Monday, November 4, 2013

CHEAP VEGETABLES OF WINTER SEASON & ITS PRECIOUS BENEFITS موسم سرما کی سستی سبزی اور اس کےمہنگے فوائد

Weak people must use Fenugreek instead of medicines. With the use of Fenugreek, appetite shall increase, food will digest, and anemia will cure making the face attractive. Hot-tempered people should consume minimum fenugreek. If it is cooked with spinach; it benefits, even to the hot-nature persons.

Vegetables of winter season like radish, turnip, beat, spinach, mustard leaves and fenugreek leaves are blessings of this season. Every vegetable has different benefits but now I want to tell about fenugreek leaves. Fenugreek leaves has rich amount of iron. Fenugreek is cooked with its leaves and boughs. Besides it is mixed in the feed of cattle and horses as a powerful substance/supplement. By nature it is hot and dry. It can be consumed in gravy form as required, and its seeds are useful in the scale/amount of 3 gram or 5g. Palates which are found in the leaves of fenugreek heal the swelling. After applying the ointment of fenugreek (leaves after grinding) on breasts, milk production can be stopped. To get the proper result it is required to apply it thrice or four times. After grinding its seeds with water and applying on the face, it will be cleared from freckles.In diseases of winter season like pain of backbone, dysentery, diarrhea and weakness of man power, it can be used in different ways. Boil its seeds and wash hair with this water to stop hair-fall. It should be used twice a week.Weak people must use Fenugreek instead of medicines. With the use of Fenugreek, appetite shall increase, food will digest, and anemia will cure making the face attractive. Hot-tempered people should consume minimum fenugreek. If it is cooked with spinach; it benefits, even to the hot-nature persons. Khichdi of rice & fenugreek topped with desighee is a norm for the treatment of back-ache and arthritis. Some people make its tea & drink at night after dinner.Joshanda of fenugreek gives relief from sore throat, swelling, suffocation, intensity of cough, and burning of the stomach. The recipe is given below.Boil 2 spoons of fenugreek seeds in 1 liter water for ½ hour on slow flame. After cooling, strain the water and do gargles with it.After grinding fenugreek and TukhmHalon (seeds of. Lepidiumsativum Linn.), boil them in water and wash head with this water; dandruff will be cleared. Take with water as a medicine; it helps to reduce the weakness and useful for female periods. It also enhances the production of mother feed.Tip for long hair: Take 250g amla, 125g sikakai, 125g fenugreek seeds and grind them. At night, soak 2 spoons in little water. In the morning, strain and wash head with this water. Repeat it every weak. Hair will stop to falling and grow longer.Asthma and flu: Boil ½ spoon of fenugreek seeds in 1 ½ cup of water. When water is evaporated to one cup, take off heat and mix honey in this water. Drink while luke-warm. It is useful for asthma, flu and cold.Cough and pneumonia: Before Influenza and flu nasal cavity swells in the first stage its best cure is tea of buck weed. It gives relief from harmful substances. High fever/temperature loses its duration. Take four times daily.Mouth sores: Joshanda of leaves of fenugreek is an excellent remedy for healing sores of mouth. Boil a glass of water with a handful of fenugreek leaves and gargle with it.


An effective prescription for diaarhoea, vomit, nausea, stomach-ache, indigestion, acidity, gas
DesiAjwain 60gNishadarThekri 60gBlack salt 25g

Mix the above ingredients & add TezaabGandhak 25g. Leave it uncovered in a plastic container for 12 or 24 hours. Afterwards, preserve in an air-tight glass or plastic container; DO NOT KEEP IN A METAL UTENSIL.Dosage: 1 rattimorning & evening. It is an effective thing. Benefit from it & remember me in your prayers.





کمزور صحت رکھنے والے ادویات کے بجائے میتھی کو استعمال کریں۔ خوب بھوک لگے گی‘ کھانا ہضم ہوگا اور خون کی کمی پوری ہوکر چہرہ خوشنما ہوجائے گا جن صاحبان کا مزاج گرم ہو وہ کم استعمال کریں۔ اس کو پالک وغیرہ کے ساتھ اگر پکایا جائے تو گرم مزاج والے کیلئے فائدہ مند ہوگا

