Tuesday, January 22, 2019

حب کیلئے زبردست عمل

حب کیلئے زبردست عمل
21 کالی مرچ لے کر 101 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھیں۔ ہر مرچ پر ایک مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھ کر دم کرنا ہے جب ان شائنک پر پہنچیں تو مطلوب کا نام مع والدہ لیکر کہیں فلاں بن فلاں ھوالابتر۔ جائز محبت کیلئے جس سے جی چاہے کرے لیکن یہ بات یاد رکھیں اللہ کی نافرمانی کرنے والے فلاح نہیں پایا کرتے۔ ناجائز کرنے والا سخت نقصان اٹھائےگا اور الٹ اثر ہوگا‘ اللہ تعالیٰ سب کو بچائے۔21 دن کا یہ عمل ہے۔ جمعرات سے عمل شروع کریں‘ آدھا کلو گوشت صدقہ دیں۔ ایک ہفتہ میں کام ہوجائے گا۔ اگر نہ ہو تو پھر صدقہ دیں‘ دوسرا ہفتہ پڑھائی‘ پھر صدقہ دیں‘ تیسرا ہفتہ پڑھائی کریں۔ انشاء اللہ العزیز کام ضرور بہ ضرور ہوگا۔ یہ ہمارا مجرب آزمایا عمل ہے۔ یہ ساری پڑھائی آگ کے قریب بیٹھ کر کرنی ہے آیۃ الکرسی کا حصار کریں تو بہتر ہے ڈر کی کوئی بات نہیں ۔ 21 دفعہ سورۂ کوثر پڑھ کر 21 کالی مرچ پر دم کریں۔ ایک دفعہ پڑھ کر ایک مرچ پر دم کریں۔ حب تمام عملوں سے بے نیاز کر دینے والا عمل ہے۔ زوجین کی محبت کیلئے بہت ہی مفید ہے۔

Thursday, January 17, 2019

غنی و مالدار ہونے کے لئے

غنی و مالدار ہونے کے لئے

اگر کوئی شخص ہر جمعرات کی رات کو پاکیزہ جگہ میں تنہا بیٹھ کر ایک ہزار بار ” المعطی ” کا ورد کرے جس کے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف ہو تو تھوڑے ہی عرصہ میں بے حساب کشائش ہو غنی اور مالدار ہوجائے شک نہ لائیں


آپکی دعاؤں کا طلبگار

یا رَحمٰنُ کا چلّہ

یا رَحمٰنُ کا چلّہ

جو شخص یا رحمنُ کا سوا لاکھ کا چلہ نکال لے پھر اس اسم الہی کو ایک سو پانچ مرتبہ صبح اور ایک سو پانچ مرتبہ شام کو پڑھا کرے تو بے پناہ تسخیر خلق ہوگی کبھی محتاج نہ ہوگا اور کوئی شخص سر نہ اٹھا سکیگا اگر وہ کسی شخص کو کسی چیز پر دم کرکے کسی بھی مقصد کے لئے دیگا تو حاجت پوری ہوگی۔

آپکی دعاؤں کا طلبگار

محبت کا اساں اور انتہائی مجرب عمل

محبت کا اساں اور انتہائی مجرب عمل
شوھر، ساس ، بہو، بہں، بھائی، ماں، باپ، بیٹے یا
بیٹی کے دل میں اپنی شدید محبت عزت واحترام
پیدا کرنےکےلۓ یے عمل آزمودہ ہے

عمل
 جس کے دل میں دل میں اپنی محبت پیدہ
کرنا مقصود ہو اسے پانی پر کھانے پر اول وآخر
3,3 مرتبہ درود اور درمیان میں اللہ کے یےنام
(یاللہ یامعز یاودود یامعز) پڑھ کر پانی پے دم کر
کے پلائیں کھانے پے دم کرکے کھلائیں عمل 7
دن کریں اور قدرت کا کرشما دیکھیں

آپکی دعاؤں کا طلبگار

Monday, January 14, 2019

سورۂ مزمل شریف سے روحانی علاج

سورۂ مزمل شریف سے روحانی علاج



ایک پُر تاثیر روحانی عمل

سورۂ مزمل شریف

سورۂ مزمل شریف ایک بہت ہی پر تاثیر سورہ مبارک ہے
جس سے اکثر عاملین کام لیتے ہیں اور اکثر اولیاء کرام اس کا وظیفہ کرتے رہے ہیں
ویسے اس کی ہر آیت اپنے اندر ایک بیش بہاء خزانہ لئے ہوئے ہے اگر کوئی شخص اپنے معاملات کو خلق خدا سے چھپانا چاہتا ہے تو وہ

یاایھاالمزمل

کو کثرت سے پڑھے کم از کم اپنے نام کے اعداد کے مطابق روزانہ اس ایک آیت کو پڑھنے سے الله کریم اس کے معاملات پر پردہ ڈال دے گا
اگر کوئی شخص عبادت میں خشوع و خضوع کی لذت  سے بے بہرہ ہے عبادت میں لطف و سرور نہیں پاتا تو ایسا شخص

یَااَیُّھَاالمُزّمِّل قُمِ الَّلیلَ اِلَّا قَلِیلاً نِّصفَهُ اَوِ انقُص مِنهُ قَلِیلاً اَو زِد عَلَیهِ وَرَتّلِ القُرآنَ تَرتِیلاً

کو روزانہ رات میں     313  بار پڑھے چند دنوں کی مداومت سے اس کو عبادتوں میں کیف و سرور خشوع وخضوع کی دولت حآصل ہو جائے گی

اگر کوئی شخص کسی مقدمہ میں پھنس گیا ہو یا کسی پریشانی    میں گرفتار و مبتلا ہو گیا ہو تو وہ

رَبُّ المَشرِقِ وَالمَغرِ بِ لاَ اِلٰهَ اِلّاَ  ھُوَ فَاتّخِذہ وَکِیلاً

اس آیت پاک کو روزانہ بعد نماز فجر مشرق کی طرف رخ کر کے 101 بار پڑھے اور اپنا معاملہ یا مقدمہ یا پریشانی کو الله پاک کے سپرد کر دے
ان شاء الله اگر وہ حق پر ہے تو یقینی طور پر وہ مقدمہ میں فتح یاب ہو گا اس کی پریشانی دور ہو گی اس کا معاملہ آسان ہوگا

اگر کوئی شخص کسی کی زبانی ایذا رسانی سے تکلیف میں مبتلا ہے تو ایسا شخص

وَاصبِر عَلٰی مَا یقُولُونَ وَاھجُرھُم ھَجراً جَمیلاً

اس آیت پاک کو  زوال کے بعد نماز ظہر ادا کرنے سے پہلے چند دنوں تک   1000 بار پڑھے اور عملی طور پر اس کے ترجمہ پر بھی عمل کرے
ایذا دینے والا شخص خود ہی خائب و خاسر ہوگا اور وہ خود ایسی تکلیف میں مبتلا ہوگا جو ناقابل بیان ہے

