There are different medicines being used for throat inflammation, throat infections, pain, and itchiness of throat. These medicines include antibiotics, anti-allergens and those to treat the swollen throat. All these medicines have their own side-effects. One should read the precautions mentioned with the medicines before consuming them. It is very important to first decide if the medicine is really required to treat the throat problem. Minor throat problem can be treated by taking care of the food that you eat. The throat problems arise when you consume very cold or very hot food or drinks. This naturally can recover in one to two days. For certain throat issues, you might have to take the antibiotics but first you need to consult a doctor. Minor throat problem can also be treated by gargling withLuke warm water. If the problem persists, then it is better to consult a doctor so that it can be treated accordingly.
Easy and alternate treatment:
To get relieve from throat problem, following easy and tested tips can be followed:
- Add salt to luke-warm water and gargle regularly.
- Adding honey to ginger extract and licking it will also ease throat problems
- Chew fennel seeds many times in a day, and swallow its extract.
- For speech disorder, add fennel seed to half litre water and boil until it remains 1/4th. Add sugar, to taste, and have it many times in a day. Your voice shall be regained.
- Add 1 spoon of vinegar to water and gargle with it
- Boil a whole lemon in water and then squeeze it in a glass. Add two spoons of glycerine and mix well. Add two spoons of honey and fill the glass with water. This is natural syrup for cough. This should be taken for 5 days; 2 spoons in the morning, afternoon and night.InshaAllah it will be very beneficial.
Speech Disorder
Your voice gets affected by Flu, cold, Shouting,inhaling dust and pollution. It also happens when you eat or drink extremely hot and cold beverages. If the symptoms are due to flu & cough, then treat it, otherwise use any medicine from the following list. If this is caused due to inhaling of dust and pollution, following mentioned tips will be very beneficial:

- Make a hole in the piece of Ginger and fill it with salt and cover thehole back with the ginger piece. Wrap it with a wet cloth and seal it with flour/mud. Let it cook in the stove. Once cooked, take it and slice it and eat these slices. Voice gone due to cold shall be regained.
- Crush the leftover of the burnt tobacco. Add water to it and leave it over night. Keep stirring one to two times. Filter the water in the morning and let it boil until the water evaporates completely and you are left with thick consistency material. Dry this material and keep it in a glass jar. This is called salt of tobacco. Eating a pinch of this salt helps to retrieve your normal voice and treats speech disorder. Cough can also be treated by eating this.
- 7 pieces of Almond and 7 pieces of black pepper; make a paste of almond and black pepper by adding little water. Add little sugar and lick the paste. The voice problem caused due to dryness of throat can be cured.
- In winter, cough can be cured by having a cup of warm water mixed with honey or add powdered black pepper& clove to honey.
- Jujube fruit has specially being used in the joshandas for cold, flu and cough in the sub-continent of Indo Pak, as well as a natural tranquilizer. Their drink is known to be very helpful in curing flu, cold and diseases of throat. Its coffee is used in winter often.
Below mentioned coffee is very beneficial to be taken before sleep, and is just like a tonic.
Green cardamom 1 piece, Star Anis 1g, Cinnamon Stick 0.5g, green tea 3g
Direction:Boil 1 ½ litres water in the pan. When it starts boiling,remove it from the stove and add the mixture of above mentioned ingredient. Simmer for 5 minutes andadd sugar to taste. Drink ½ - 1 cup. This tea is very beneficial for Cold flu and related diseases.