موسم سرما میںسزیاں مولی‘ شلجم‘ چقندر‘ پالک سرسوں کا ساگ اور میتھی جیسی نعمتیں خاص تحفہ ہیں۔ ہر سبزی کے الگ الگ فوائد ہیں مگر اس وقت میتھی کے بارے میں عرض کرنا چاہوں گا۔ میتھی میں فولاد کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کے پتوں اور نرم اور تازہ ڈانٹھلوں کی ترکاری پکائی جاتی ہے‘ مویشی اور گھوڑوں کے مسالوں میں میتھی کی ایک قسم ایک طاقتور جزوکے طور پر ملائی جاتی ہے اس کا مزاج گرم خشک ہے۔ اس کا ساگ بقدر ضرورت اور دانے 3 گرام سے لے کر پانچ گرام تک کھائے جاسکتے ہیں۔ میتھی کے پتوں کی پلٹس ورموں کو تحلیل کرتی ہے اس کے پتوں کو تھوڑے سے پانی میں ملا کر کُوٹ کر یعنی مرہم کی طرح بنا کر پستانوں پر اگر لیپ کردیا جائے تو یہ دودھ کی پیدائش کو منقطع کردیتی ہے۔ تین چار دفعہ عمل کرنا پڑتا ہے اس کے بیجوں کو کُوٹ کر تھوڑے سے پانی میں ملا کر اگر چہرہ پر لگایا جائے تو داغ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔
سرد بیماریوں درد کمر‘ عظم طحال‘ پیچش‘ اسہال اور ضعف باہ میں مختلف طریقوں میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے اس کے بیج ابال کر سر دھونے سے بالوںکا گرنا بند ہوجاتا ہے۔ ہفتہ میں دو دفعہ استعمال کرنا چاہیے۔
کمزور صحت رکھنے والے ادویات کے بجائے میتھی کو استعمال کریں۔ خوب بھوک لگے گی‘ کھانا ہضم ہوگا اور خون کی کمی پوری ہوکر چہرہ خوشنما ہوجائے گا جن صاحبان کا مزاج گرم ہو وہ کم استعمال کریں۔ اس کو پالک وغیرہ کے ساتھ اگر پکایا جائے تو گرم مزاج والے کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ کمردرد اور جوڑوں کے دردوں کیلئے میتھرے اور چاول کی کھچڑی پکانا اور دیسی گھی ڈال کر کھانا معمولات میں سے ہے‘ بعض لوگ اس کا قہوہ بنا کر رات کو کھانے کے بعد پیتے ہیں۔ 
میتھی کا جوشاندہ حلق کی سوزش‘ ورم‘ سانس کی گھٹن کو دور کرتا ہے‘ کھانسی کی شدت میں کمی آتی ہے اور معدہ کی جلن دور ہوتی ہے اس کے استعمال سے کافی ریاح خارج ہوتی ہے پھیپھڑوں کی سوجن میں اس کا جوشاندہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کا جوشاندہ بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:۔
ایک لٹر پانی میں دو چمچ میتھی دانہ ڈال کر ہلکی آنچ پر آدھ گھنٹہ پکائیں‘ بعدازاں اتار کر ٹھنڈا کرکے چھان لیں اور غرارے کریں۔
میتھی اور تخم ہالیون کو پیس کر پانی میں ابال کر اگر سر دھویا جائے تو خشکی کا خاتمہ ہوجاتا ہے اگر تھوڑا تھوڑا پانی کے ساتھ کھایا جائے تو حیض کا خون بار بار آنے کو مفید ہے۔ جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے اور عورتوں کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے۔
بال لمبے کرنے کا نسخہ: ایک پاؤ آملہ‘ آدھ پاؤ سکاکائی آدھ پاؤ میتھی دانہ پیس کر شیشی میں رکھ لیں‘ دو چمچ تھوڑے سے پانی میں رات کو بھگودیں‘ صبح پُن چھان کر سر دھولیں‘ ہفتہ میں ایک دفعہ عمل کریں‘ بالوں کا گرنا بند ہوگا اور بال لمبے ہونا شروع ہوجائیں گے۔
دمہ اور زکام: آدھ چمچ میتھی دانہ ڈیڑھ کپ پانی میں ابال لیں‘ جب ایک کپ رہ جائے تو اتارلیں‘ ایک چمچ شہد ملا کر نیم گرم پی لیں۔ نزلہ و زکام اور دمہ کو فائدہ بخشتا ہے۔
کھانسی‘ نمونیا: انفلوئنزا اور نزلہ و ناک کی سوزش وغیرہ کے ابتدائی مراحل میں سانسوں کی نالیوں میں سوزش جنم لیتی ہے اس کا مؤثر علاج میتھی کی چائے ہے۔ اس سے پسینے کا اخراج اور زہریلے مادوں کاخاتمہ ہوجاتا ہے۔تیز بخار کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے‘ روزانہ چار بار پئیں۔
منہ کے زخم: میتھی کے پتوں کا جوشاندہ منہ کے زخم مندمل کرنے کا عمدہ علاج ہے۔مٹھی بھر پتے ایک گلاس پانی میں ابال لیں اور اس سے غرارے کریں۔

ہیضہ‘ الٹی‘ متلی‘ قے‘ دردشکم‘ بدہضمی
اسہال گیس وغیرہ میں مفید ومؤثر نسخہ
اجوائن دیسی60گرام‘ نشادر ٹھیکری60گرام‘ نمک سیاہ25گرام‘ تیزاب گندھک25 گرام۔ تمام ادویہ کو پیس کر تیزاب گندھک ملا کر پلاسٹک کے برتن میں 24 یا 12 گھنٹہ لازمی کھلا رکھیں بعد میں کسی شیشی یا پلاسٹک کے ڈبے میں بند کرلیں‘ لوہے کے ڈبے میں ہرگز نہ رکھیں۔ مقدار خوراک: ایک رتی صبح و شام ۔ مجرب چیز ہے فائدہ اٹھائیں اور دعائیں دیں


0 comments:

Post a Comment