اسی طرح جو شخص نماز کا پابند نہ ہو اور پابند بننا چاہتا ہو یا کسی کو نماز کا پابند کرنا ہو تو اس کو سورہ مزمل شریف پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں ان شاءالله نمازوں کا پابند ہو جائے گا
اگر کوئی قرض میں مبتلا ہو تو وہ اس سورہ پاک کو روزانہ   11    بار   پڑھے ان شاء الله اس کی ادائیگئی قرض کی سبیل پیدا ہوگی

اس سورہ پاک کو بطور عمل پڑھنے کے لئے ایک مخصوص طریقہ یہ بھی ہے کہ
تسمیہ سے شروع کرے اور
جب رب المشرق والی آیت پر پہنچے تو اس کو 11 بار پڑھے پھر آخر سورہ تک حسب معمول پڑھے
اس طرح 11 بار پڑھے
اور یہ عمل 41  دن  یا  21 دن  یا   11 دن  تک کرے
ان شاء الله فوائد کثیرہ کا مشاہدہ اپنی نظروں سے کرے گا
اگر کسی عورت کو دوران حمل تکلیف ہوتی ہو یا حمل خراب ہو جاتا ہو یا ایسا اندیشہ ہو تو اس کے لئے جب حمل کا تیسرا مہینہ شروع ہو تو
اس عورت کے سر کے بال سے لیکر پیر کے انگوٹھے تک   سوتی کالے دھاگے کو ناپ لے اور ایسے تین دھاگے  لے کر  اس پر سورہ مزمل کی دو آیت پڑھ کر ایک گرہ لگائیں
اس طرح پوری سورہ میں دس گرہ لگے گی
اور گیارہویں گرہ پوری سورہ پڑھ کر لگائیں
اور اس دھاگے کو اس عورت کی کمر میں باندھ دیں
اور یہ وضع حمل تک بندھا رہنے دیں
ان شاء الله حمل  نہ ساقط ہوگا نہ کوئی تکلیف ہو گی
بلکہ اس کی برکت سے خوبصورت بچے پیدا ہونگے جو کردار و عمل میں بھی نیک ہونگے
غرض کہ اگر کوئی صرف اسی ایک سورہ کا عامل ہو جائے تو اس کو دوسرا کوئی عمل تلاش نہ کرنا پڑے گا
اسی میں دنیا جہان کا خزانہ پوشیدہ ہے
شرط ہے کہ ہم اتنے پختہ عزم و 'یقین   کے ساتھ پڑھیں

کسی بھی عمل کی قبولیت کیلئے اول و آخر  درود شریف شرط ہے چاہے ایک ایک بار کیوں نہ ہو

جب آپ اس سورۂ مقدسہ سے کوئی عمل کریں تو اس فقیر حقیر سراپا تقصیر کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

