Wednesday, April 4, 2018

مسواک

مسواک

حضرت صنعانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مسواک کے متعلق ایک سو سے زائد احادیث ﺫکر کی گئی ہیں، پر تعجب ہے ایسی سنت پر جس کے متعلق اتنی زیاده احادیث ہیں اور اکثر لوگ پھر بھی اس پر عمل نہیں کرتے۔
[البدر المنير ٤٠/١]

مسواک کا ادنٰی سے ادنٰی فائدہ یہ ہے کہ منہ کی بدبو ختم ہو جاتی ہے، اور علامہ شامی نے یہ بات لکھی ہے کہ مسواک کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ موت کے وقت کلمہ نصیب ہوتا ہے اس سے بڑی کامیابی ہمارے لئے کیا ہو سکتی ہے اللہ تعالٰی ہم تمام کو عمل کی توفیق عطا فرمائے،آمین

ہمارے پیارے نبی کریم صلعم نے ہمارے لئے کیا کچھ نہیں کیا، کیا ہم ہمارے نبی کے لئے اتنا بھی نہ کریں کہ ایک مسواک اپنے پاس رکھے جسے وضو یا نماز سے پہلے کر لیا کرے...!!! حالانکہ مسواک کے استعمال میں دنیوی فائدہ بھی ہے اور اخروی فائدہ بھی، اس کے با وجود ہمارا اس سنت پر عمل نہیں،

ہم دنیاوی معاملہ میں دوگنا نفع پسند کرتے ہیں تو دینی امور میں کیوں نہیں؟ ایک بار عمل کی کوشش تو کیجئیے، ان شاءاللہ تعالٰی آپ کو خود احساس ہوگا کہ مسواک کے کتنے فوائد ہیں_
{وما توفیقی الا باللہ}
نوٹ:- جیسے مردوں کے لئے مسواک سنت ہے اسی طرح عورتوں کے لئے بھی سنت ہے
(امدادالفتاویٰ :1/63)
زیادہ سے زیادہ اس بات کو اپنے بھائیوں کو پہنچائے ہر نیک کام بنیک نیت صدقہ ہے،_

Related Posts:

  • کلمات ذکر کی حقیقت کلمات ذکر کی حقیقتسبحان الله ، والحمد للہ ، ولا اله الا اللہ ، والله اکبر ، ولاحول ولا قوه الا بالله - ان کلمات کے جو الفاظ ییں ، وه محض الفاظ نہیں ہ… Read More
  • اصلاحی بات اصلاحی بات )اتباع سنت : قبولیت عمل کی لازمی شرط حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ ان ضائع ہونے والے اعمال کی وجہ اور سبب لکھتے ہیںعمل ضائع ہونے کی وجہ یہ ہے کہ… Read More
  • مسواک مسواک حضرت صنعانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مسواک کے متعلق ایک سو سے زائد احادیث ﺫکر کی گئی ہیں، پر تعجب ہے ایسی سنت پر جس کے متعلق اتنی زیاده احادیث ہیں… Read More
  • اللہ ھُو اللہ ھُو مرکزِ جستجو عالم رنگ و بُو دم بہ دم جلوہ گر تو ہی تو چار سُو کیوں کے ماحول میں کچھ نہیں الا ھُو تم بہت دلربا تم بہت خوبرو عرش کی عظمتیں فرش کی آب… Read More
  • Asan Tarjuma e Quran Download=Asan Tarjuma e Quran - Volume 1 Download=Asan Tarjuma e Quran - Volume 2 Download=Asan Tarjuma e Quran - Volume 3 … Read More

0 comments:

Post a Comment