گلے کے پیچیدہ امراض اور ان کا آسان علاج
گلے کی سوجن‘ گلا پکنا‘ گلے کا درد‘ گلے کی خارش کے لیے مختلف قسم کی دوائیوں کا مجموعہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ان دوائیوں میں درد دور
کرنے والی دوائیں اینٹی بائیوٹیک الرجی دورکرنے والی دوائیں اور سوجن کم کرنے والی دوائیں شامل ہوتی ہیں۔ مختلف دوائیوں کے انفرادی طور مختلف مضراثرات ہوتےہیں۔ گلے کے امراض کے لیے کوئی بھی دوا استعمال کرتے وقت انفرادی دواؤں کے متعلق دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ گلے کی مختلف تکالیف کے لیے دواؤں کا استعمال کرتے وقت اس بات کا تعین کرنا بہت ضروری ہے کہ واقعی دوا کی ضرورت بھی ہے کہ نہیں۔ معمولی گلا خراب ہونے یا گلے میں خراش ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ کھانے پینے میں احتیاط نہ کرنے اور بہت زیادہ ٹھنڈی یا زیادہ گرم اشیاء کھانے سے بھی گلا خراب ہوجاتا ہے۔ جو ایک آدھ دن بعدخودبخود ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ گلے میں انفیکشن ہونے کی صورت میں اینٹی بائیوٹک دواؤں کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیا جائے۔ گلے کی معمولی تکلیف بعض اوقات صرف غرارے کرنے سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ تکلیف زیادہ دیر رہے تو بہتر ہے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیا جائے تاکہ مناسب علاج کیا جائے۔
آسان اور متبادل علاج
گلے کی تکلیف دور کرنے کیلئے مندرجہ ذیل آسان اور آزمودہ نسخوں پر عمل کریں:۔ ٭نیم گرم پانی میں نمک ملا کر باقاعدگی سے غرارے کریں۔ ٭ ادرک کے رس میں شہد ملا کر چاٹنے سے بھی گلا ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ٭ ذرا سی سونف منہ میں ڈال کر دن میں کئی بار چبائیں اور اس کا رس نگل لیں۔ ٭ آواز بیٹھ جانے کی صورت میں آدھا لیٹر پانی میں تھوڑی سی سونف ڈال کر پکائیں۔ چوتھا حصہ رہ جائے تو اسے اتار کر حسب ذائقہ چینی ملا کر دو تین بار دن میں استعمال کریں۔ آواز ٹھیک ہوجائے گی۔ ٭ ایک چمچہ سرکہ پانی میں ڈال کر غرارے کریں۔ ٭ ایک لیموں کو پانی میں دس منٹ تک ابالیں۔ اس کا جوس نکال کر ایک گلاس میں ڈالیں۔ اس میں دو چمچ گلیسرین ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔ دو چمچ شہد ڈالیں اور گلاس کوپانی سے بھرلیں۔ کھانسی کا قدرتی شربت تیار ہے۔ گلے کی خرابی میں ہونے والی کھانسی کے دوران پانچ دن تک دو چمچ صبح‘ دوپہر‘ شام استعمال کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔
آواز کا بیٹھ جانا
کبھی نزلہ کبھی زکام کی وجہ سے اور کبھی زیادہ زور سے چیخنے چلانے یا زیادہ دیر تک تقریر کرنے‘ خاک دھول یا دھواں سانس کے ساتھ اندر چلے جانے سے آواز بیٹھ جاتی اور کبھی ٹھنڈا لگنے یا سندور کھانے سے بھی یہ شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔ اگر یہ شکایت نزلہ و زکام کی وجہ سے ہو تو اس کا علاج کریں ورنہ حالات کے مطابق نیچے لکھی ہوئی دواؤں میں سے کوئی دوا استعمال کریں۔ اگر دھویں یا گردو غبار یا زور سے چیخنے چلانے‘ تقریر کرنے سے آواز بیٹھ جائے تو۔۔۔۔
٭ ادرک میں سوراخ کرکے نمک بھردیں۔ پھر ادرک سے نکلے ہوئے چورے سے سوراخ بند کرکے گیلا کپڑا لپیٹیں اور آٹا یا مٹی لگا کر چولہے میں دبادیں جب پک جائے تو نکال لیں اور تھوڑی تھوڑی ادرک کاٹ کر کھائیں۔ سردی سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جائے گی۔
٭ تمباکو کا جلا ہوا گل جو چلم میں باقی رہ جاتاہے ایک سیر جمع کرکے باریک پیس لیں اور اس کو پانی پانچ سیر میں گھول کر رات کو رکھ چھوڑیں ایک دوبار اچھی طرح ہلاتے بھی رہیں۔ صبح کو صا ف پانی نتھار کر ایک کڑاہی میں پکائیں۔ یہاں تک کہ پانی اڑ جائے اور گاڑھا رب سا رہ جائے۔ اس کو خشک کرکے شیشی میں رکھ چھوڑیں۔ یہ تمباکو کا نمک تیار ہوگیا۔ ایک رتی یہ نمک پان میںکھانے سے آواز کھل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے کھانے سے پرانی کھانسی بھی دور ہوجاتی ہے۔
٭ بادام کی گریاں سات اور کالی مرچیں سات دانے۔۔۔ دونوں کو تھوڑا پانی ڈال کر چٹنی کی طرح پیس لیں اور ذرا سی چینی ملا کر چاٹ لیں‘ خشکی کی وجہ سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جاتی ہے۔٭سردیوں میں کھانسی کے دوران شہد کا ایک چمچ گرم پانی میں ملا کر یا اس میں کالی مرچ اور لونگ پیس کر دی جاتی ہے جو کہ کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔٭ برصغیر پاک و ہند میں عناب قدیم زمانے سے نزلہ وزکام اور کھانسی کے جوشاندوں میں بطور خاص شامل کیا جاتا ہے۔ اس کا جوشاندہ نزلہ‘ زکام اور شدید کھانسی میں مفید تسلیم کیا جاتا ہے جو ملین اور نیند آور بھی ہے۔گلے کے امراض اور نزلہ و زکام سے بچنے کیلئے سردیوں میں یہ قہوہ بہت مفید ہے۔ مندرجہ ذیل قہوہ کے چند گھونٹ رات کو سوتے وقت بقائے صحت کیلئے بہترین حفظ ماتقدم بلکہ ٹانک کا ذریعہ رکھتے ہیں۔
ھوالشافی: الائچی سبز ایک عدد‘ بادیان خطائی ایک ماشہ‘ دار چینی چار رتی‘ سبز چائے تین ماشہ۔
ترکیب قہوہ: ڈیڑھ سیر پانی کو اس قدر جوش دیں کہ پانی کھولے‘ آگ سے اتار کر مندرجہ ذیل اجزاء کا مرکب اس میں ڈال کر اسے تقریباً پانچ منٹ تک دم دیں اور پھر چینی ملا کر نصف کپ سے ایک کپ تک استعمال کریں۔اس سے آپ گلے کے امراض کے ساتھ ساتھ نزلہ و زکام سے بھی ساری سردیاں محفوظ رہیں گے۔

0 comments:
Post a Comment