آپ کی دعاؤں کا طلبگار

ﺳﺎﺕ ﻣﺮﺍﺩﯾﮟ ﭘﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺧﺎﺹ ﻋﻤﻞ

ﺳﺎﺕ ﻣﺮﺍﺩﯾﮟ ﭘﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺧﺎﺹ ﻋﻤﻞ




ﺟﺐ ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ ﺭﺍﺕ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﻮ
ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﮔﺮ ﺳﻮﺭﮦ ﺷﻤﺲ
ﺍﮐﺘﺎﻟﯿﺲ ﺑﺎﺭ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﺘﻨﮯ ﺩﻥ ﺑﮭﯽ
ﭼﺎﻧﺪ ﺍﭘﻨﯽ ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﯾﻌﻨﯽ ﺍﺱ
ﮐﯽ ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ ﻭﺍﺿﺢ ﮨﻮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ
ﮨﻮﺋﮯ ﺍﮐﺘﺎﻟﯿﺲ ﺩﻓﻌﮧ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﮨﺮ ﺩﻓﻌﮧ
ﺑﺴﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻭﻝ ﻭ ﺁﺧﺮ ﺳﺎﺕ ﺩﻓﻌﮧ ﺩﺭﻭﺩ
ﺷﺮﯾﻒ۔ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺳﺎﺕ ﻣﺮﺍﺩﯾﮟ
ﻣﻠﯿﮟ ﮔﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﻣﺮﺍﺩ: ﺍﻧﺸﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﺑﮯ ﺍﻭﻻﺩ
ﺻﺎﺣﺐ ﺍﻭﻻﺩ ﮨﻮﮔﺎ۔ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻣﺮﺍﺩ: ﺍﻟﻠﮧ
ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﭼﺎﻧﺪ ﺳﻮﺭﺝ ﺯﻣﯿﻦ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﮯ ﺭﺍﺯ
ﺍﺱ ﭘﺮ ﮐﮭﻮﻟﯿﮟ ﮔﮯ۔ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻣﺮﺍﺩ: ﺍﺳﮯ
ﺭﺯﻕ ﺍﺗﻨﺎ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ ﺟﺘﻨﺎ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﯽ ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ۔
ﭼﻮﺗﮭﯽ ﻣﺮﺍﺩ: ﻋﺰﺕ ‘ﻭﻗﺎﺭ‘ ﺷﺎﻥ ﻭ
ﺷﻮﮐﺖ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﯽ ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻣﻠﮯ
ﮔﯽ۔ ﭘﺎﻧﭽﻮﯾﮟ ﻣﺮﺍﺩ: ﺍﻟﻠﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﻮ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﺴﻢ ﮐﻮ ﺍﻭﺭ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﻭﺋﮯ ﺭﻭﺋﮯ ﺭﮒ ﺭﮒ ﮐﻮ ﭼﺎﻧﺪ
ﮐﯽ ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻧﻮﺭ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﺩﯾﮟ
ﮔﮯ۔ﭼﮭﭩﯽ ﻣﺮﺍﺩ: ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺁﺧﺮﯼ ﻭﻗﺖ
ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﯾﺪﺍﺭ ﻧﺼﯿﺐ ﮐﺮﺍﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭﻭﮦ
ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﺩﯾﺪﺍﺭ ﺍﯾﺴﮯ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﺟﯿﺴﮯ ﭼﺎﻧﺪ
ﮐﺎ ﺩﯾﺪﺍﺭ ﺗﺴﻠﯽ ﺳﮯ ﮐﺮﺭﮨﺎ۔ ﺳﺎﺗﻮﯾﮟ
ﻣﺮﺍﺩ: ﻭﮦ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ
ﮨﻮﮔﺎ ﺟﻮ ﺭﺟﺎﻝ
ﺍﻟﻐﯿﺐ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﻋﻤﻞ ﮐﻮﺋﯽ
ﻣﺴﻠﺴﻞ ﺳﺎﻟﮩﺎ ﺳﺎﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﮯ ﮔﺎﺗﻮ ﺍﯾﮏ
ﻭﻗﺖ ﺁﺋﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺷﻤﺎﺭ ﺭﺟﺎﻝ ﺍﻟﻐﯿﺐ
ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ ﯾﺎ ﻭﮦ ﻭﻟﯽ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ ﯾﺎ ﺍﺑﺪﺍﻝ
ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﯾﺎ ﻭﮦ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺴﺎ
ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺷﻤﺎﺭ ﺍﻟﻠﮧ
ﮐﮯ ﺧﺎﺻﺎﻥ ﺧﺎﺹ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ۔ ﻣﯿﮟ
ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﯾﮧ ﻋﻤﻞ ﺍﺩﺭﯾﺲ ﺟﻦ ﺳﮯ
ﺳﻦ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﭼﺎﻧﺪ ﺟﺘﻨﺎ ﻋﺮﺻﮧ
ﺑﮭﯽ ﺭﮨﮯ ﯾﻌﻨﯽ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﯽ ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ ﺭﮨﮯ
ﺍﻭﺭ ﺟﺘﻨﮯ ﺩﻥ ﭼﺎﻧﺪ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻧﻈﺮﺁﺋﮯ‘
ﮐﮭﻠﮯ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﯾﮧ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﮯ
ﯾﻌﻨﯽ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ‘ ﭼﮭﺖ ﭘﺮ
ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﯽ ﭨﮑﯽ ﭘﺮ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ
ﺭﮨﮯﺍﻭﺭ ﻧﻈﺮ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯽ ﯾﮧ ﺳﻮﺭۂ
ﭘﮍﮬﻨﯽ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺳﻮﺭﺕ ﯾﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ
ﻭﮦ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﭘﮍﮬﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﭼﻨﺪ
ﻟﻤﺤﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﯽ ﭨﮑﯽ
ﭘﺮﻧﻈﺮ ﺟﻤﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮ ﭘﮍﮮ‘ ﻧﻈﺮ ﺟﻤﺎﺋﮯ
ﭘﮭﺮ ﭘﮍﮮ ‘ﻧﻈﺮ ﺟﻤﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮ ﭘﮍﮮ ﺍﮔﺮ ﯾﺎﺩ
ﮐﺮﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﻤﺎﻻﺕ ﺍﻭﺭ
ﭘﮍﮬﯿﮟ ﮐﮧ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﯽ ﭨﮑﯽ ﮐﯽ ﭨﮑﭩﮑﯽ
ﺑﺎﻧﺪﮪ ﮐﺮ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ
ﺳﻮﺭﺕ ﭘﮍﮬﺘﺎ ﺭﮨﮯ۔ ﻭﮦ ﮐﻤﺎﻝ ﻣﻠﯿﮟ ﮔﮯ
ﺟﻮ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﭘﺎﺋﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ
ﮔﮯ۔ﺻﺪﯾﻮﮞ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺗﺎﺑﻌﯽ ﺟﻦ ﮐﺎ
ﻋﻤﻞ:ﻭﮦ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻋﻤﻞ
ﮐﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺻﺮﻑ ﺳﺎﺕ ﻓﺎﺋﺪﮮ ﺑﺘﺎﺋﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﺎﮐﮧ ﺁﭖ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮫ ﺳﮑﯿﮟ۔ ﺁﭖ ﭼﺎﮨﯿﮟ
ﮔﮯﺗﻮ ﺍﺱ ﻋﻤﻞ ﮐﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﻤﺎﻻﺕ ﺍﯾﺴﮯ
ﺍﯾﺴﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﺅﮞ ﮔﺎ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﺘﺎﺏ
ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﻮ ﻣﻠﯿﮟ ﮔﮯ‘ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ
ﺳﯿﻨﮯ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﺳﮯ ﻣﻠﯿﮟ ﮔﮯ‘ﻧﮧ ﮐﺴﯽ
ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﺟﺬﺑﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﯾﮧ ﻭﮦ
ﻋﻤﻞ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﺍﯾﮏ
ﺑﮩﺖ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﻭﻟﯽ ﺗﺎﺑﻌﯽ ﺟﻦ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ
ﮐﯽ ﺟﺲ ﻭﻗﺖ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ
ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﮯ‘ ﻣﺠﮭﮯ ﻓﺮﻣﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ
ﺗﺠﮭﮯ ﺑﮩﺖ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺖ ﮐﭽﮫ
ﻋﻄﺎ ﮐﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺏ ﺍﯾﺴﺎ ﻋﻤﻞ ﺩﮮ ﮐﺮ
ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﺗﺠﮭﮯ ﺳﺎﺭﯼ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﮯ
ﺳﺎﺭﮮ ﻋﻤﻠﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺴﺘﻐﻨﯽ ﮐﺮﺩﮮ ﺍﻭﺭ
ﺗﺠﮭﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﻧﮧ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ‘ ﻧﮧ
ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ
ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﺍ ﻭﺭ ﺗﺴﻠﯽ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻋﻤﻞ ﮐﻮ
ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﻮ ﺟﻮ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩﺳﮯ ﺍﺱ ﻋﻤﻞ ﮐﻮ
ﮐﺮﮮ ﮔﺎ‘ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﮯ ﻭﮦ ﺭﺍﺯ
ﮐﮭﻠﯿﮟ ﮔﮯ‘ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺗﺮﺗﯿﺐ
ﺑﻨﮯ ﮔﯽ ﺟﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮧ ﺳﻮﭼﯽ ﮨﻮﮔﯽ‘ ﻧﮧ
ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﻮﮔﯽ‘ ﻧﮧ ﮐﮩﯿﮟ ﭘﮍﮬﯽ ﮨﻮﮔﯽ


آپکی دعاؤں کا طلبگار

عورت کا بانجھ پن

عورت کا بانجھ پن

بانجھ پن بھی دو طرح سے ہوتا ہے۔ایک تو یہ ہے کہ وہ قدرتی طور پر اولاد جنم دینے کے قابل نہ ہو اور دوسرا یہ ہے کہ وہ قدرتی طور پر تو ٹھیک ہو لیکن رحم میں کسی جن کی شرارت کی وجہ سے وہ بانجھ ہوجائے اور بچہ جننے کے قابل نہ ہو۔ اس کی شرارت کی ایک شکل تو یہ ہے کہ وہ اس کی پیداواری صلاحیت کلی طور پر ختم کردے اور دوسری شکل یہ ہے کہ ابتدائی طور پر تو اس کے رحم میں حمل ٹھہر جائے لیکن چند ماہ بعد وہ رحم کی رگوں میں ایڑلگا دیتا ہے جس سے عورت کو خون آنا شروع ہوجاتا ہے اور اس کا حمل ضائع ہوجاتا ہے اور صحیحین میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان موجود ہے کہ ”شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح گردش کرتا ہے۔“ (صحیح بخاری2039) بانجھ پن کا علاج صبح کے وقت سورة الصافات (پارہ23)کی تلاوت کرے یا اس کی تلاوت سنتا رہے۔ سوتے وقت سورة المعارج(پارہ29) کی تلاوت کرے یا اس کی تلاوت سن لے۔ کلونجی کے تیل پر یہ سورتیں پڑھیں: الفاتحہ‘ آیة الکرسی‘ سورة البقرة کی اور سورئہ آل عمران کی آخری آیات‘ سورة الفلق‘ سورة الناس۔ اس تیل کو مریض اپنے سینے‘ پیشانی اور پیٹھ کی ہڈیوں پر ملتا رہے۔ یہی آیات و سورتیں خالص شہد پر بھی پڑھیں جسے مریض صبح نہار منہ ایک چمچہ استعمال کرے۔ مندرجہ بالا علاج مریض کئی مہینے مسلسل کرتا رہے‘ انشاءاللہ شفاءنصیب ہوگی بشرطیکہ وہ اس دوران اللہ کی شریعت کی پابندی کرے


