5gram Tukham Qunab 20gram Tukham Joz … Read More
  • Zakawate e Hiss Read More
  • Cancer ka Ellaj اسلام علیکم کینسر‘ ہیپاٹائٹس‘ رسولی‘ ٹی بی اور دوسرےموذی امراض کیلئے میرا تجربہ شدہ قرانی عمل ٭ اول و آخر گیارہ‘ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے۔ ٭ ب… Read More
  • کھانسی ‘ زکام‘ بلغم‘دمہ کا لاجواب نسخہ ترپھلہ یعنی تین پھل کو ترپھلہ کہتے ہیں۔ 1۔ آملہ۔ 2بہیڑہ 3۔سبز ہریڑ۔ تینوں اشیاء پچاس پچاس گرام منگوالیں اور باریک پیس کر آپس میں ملا کر رکھ … Read More
  • Sugar Ka 100% Yaqini Or Final Ilaj اسلام علیکم حکیم شوگر کا ایک نسخہ بتاتا ہوں ہمارے ایک رشتہ دار کو کسی نے بتایا اور انہوں نے استعمال کیا اور سو فیصد درست پایا نسخہ یہ ہے پنسار سے آپ … Read More

2 comments: