Monday, January 14, 2019

سورۂ مزمل شریف سے روحانی علاج

سورۂ مزمل شریف سے روحانی علاج



ایک پُر تاثیر روحانی عمل

سورۂ مزمل شریف

سورۂ مزمل شریف ایک بہت ہی پر تاثیر سورہ مبارک ہے
جس سے اکثر عاملین کام لیتے ہیں اور اکثر اولیاء کرام اس کا وظیفہ کرتے رہے ہیں
ویسے اس کی ہر آیت اپنے اندر ایک بیش بہاء خزانہ لئے ہوئے ہے اگر کوئی شخص اپنے معاملات کو خلق خدا سے چھپانا چاہتا ہے تو وہ

یاایھاالمزمل

کو کثرت سے پڑھے کم از کم اپنے نام کے اعداد کے مطابق روزانہ اس ایک آیت کو پڑھنے سے الله کریم اس کے معاملات پر پردہ ڈال دے گا
اگر کوئی شخص عبادت میں خشوع و خضوع کی لذت  سے بے بہرہ ہے عبادت میں لطف و سرور نہیں پاتا تو ایسا شخص

یَااَیُّھَاالمُزّمِّل قُمِ الَّلیلَ اِلَّا قَلِیلاً نِّصفَهُ اَوِ انقُص مِنهُ قَلِیلاً اَو زِد عَلَیهِ وَرَتّلِ القُرآنَ تَرتِیلاً

کو روزانہ رات میں     313  بار پڑھے چند دنوں کی مداومت سے اس کو عبادتوں میں کیف و سرور خشوع وخضوع کی دولت حآصل ہو جائے گی

اگر کوئی شخص کسی مقدمہ میں پھنس گیا ہو یا کسی پریشانی    میں گرفتار و مبتلا ہو گیا ہو تو وہ

رَبُّ المَشرِقِ وَالمَغرِ بِ لاَ اِلٰهَ اِلّاَ  ھُوَ فَاتّخِذہ وَکِیلاً

اس آیت پاک کو روزانہ بعد نماز فجر مشرق کی طرف رخ کر کے 101 بار پڑھے اور اپنا معاملہ یا مقدمہ یا پریشانی کو الله پاک کے سپرد کر دے
ان شاء الله اگر وہ حق پر ہے تو یقینی طور پر وہ مقدمہ میں فتح یاب ہو گا اس کی پریشانی دور ہو گی اس کا معاملہ آسان ہوگا

اگر کوئی شخص کسی کی زبانی ایذا رسانی سے تکلیف میں مبتلا ہے تو ایسا شخص

وَاصبِر عَلٰی مَا یقُولُونَ وَاھجُرھُم ھَجراً جَمیلاً

اس آیت پاک کو  زوال کے بعد نماز ظہر ادا کرنے سے پہلے چند دنوں تک   1000 بار پڑھے اور عملی طور پر اس کے ترجمہ پر بھی عمل کرے
ایذا دینے والا شخص خود ہی خائب و خاسر ہوگا اور وہ خود ایسی تکلیف میں مبتلا ہوگا جو ناقابل بیان ہے

اسی طرح جو شخص نماز کا پابند نہ ہو اور پابند بننا چاہتا ہو یا کسی کو نماز کا پابند کرنا ہو تو اس کو سورہ مزمل شریف پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں ان شاءالله نمازوں کا پابند ہو جائے گا
اگر کوئی قرض میں مبتلا ہو تو وہ اس سورہ پاک کو روزانہ   11    بار   پڑھے ان شاء الله اس کی ادائیگئی قرض کی سبیل پیدا ہوگی

اس سورہ پاک کو بطور عمل پڑھنے کے لئے ایک مخصوص طریقہ یہ بھی ہے کہ
تسمیہ سے شروع کرے اور
جب رب المشرق والی آیت پر پہنچے تو اس کو 11 بار پڑھے پھر آخر سورہ تک حسب معمول پڑھے
اس طرح 11 بار پڑھے
اور یہ عمل 41  دن  یا  21 دن  یا   11 دن  تک کرے
ان شاء الله فوائد کثیرہ کا مشاہدہ اپنی نظروں سے کرے گا
اگر کسی عورت کو دوران حمل تکلیف ہوتی ہو یا حمل خراب ہو جاتا ہو یا ایسا اندیشہ ہو تو اس کے لئے جب حمل کا تیسرا مہینہ شروع ہو تو
اس عورت کے سر کے بال سے لیکر پیر کے انگوٹھے تک   سوتی کالے دھاگے کو ناپ لے اور ایسے تین دھاگے  لے کر  اس پر سورہ مزمل کی دو آیت پڑھ کر ایک گرہ لگائیں
اس طرح پوری سورہ میں دس گرہ لگے گی
اور گیارہویں گرہ پوری سورہ پڑھ کر لگائیں
اور اس دھاگے کو اس عورت کی کمر میں باندھ دیں
اور یہ وضع حمل تک بندھا رہنے دیں
ان شاء الله حمل  نہ ساقط ہوگا نہ کوئی تکلیف ہو گی
بلکہ اس کی برکت سے خوبصورت بچے پیدا ہونگے جو کردار و عمل میں بھی نیک ہونگے
غرض کہ اگر کوئی صرف اسی ایک سورہ کا عامل ہو جائے تو اس کو دوسرا کوئی عمل تلاش نہ کرنا پڑے گا
اسی میں دنیا جہان کا خزانہ پوشیدہ ہے
شرط ہے کہ ہم اتنے پختہ عزم و 'یقین   کے ساتھ پڑھیں

کسی بھی عمل کی قبولیت کیلئے اول و آخر  درود شریف شرط ہے چاہے ایک ایک بار کیوں نہ ہو

جب آپ اس سورۂ مقدسہ سے کوئی عمل کریں تو اس فقیر حقیر سراپا تقصیر کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

آپ کی دعاؤں کا طلبگار

0 comments:

Post a Comment