آپکی دعاؤں کا طلبگار

اگر کوئی شخص بیمار رہتا ہے

اگر کوئی شخص بیمار رہتا ہے اور مختلف امراض نے گھیر رکھا ہے اور سر چکراتا ہے علاج پر علاج ہورہا ہے لیکن فائدہ نہیں ہورہا ہے تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور تیربہدف ہے۔

ایک بوتل پانی پر باوضو پندرہ سو بار

سَلٰم قَولًا مِّن رَّبِّ رَّحِیمٍo

پڑھ کر دم کرکے رکھ لیں اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھ لیں۔ اس کے بعد اس پانی کو اکیس دن تک بلاناغہ صبح کو نہار منہ رات کو سوتے وقت ایک ایک گھونٹ پانی پی لیا کریں اور اسی پانی کے چند قطرے سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی پر لگا کر دونوں ہاتھوں اور چہرے پر مل لیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ تمام بیماریوں سے نجات ملے گی اور جلد صحت حاصل ہوگی


آپکی دعاؤں کا طلبگار

بہت ہی طاقتور وظیفہ

بہت ہی طاقتور وظیفہ




آخر ﺍﺱ ﻭﺭﺩ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻃﺎﻗﺖ ﮨﮯ


ﺳُﺒُّﻮْﺡٌ ﻗُﺪُّﻭْﺱٌ ﺭَﺑَّﻨَﺎ ﻭَﺭَﺏُّ ﺍﻟْﻤَﻠَﺎﺋِﮑَۃِ ﻭَﺍﻟﺮُّﻭْﺡِ

ﺟﻮ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﯾﮧ ﻣﺮﺍﻗﺒﮧ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﮭﻮﮌﯼ
ﺩﯾﺮ ﮐﺮﮮ ﯾﺎ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﮮ ﺟﺘﻨﺎ ﮔُﮍ ﮈﺍﻟﮯ ﮔﺎ ﺍﺗﻨﺎ ﻣﯿﭩﮭﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﻭﮦ ﺍﺱ ﻣﺮﺍﻗﺒﮯ ﮐﮯ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ
ﺣﯿﺮﺕ ﺍﻧﮕﯿﺰ ﮐﻤﺎﻻﺕ ﭘﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ﭘﻮﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ
ﺑﮯ ﻧﯿﺎﺯ ﮨﻮﮐﺮ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﮐﮯ ﺩﻝ ﮨﯽ ﺩﻝ
ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻭﺭﺩ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺳﮯ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﮐﮧ
ﺯﺑﺎﻥ ﻧﮧ ﭘﮍﮬﮯ‘ ﺩﻝ ﭘﮍﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺯﺑﺎﻥ
ﺣﺮﮐﺖ ﻣﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺗﺎﻟﻮ ﺳﮯ ﻟﮕﺎﻟﯿﮟ
ﯾﺎ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺩﮮ ﺩﯾﮟ۔
ﯾﮧ ﻭﺭﺩ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﻝ ﮨﯽ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ
ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﮨﺮﺍﺋﮯ ﭼﻨﺪ ﺩﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ
ﻧﻮﺭﺍﻧﯿﺖ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﮔﯽ ﺍﻭﺭ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ﻧﻮﺭ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﺎﻟﮧ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﯾﮏ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮨﻮﮔﯽ نور کی
ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺴﺎ ﻧﻮﺭ ﮐﺎ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮨﻮﮔﺎ
ﮐﮧ ﺧﻮﺩ ﺍﺱ ﮐﻮ ﭘﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ
ﺟﺎﺩﻭ ﮨﺮ ﺟﻨﺎﺗﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ
ﮨﻮﮔﯽ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﻭﺭ ﮨﻮﮔﺎ‘
ﺳﮑﻮﻥ ﮨﻮﮔﺎ‘ ﺭﺍﺣﺖ ﮨﻮﮔﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﮨﻮﮔﯽ‘
ﻋﺰﺕ ﮨﻮﮔﯽ ﻋﺎﻓﯿﺖ ﮨﻮﮔﯽ‘ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺮﮐﺎﻡ
ﭼﺸﻢ ﺯﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮨﺮ
ﻣﺸﮑﻞ‘ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮕﯽ۔ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ
ﻣﺰﯾﺪ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﺸﻖ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ
ﻋﺮﺻﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﺸﻒ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﮔﺎ‘
ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﭘﮍﮪ ﻟﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ
ﻗﺒﺮﻭﮞﮑﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﭘﮍﮪ ﻟﮯ ﮔﺎ۔ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﯽ
ﺑﻮﻟﯿﺎﮞ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﮯ ﮔﺎ‘ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﮯ ﺫﺭﮮ ﺫﺭﮮ
ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﮯ ﮔﺎ۔ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﯿﺎ
ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﺯﻣﯿﻦ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﭼﮭﭙﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ
ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﻮﻟﯿﺎﮞ
ﺳﻤﺠﮫ ﻟﮯ ﮔﺎ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﻮﻟﯿﺎﮞ ﺳﻤﺠﮫ
ﻟﮯ ﮔﺎ ﭘﺘﮭﺮ ﮐﯿﺎ ﺫﮐﺮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﻮ
ﺳﻤﺠﮫ ﺁﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ۔ ﻣﭩﯽ ﮐﯿﺎ ﺑﻮﻟﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ
ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮫ ﺁﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ‘ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﭼﯿﺰﯾﮟ
ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻧﻈﺎﻡ ﮐﮩﺎﮞ ﮐﮩﺎﮞ ﺫﮐﺮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮨﺮ
ﭼﯿﺰ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮫ ﺁﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ
ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﺁﺑﺎﺩ ﮨﻮﮔﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﮐﯽ
ﺩﻧﯿﺎ ﺁﺑﺎﺩ ﮨﻮﮔﯽ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﺁﺑﺎﺩ
ﮨﻮﮔﯽ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺩﻝ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ
ﺳﻮﻓﯿﺼﺪ ﺯﻧﺪﮦ ﻭ ﺗﺎﺑﻨﺪﮦ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ۔ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ
ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﮯ ﺭﺍﺯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻣﻠﯿﮟ ﮔﮯ ﺟﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺳﻮﭼﮯ ﻧﮩﯿﮞ ہوں ﮔﮯ

 ﺳُﺒُّﻮْﺡٌ
ﻗُﺪُّﻭْﺱٌ ﺭَﺑَّﻨَﺎ ﻭَﺭَﺏُّ ﺍﻟْﻤَﻠَﺎﺋِﮑَۃِ ﻭَﺍﻟﺮُّﻭْﺡِ

ﯾﮧ
ﮐﺸﻒ ﺍﻟﻘﺒﻮﺭ ﮐﯿﻠﺌﮯ‘ ﮐﺸﻒ ﺍﻟﺼﺪﻭﺭ ﮐﯿﻠﺌﮯ
ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﺣﯿﺮﺕ ﺍﻧﮕﯿﺰ ﭼﯿﺰ ﮨﮯ۔ ﻻﻋﻼﺝ
ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﻮ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ‘ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ
ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﻮ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ‘ ﺳﻮﭼﻮﮞ ﮐﻮ
ﻭﺳﯿﻊ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﭘﺮ ﻏﻠﺒﮧ
ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ‘ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﺍﻭﺭ
ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺍٓﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ
ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﻮﻟﯿﺎﮞ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ
ﮐﯿﻠﺌﮯ‘ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﮯ ﺭﺍﺯﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻧﻈﺎﻡ
ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻋﺠﯿﺐ ﻭ
ﻏﺮﯾﺐ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮑﮭﺮﮮ ﺭﺍﺯﻭﮞ ﺗﮏ
ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﯾﮧ ﻣﺮﺍﻗﺒﮧ ﺍﯾﮏ ﺣﯿﺮﺕ ﺍﻧﮕﯿﺰ
ﻣﺮﺍﻗﺒﮧ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﺮﺍﻗﺒﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ
ﻃﺎﻗﺖ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺛﯿﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﺮﺍﻗﺒﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ
ﺟﺎﻥ ﮨﮯ۔ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﺟﺎﻥ ﻣﺎﺭ ﻟﮯ‘
ﮐﻮﺋﯽ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﺮﻟﮯ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ عجیب  چیز ہے



آپکی دعاؤں کا طلبگار

سورت الم نشرح کی فضیلت

سورت الم نشرح کی فضیلت




سورة الم نشرح اکیس بار صبح و شام اول و آخر تین بار درودشریف طالب علم خود پڑھ لے یا ماں پڑھ کر دم کر دے بہت پُرتاثیر چیز ہے جس وقت بچہ پڑھنے بیٹھے تین بار سورة الم نشرح پڑھ لے ،آپ کوئی چیز مطالعہ کر رہے ہیں آپ کہتے ہیں مجھے یاد رہے تین بار سورة الم نشرح پڑھ کے وہ چیز پڑھیں وہ چیز اللہ کے فضل سے یاد رہے گی یا جس وقت وہ موقع ہو گا اللہ پاک وہ یاد دلا دے گا ،حافظے کے لیے، یادداشت کے لیے بچوں کے تعلیمی کیرئیر کے لیے ،بچوں کی تعلیمی ترقی کے لیے ،بچوں کے فیوچر اور مستقبل کے لیے سورة الم نشرح حافظے کو کھول دے، الم نشرح دل کو کھول دے ،لکنت کے لیے اکیس دفعہ یا اکتالیس دفعہ صبح و شام، جن کی زبان اڑتی تھی لکنت تھی اللہ پاک نے ان کی زبان کھول دی۔
الم نشرح دل کی دنیا کھول دے جن کا دل اللہ کی طرف راغب نہ جن کا دل نیکی کی طرف بند ہوتا ہے دل پر ہاتھ رکھ کر 11دفعہ پوری سورة الم نشرح پڑھ لے اللہ دل کی دنیا کھول دیتا ہے ،بعض لوگ قرآن پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے ،حدیث پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے کوئی دینی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے یا کوئی سائنس کی کتاب بہت مشکل کتاب پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے میں نے ان کو بتایا اللہ پاک نے اُ نکے مسئلے حل کر دئیے۔
ٹریفک اگر ہو تو الم نشرح پڑھی جائے تو ٹریفک کے راستے کھل جاتے ہیں اورٹریفک جام ہو اورسچ ہے اگر مشکلات کی ٹریفک ،مسائل کی ٹریفک ،الجھنوں کی ٹریفک ،دشمنوں کی ٹریفک ،حاسدین کی ٹریفک اگر بند ہو گئی ہے اور انہوں نے تیرے راستے بند کر دئیے ہیں بلاک کر دئیے جام کر دئیے سورة الم نشرح پڑھ ،دل کے وال کھل جاتے ہیں پتھریاں نکل جاتی ہیں ،ایک شخص نے کہا کہ میرے گردے میں پتھری بار بار بن جاتی ہے میں نے کہا گردے کی جگہ پہ ہاتھ رکھ کر صبح و شام 11فعہ پڑھ لے،ورنہ ہر نماز کے بعد 11 دفعہ پڑھ لے الم نشرح وہاں ہاتھ رکھ کر پھیردے پتھری نکل جائے گی ان شاء اللہ۔

سورة الم نشرح کے اندر بڑی تاثیر اور بڑی طاقت ہے۔دل کے وال،گردوں کی پتھریاں،پتے کی پتھریاں ،مثاے کی پتھریاں نکل جاتی ہیں جو شخص اس کو یقین طاقت توجہ اور مستقل مزاجی سے پڑھے اللہ اس کے لیے خیرکے دروازے کھول دیتا ہےاللہ رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے میں نے بچوں کی کامیابیوں کے لیے بہت بتایا ہے۔
میں نے ایک شخص کو بتایا کہ روزانہ اکیس یا اکتالیس بار سورة الم نشرح تیل پر پڑھ کے تیل سرمیں لگایا کریں اس کی تاثیر بدل جائے۔ا ب اس تیل کو لگا تیرا سر تیرا دماغ تیری آنکھیں تیرا شعورتیرا احساس تیرا ادراک یہ کھلے گا۔الم نشرح کی برکت سے زندگی کے راستے کھلتے ہیں۔
یہ وظائف تسبیحات اور ذکر یہ فاصلے درد سے طے ہوتے ہیں ، یہ چیزیں خلوص سے اندر کے درد سےطے ہوتی ہیں اگر درد نہ تو یہ چیزیں طے نہیں ہوتیں میں سچ کہہ رہا ہوں پہلے مانگنا سیکھیں صبر ایمان حوصلے کے ساتھ ،برداشت حلم کے ساتھ پھر مانگیں اللہ دیتا ہے۔
سورة الم نشرح اور سورة الم ترکیف ﴿سورة الفیل﴾ کا عمل:ہر نماز میں کچھ ایسی سورتیں بھی پڑھ لیا کریں جس کی پہلی رکعت میں سورة الم نشرح اوردوسری رکعت میں سورة الم ترکیف ﴿سورة الفیل﴾ پڑھے گا ناف کے نیچے والے امراض، ناف کے نیچے والے حادثے،ناف کے نیچے والی مشکلات وہ بھی ختم ہوں گی ایک اور عجیب فائدہ ہو گاجو یہ شخص پڑھے گا کبھی اس کاکام اٹکے گا نہیں، وقت میں برکت ہو گی دن میں برکت ہو گی اللہ اس کا ذہن حافظہ برکتیں ساری کھولے گااور جو عمل کرے گا یہ فائدے میں نے ابھی سورة الم نشرح کے بتائے ہیں نماز کے اندر ایک دفعہ پڑھنے سے وہی فائدے ملیں گے۔

اعمال ہمارے مقدر کو بناتے ہیں ہمارے نصیب کو بناتے ہیں۔ان اعمال کو یقین طاقت ،قوت اور بھروسے سے کرنا ہے۔اس یقین کے ساتھ کریں کہ جو عمل میں پڑھ رہا میرے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو وعدے فرمائے ہیں بس وہ سارے وعدے سچے ہیں اور حق ہیں اور وہ پورے کے پورے وعدے میرے ساتھ ہیں اور کام ہو رہا ہے۔میں کچھ بھی نہیں ہوں،اس انداز سے پڑھا کہ اس وظیفے کے اندر جو وحی کی طاقت ہے وہ کائنات میں اس وقت صرف میرے پاس ہے اور میں یوں پڑھوں گا اور وحی کی طاقت فوراً اثر کرے گی اور میرے یہ مسائل ٹھیک ہو جائیں گے۔

میرے پاس طاقت ور رب کا طاقت ور نام ہے۔اور میں اللہ کا نام لوں گا اور یوں نام لوں گا اور یوں اللہ میرے ساتھ ہو جائے گابس اللہ کا ساتھ ہونا ہے میرا کام بن جائے گا۔اللہ پہ مان ہو اللہ پہ بھروسہ ہواللہ پہ اعتما د ہو ،اور اللہ پہ یقین ہو۔ میں یہ کررہا اللہ نے اس پر یہ وعدے رکھے ہیں میں یوں کروں گا اللہ کر دے گا۔یہ انداز مومنانہ ہے۔

ایسا یقین لے آئیں یہ سارے جو نوری حروف ہیں نا، جو نوری ہندسے ہیں اور یہ نوری وظیفے ہیں یہ سارے کے سارے ہمارے لیے اللہ کی مدد کو عرشوں سے لے کے فرشوں پہ آئیں گے اس یقین کے ساتھ پڑھنا ہے اس طاقت کے ساتھ اس قوت کے ساتھ پڑھنا ہے جب یہ طاقت قوت اور یقین ملے گا تو اللہ کی مددسامنے آکے کھڑی ہو جائے گی۔ وہ کسی وظیفے اور عمل کی شکل میں ہے اصل چیز تو ہے یقین ،گڑگڑانا ،مانگنا اور اللہ کے سامنے اپنی جھولی پھیلاکے بھکاری بن کے۔

اللہ بڑاکریم ہےتیرے یقین پہ تیرے اعتقاد پہ تیر اعتماد پہ اللہ اپنے غیب کے خزانے سے عطا فرمادیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ اور مجھ کو وہ یقین عطا فرمائے جس یقین کے اندر اس نے اپنی مدد ،طاقت قوت کو رکھا ہے جس یقین کے ذریعے ہمیں اللہ کی برکت اور رحمت ملے گی اللہ پاک ہمیں وہ یقین عطا فرمائے آمین


آپکی دعاؤں کا طلبگار

بسم اللہ شریف کا خاص عمل

بسم اللہ شریف کا خاص عمل





امید ہے سب بخیریت ہوں گیں اللہ عزوجل سب کو اپنے حفظ و امان میں جگہ دے آمین
آج بسم اللہ شریف کے عمل کے ساتھ ممبرز کی خدمت میں
حاضر ہوں بسم اللہ شریف اسم اعظم ہے
بسم اللہ شریف کے عمل۔سے جوب کا مسلہ ہو کاروباری بندش رشتہ کی بندش یا بیماری اور رزق کی تنگی حصول اولاد مقدمہ میں کامیابی ویزہ کا حصول جیسے دیگر دنیاوی حاجات کے لیے بسمہ اللہ شریف اکثیر ہے
رزق میں خیروبرکت کے لیے  786 روپیہ  کو پرس میں رکھیں اور پوری بسمہ اللہ شریف 786 مرتبہ پڑھ کر پیسوں پر دم کریں اول و اخر 21 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور 9 دن۔پڑھیں باعث برکت ہے رزق میں برکت رہے گی جو لوگ شکوہ کرتے کہ۔پیسے اتے بہت پر خرچ ہونے کا پتہ۔نہیں لگتا تو وہ۔خیروبرکت کے لیے یہ طریقہ کریں

اور کسی بڑی یاحاجت کے لیے

  اٙجب یاجبرائیلُ بحق  بسم اللہ الرحمن الرحیم  میرا فلاں کام کردو
 786 مرتبہ پڑھیں اول و آخر 21 مرتبہ درود شریف پڑھیں 21 دن تک مقصد کا تصور کر کے ورد کریں انشااللہ جس حاجت کے لیے وظیفہ کریں گے 21 دن۔میں مقصد پورا ہو گا

رشتہ کی بندش کے توڑ کے لیے

 جمعرات کے دن سے بسم الل 1900 مرتبہ پڑھیں اور اول و اخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اپنے اوپر دم کریں اور اللہ پاک سے دعا کریں 19 دن پڑھیں

حصول اولاد کے لیے

 بسم اللہ شریف کو انیس مرتبہ لکھیں اور اسے ایک پانی کی بوتل میں ڈال دیں اس بوتل ہر بسم اللہ شریف پوری 1900 مرتبہ پڑھ کر دم کریں 19 دن اول و اخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس پانی کو روز پیا کریں  اسکے علاوہ بسم اللہ شریف کا عمل حاجت کبیر کے لیے یہ۔ہے کے ایسا کام جو بہت مشکل پیدا کر را ہو کسی بھی حاجت کے لیے اس عمل کو جمعرات سے شروع کریں دو رکعت نماز نفل پڑھیں اس کے بعد درود تاج نو مرتبہ اور بسم اللہ شریف پوری 7ہزار مرتبہ پڑھیں ایک نشت میں اور اللہ پاک سے اپنے مقصد کی دعا کریں اور ہڑھائی ختم ہونے کے بعد درود تاج تین مرتبہ پڑھیں 7 دن پڑھیں جس بھی مسلہ کے لیے وظیفہ کریں گی سات دن میں مقصد پورا ہو گا


آپکی دعاؤں کا طلبگار

اگر کوٸی شخص کسی بیماری میں مبتلا

اگر کوٸی شخص کسی بیماری میں مبتلا ٕ ہو اور ہر قسم کا روحانی اور ڈاکٹری علاج کروا کر وہ مایوسی کا شکار ہوچکا ہو یا کوٸی شخص کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلاہو لیکن وہ پریشانی حل ہونے کا نام نہیں لیتی تو اسے چاھٸیے کہ مذکورہ عمل کرے انشا ٕاللہ خواب میں اللہ  اسکو اس کی بیماری کا حل بتادیگا اور اسی طرح مصیبت سے نکلنے کی صورت کی طرف رہنماٸی کردیگا بارہا کا آزمودہ عمل ہے عمل یہ ہے رات کے وقت سونے سے پہلے سورہ شمس 7بار سورہ لیل 7بار اور سورہ تین 7بار پڑھیں اور اس کے بعد یہ دعا 11بار پڑھیں۔۔۔۔ اَللہُمَّ اجْعَلْ لِیْ فَرَجًا وَمَخْرَجًا مِنْ أََمْرِیْ۔۔۔ اور سوجاٸیں  انشإاللہ پہلی رات یا دوسری رات یا سات راتوں کے اندرکوٸی أپ کے خواب میں آٸیگا اور آپ سے کہے گا کہ اس معاملے سے تیری خلاصی اس طرح ہوگی اس عمل  کہ لٸے باوضو ٕ کپڑے پاک اور بستر پاک ہونا ضروری ہے اجازت عام ہے


آپکی دعاؤں کا طلبگار

جنات کو دیکھنے کا عمل

جنات کو دیکھنے کا عمل

عشاء کی نماز کے بعد خوشبو لگا کر اکیلے میں سورہ اخلاص 71 مرتبہ پڑھیں اول آخر درود شریف ایک مرتبہ پڑھنا ہے روز یہ عمل‌ وقت اور جگہ کی پابندی کے ساتھ کریں 40 روز تک انشاءاللہ آپ کو جنات دکھنے لگیں گے مطلب آپ کبھی تنہائی میں رہ کر سورہ اخلاص کی تلاوت کرنے لگو تو آپ کے سامنے روحانیت نظر آنے لگے گی پڑھنا بند کریں تو پھر آنکھوں سے اوجھل ہو جائے گی

اس عمل کی اجازت صرف مرد عاملین کو ہے

رشتے کے لیے ایک مجرب عمل

رشتے کے لیے ایک مجرب عمل

اگر کسی شخص کے بیٹے یا بیٹی کی شادی نہ ہوتی ہو اور وہ چاہے کہ اچھی جگہ اور جلدی رشتہ ہو جائے تو وہ ضرورت مند تین ہزار تین سو تیرہ مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد اکیس روز تک اس آیت کو پڑھے اور اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے

آیت مبارکہ یہ ہے

سُبحٰنَ الَّذِی خَلَقَ الْاَزْوَاجَ کُلّھَا مِمَّا تُنبِتُ الْاَرْضُ وَمِنْ اَنْفُسِھِمْ وَمِمَّا لَایَعْلَمُونَ

ان شاء اللّٰہ اسی عرصہ میں مراد حاصل ہو جائے گی
مجرب عمل


آپکی دعاؤں کا طلبگار

Thursday, January 10, 2019

جنات ، جادو، نظر بد، تعویزات،

جنات ، جادو، نظر بد، تعویزات،
یا کوئی ایسی بیماری جو جان نہ چھوڑ رہی ہو ڈاکٹروں کی سمجھ میں کچھ نہ آتا ہو اور مریض کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہو

تو 41 عدد چینی کی پلیٹیں لیں
اور ہر پلیٹ میں عرق گلاب اور زعفران سے یہ دعا لکھیں

اعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق

اور روزانہ صبح خالی پیٹ ایک پلیٹ پانی مکس کرکے پی لیں

انشاءاللہ انشاءاللہ انشاءاللہ

اللہ کے حکم سے چالیس دن کے اندر اندر ہر بیماری سے مکمل نجات ملے گی


آپکی دعاؤں کا طلبگار

طلسم مہر سلیمانی کا طریقہ

طلسم مہر سلیمانی کا طریقہ
یے طلسم اکبر بادشاھ نے ابوفضل فیضی رحمتہ اللہ علیہ سے بنوایا تھا یہ ایک ایسا مایا ناز طلسم ہے جس کی تیاری نہایت ہی مشکل ہے اگر ایک حرف بھی آگے پیچھے ہوا تو سمجھو ساری محنت بیکار خوب دھان لگا کر تسلی کے ساتھ سکون کی جگہ بیٹھ کر ساری تکسیری عمل کو بجا لائیں تاکہ غلطی کا ایک فیصد بھی امکان نا ہو اب قائدہ طلسم مہر سلیمانی درج کیا جاتا ہے
جس کے لئے مہر سلیمانی بنانی ہے اس کے عددوں کے مطابق اسماء الاھی دویا تین پانچ
سات نام پیغمبروں کے علیہ سلام
جس کے نام کی تکسیر مہر سلیمانی بنے اس کے نام کے عدد کے مطابق اسماء الاھی دو یا تین
سات فرشتوں کے نام
سات نام سیاروں کے
چھے  نام بادشاھوں کے اور ساتواں اپنا نام یے بھی سات یوے
حضرت ادم علیہ سلام حضرت یوسف حضرت داؤد حضرت سلیمان حضرت عیسی حضرت ابراھیم علیہ سلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و الہ جمعین
اور سات فرشتوں کے نام جبرائیل میکائیل اسرافیل عزرائیل میططرون دردائیل رفتمائیل
سات سیاروں کے نام شمس قمر مشتری زہرہ مریخ زحل عطارد
اور چھے بادشاھوں کے نام تیمور جمشید فریدوں ذلقرنین سکندر نوشیراں اور اپنا نام (         )
اب یے 31یا30 نام مکمل ہوے اس بسط کو خوب غور سے سھی کر لو ممکن ہے کہیں غلتی ہو اب ایک بڑا کاغذ لو اور ان تمام حروف کو اس سطر میں لکھو اور یھاں تک تکسیر کرتے جاو کہ زمام بر آمد ہوجائے یہ کام نھایت مشکل ہے اور بہت دنوں کی محنت ہے خوب غور سے تکسیر کرو ان حروف کے تعداد136سے زیادا ہوجائے گی ایک بڑے کاغذ پر اتنا بڑا نقش بناو عرض بھی اتنے ہی خانے ہوں جتنے حروف ہو اگر خانو میں سطربندی کر لوگے تو اسانی سے تکسیر ہوگی مختصر قائدا اس کا یہ ہے کہ سطر کا بائیں طرف والا حرف پہلے لکھو پھر داہنی طرف کا ہیاں تک تمام حروف گردش کر جائیں اسی طرح الٹ پلٹ کرنےسے اول والی سطر آخر میں آجاتی ہے نیچے والی سطر جو اپر والی سطر کے مثل ہے (دیکھو چھٹی سطر میں اول سطر آگئی)
طریقہ پر سلیمان کی تکسیر کرتا ہوں
س ل ی م ا ن
ن س ا ل م ی
ی ن م س ل ا
م ا س ی ن ل
ل م ن ا ی س
س ل ی م ا ن
مثالی تکسیر سے سمجھ گئے ہونگے
140حروف کی تکیسر کا زمام تقریبن 70تک نکل سکتا ہے
بارحال
اب مکمل تکسیرسے حروف آتشی علیہدہ کر لو حروف اتشی ہے ہیں
ا ھ ط م ف ش
اب مکمل تکسیر سے حروف نورانی جس قدر ہوں وہ بھی نکال لو حروف نورانی یے ہیں (ال م ص ر ک ھ ی ع ط س ح ق ن )
اپ آتشی حروف میں نورانی حروف نکال چکے ہو ان سے بھی حروف نورانی نکال لو اب حروف نورانی اور آتشی کو اپس میں ممزوج کرلو یعنی ملادو ان دو سطروں سے ایک اتشی حرف لو ایک نورانی لیتے جاو اس سے ایک اور سطر تیار ہوجائے گی جس سطر میں حروف کم ہو ان کو پھر سے لینے لگ جاو تاکہ دوسری سطر ختم ہوجائے اب اپ کے پاس ایک بڑی تکسیر والا کاغذ ایک حروف نورانی اور حروف اتشی امتزاج والا کاغذ اور تیسرے کاغذ پر اتشی اور حروف نورانی کے امتزاج  سے سطر لی ہے ان کے مکمل اعداد شمسی  لو اور سورہ شمس کے اعداد لو اور ایت قل الھم ملک المک  سے بغیر حساب تک کے عداد لو (یے ایت پاک پارہ تین رکوع تین سورہ آل عمران میں ہے ) ان عداد کو مخمس مسدس مسبع یا ثمن   متع یا معشر میں یعنی بغیر کسر کے جو نقش بھرا جائے اس میں بھر لیں
اب اپ اپنے نام کو ملفوظی لکہو
اس میں یے حروف ممزوج کرو
.ج.ع.ت.غ.اب ایک سونے کی تختی جس کا وزن 11ماشہ 2رتی ہو اگر سونے کی استعاعت نہ ھو تو کولڈن کلر کے تانبے پر یا پیتل پر کندا کرے (اگر شرف قمر میں بنانی ہے تو چاندی کی پٹی پر) اس پر ایک جانب مخمس مسدس یامثمن یا مربع جو نقش بغیر کسر کے بنے وہ نقش ان عددوں کا بناناہے اگر کوئی بھی نقش بغیر کسر کے نہ بنے تو مسدس نقش میں  کندا کرو دوسری جانب حروف اتشی حروف نورانی سے ممزوجہ والی سطر کندا کرو اس کے علاوہ نقش کے ارد گرد اپنے نام کے چار حروف والا ممزوج لہکنے ہیں طلسم مہر سلیمانی سلیمانی تیار یے جس کی بدولت عزت دولت شہرت سب کچھ حاصل ہوسکتا سورخ رنگ کے کپڑے میں لپیٹ کر سے لیں  ہے طلوع افتاب قبل غصل کریں  روزانہ طلوع کے وقت
جب افتاب طلوع ہو اس وقت تین بار درود شریف سورہ شمس کی تلاوت اکیس بار کرے اور اپنی نام کے جو اسم اعظم نکال کر تکسیر میں ڈالا تھا ان کو روزانہ ورد میں رکھے بعدمیں  اس طلسم کو ھاتھ میں لے کر اور رب ذالجلال سے دعا کرے کہ جس طرح آفتاب کو اپ نے بلند کیا اسی طرح مجھ کو بھی نعمت رفعت بلندی اعطا فرما اسی طرح تین بار دعا کودعاکو دہرائے پھر طلسم مہر سلیمانی کو اپنے دائیں بازو میں باندھ لے ان شاء اللہ  قدرت کاملہ کا ظہور ہوگا ہر انے والا نیاں دن ترقی کا زینہ ثابت ہوگا مفلسی تنگی بے برکتی کوسودور بھاگ جائیگی دولت کی ایسی ریل پیل ہوگی حیران رہ جائے گا ہر تمنا غیب سے پوری اور اس طلسم سلیمانی کے فضائل میں لکہا ہے کہ  ہوگی اس طلسم کا حامل منیسٹر ہے اس کی حکومت میں مزیداستحکام آجائے گا اور اگر حاکم بننے کی خواہش رکھتا ہے  تو ضرور مقصد بر آئے گا  جو لوگ اس کے نیچے ہونگیں وہ کبھی بھی اس کے خلاف نہیں جاسکتے عزت مرتبہ میں چار چاند لگ جائیں گے بڑی چھوٹی کمپنی کے مینیجر یامالک کو اس طلسم سے بہت فائدہ ہوگا ملازمین میں کنٹرول رھے گا مختصر یے کہ حکومت رعب دبدبہ رفعت وبلندی کا ایک مایا ناز روحانی تحفہ ہے
شرف شمس کا خاص عمل ہے
اوج شمس میں بھی بن سکتا ہے
شرف قمر یاسعد نظریات میں طلسم کندا کرنا بھتر ہے

آپکی دعاؤں کا طلبگار

ناخن پر حاضرات

ناخن پر حاضرات

کافور کی سیاہی اپاڑ کر اس میں عطر ملا کر کسی نا بالغ بچے کے ناخن یا ہتھیلی پر سیاہی لگائیں اور اس سیاہی پر چالس مرتبہ اس عزیمت کو پڑھ کر دم کریں بچے کے ہاتھ میں سیاہی لگانے کے بعد مندرجہ ذیل عزیمت کو لاتعداد مرتبہ پڑھتے رھیں انشااللہ چند منٹ میں حاضرات ھونگی چار موکل لڑکے کو نظر آئیں گے جو اسکے سوالوں کا جواب دیں گے
عزیمت یہ ھے

یَا ھُوَ یَا ھُوَ یامَن ھُو یامَن لَیسَ لَہُ اِلاَ ھوُ


آپکی دعاؤں کا طلبگار

بچے کے اوپر حاضرات کا ایک اور نایاب اور مجرب عمل

بچے کے اوپر حاضرات کا ایک اور نایاب اور مجرب عمل

اس عمل کی پہلے آپ کو زکوۃ دینی پڑے گی

نوچندی جمعرات سے بعدنمازعشاء روزانہ پانچ سو مرتبہ پورے گیارہ دن پڑھیں
گیارہ دن مکمل ہونے پر حسب توفیق کوئی میٹھی چیز بچوں میں تقسیم کریں

اس کے بعد عمل کو قابو میں رکھنے کے لیے روزانہ تیرا دفعہ پڑھیں

جب بھی بچے پر حاضری لگانی ہو تو بچے کو وضو کروا کر خوشبو لگا کر آنکھیں بند کروا کے سامنے بیٹھائیں
اور گیارہ دفعہ پڑھ کر پہلے اس کی سیدھی آنکھ کے اوپر پھونک ماریں پھر گیارہ دفعہ پڑھ کر الٹی آنکھ پر پھونک ماریں
اور بچے سے دریافت کریں کہ آپ کو کوئی بابا نظر آیا
اور جب بچہ کہے کہ مجھے بابا نظر آگیا تو آپ بچے سے کہہ کر اس سے سوالوں کے جواب دریافت کرو

عمل

خضر است
خضر مست
جپھوں تمہارا نام
تم کرو ہمارا کام
بحق اللہ اللہ اللہ

آپکی دعاؤں کا طلبگار