Monday, December 9, 2013

Friday, November 29, 2013

Monday, November 25, 2013

کمردرد کا میرا آزمودہ و مجرب نسخہ

سورۂ فاتحہ 41 مرتبہ‘ اول و آخر درود شریف ابراہیمی گیارہ مرتبہ‘ نماز فجر کی دو سنتوں اور فرضوں کے درمیان تلاوت کریں۔ 41 کی تعداد مکمل کرنے کے بعد دعا کریں کہ اللہ پاک تیرا سارا کلام حق ہے اس کلام الٰہی کی برکت سے مجھے کمر درد سے نجات دے دے‘ پھر کمر اور سینے پر دم کریں۔ پھر کھلی والی اصلی اسپغول کی بھوسی لے کر اس پر بھی دم کریں یہ عمل ایک مرتبہ نمازفجر کے وقت اور ایک مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد کریں۔ دو چمچ چائے والے بھوسی کے بھر کر ایک گلاس گرم پانی میں ڈالیں‘ نیم گرم بھوسی والا پانی پئیں۔ ایک خوراک ناشتہ کے بعد لیں اور ایک خوراک شام کو کھانے کے بعد لیں۔ انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ خوراک میں کچھ عرصہ صرف کھچڑی ساگودانہ اور دلیہ استعمال کریں۔ کھچڑی‘ ساگودانہ اور دلیہ پیٹ بھر کر استعمال کریں۔ انشاء اللہ کمر درد پھر کبھی نہ ہوگا۔

صرف تین دن کے اندر من کی مراد پائیں

حضور پرنور ﷺ کی زیارت سے مشرف ہونے کیلئے جمعرات کے دن یا شب جمعہ میں غسل کرے اور پاک کپڑے پہنے‘ عطر لگائے‘ بعد نماز عشاء مسجد میں یا کسی صاف جگہ پر ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھے اور ایک ہزار مرتبہ سورۂ کوثر پڑھے


یہ عمل حضرت سلطان الہند خواجہ سید معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ‘ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ‘ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ‘ حضرت خواجہ مخدوم علاء الدین صابر پیا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کیا کرتے تھے اور اس زمانے کے ہزاروں اولیاء کرام نے یہ عمل کیا ہے۔
ترکیب عمل: یہ عمل فجر کی فرض اور سنتوں کے درمیان کرنا ہے یا کسی اور فرصت کے وقت اکتالیس بار سورۂ فاتحہ پڑھی جائے‘ اس طرح کہ بسم اللہ کا آخری میم الحمد کے ساتھ الف لام سے ملا کر پڑھا جائے یعنی مِلْحَمْدُ لِلہِ پڑھا جائے اور اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پر اس مراد کا تصور کیا جائے جس کیلئے یہ عمل کرنا ہے اور آخر میں تین مرتبہ آمین آمین پڑھی جائے۔ خدا نے چاہا تین دن کے اندر یا زیادہ سے زیادہ سات دن میں مراد حل ہوجائے گی۔
زیارت رسول ﷺ سے مشرف ہونے کا عمل
حضور پرنور ﷺ کی زیارت سے مشرف ہونے کیلئے جمعرات کے دن یا شب جمعہ میں غسل کرے اور پاک کپڑے پہنے‘ عطر لگائے‘ بعد نماز عشاء مسجد میں یا کسی صاف جگہ پر ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھے اور ایک ہزار مرتبہ سورۂ کوثر پڑھے انشاء اللہ وہ ضرور حضور سرور عالم ﷺ کی زیارت سے مشرف ہوگا۔
فائدہ: حضور اکرم ﷺ کی زیارت سے مشرف ہونا کوئی مشکل بات نہیں شرط صرف یہ ہے کہ پڑھنے والے کو حضورﷺ کی محبت اپنی جان و مال سے اور گھر والوں سے زیادہ ہو جس طرح طالب مطلوب کے عشق میں دیوانہ ہوجاتا ہے اسی طرح عشق مصطفی ﷺ کا ہو۔اس کا رزق حلال ہو‘کسی کا حق نہ مارتا ہو‘ کمزوروں کی دلجوئی کرتا ہو‘ غریبوں ‘ مسکینوں کی مد د کرتا ہو اور سب سے بڑھ کر نبی کریم ﷺ کی چھوٹی سے چھوٹی سنتوں پر بھی عمل کرتا ہو تو انشاء اللہ اس نعمت سے ضرور مالامال ہوگا۔نبی کریم ﷺ کی زیارت کرنا ہر مسلمان کی پہلی اور آخری خواہش ہوتی ہے۔
صرف دس دن میں ملازمت کا حصول

ایک محکمہ میں ملازمت کیلئے کئی ماہ سے کوششیں ہورہی تھیں‘ لیکن کام نہیں بن رہا تھا۔ پھر مجھے کسی نے یہ درج ذیل عمل دیا‘ میں نے صرف دس دن ہی کیا تو اللہ نے میرا کام بنا دیا اور مجھے ملازمت مل گئی۔ عمل یہ ہے:۔ سورۂ آل عمران کی آیت نمبر 154 صبح و شام اکتالیس مرتبہ دس دن تک پڑھیں۔ انشاء اللہ دس دن میں کام ہوجائے گا اور دس دن میں کام نہ ہو تو مزید دس دن بڑھادیں۔
سخت مشکل اور پریشانی کیلئے: ہم سب گھر والے ایک سخت مشکل اور پریشانی میں مبتلا تھے‘ کام ہمارے بس سے باہر تھا۔ کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ جو میں نے عبقری کے دفتر سے خریدی تھی اس کے صفحہ نمبر 93 پر عمل سورۂ مزمل شریف 41 مرتبہ ایک ہی نشست میں تین دن تک پڑھنی ہے۔ میں نے خود یہ عمل کیا۔ ایک ہفتہ کے اندر اللہ تعالیٰ نے اتنی بڑی مشکل آسان کردی۔
دل و دماغ اور اعصاب کی مضبوطی کیلئے: یَاسَلَامُ 2300 مرتبہ ایک پاؤ روغن بادام پر دم کردیں‘ خود اپنے سامنے تیل نکلوائیں‘ روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک کپ نیم گرم دودھ میں آدھ چائے کا چمچ تیل ڈال کر پئیں۔ کچھ ہی دنوں کے استعمال سے آپ کو صاف فرق محسوس ہوگا۔ تین ہفتہ متواتر استعمال کریں۔ تیل ختم ہونے کی صورت میں اور تیل پر عمل کرکے دم کریں۔ انشاء اللہ کچھ عرصہ کے استعمال کے بعد آپ کا دل مضبوط‘ دل کی گھبراہٹ ختم‘ اعصاب مضبوط اور بے چینی ختم ہوگی۔ جسم میں نئی جان اور نئی طاقت عود آئے گی۔

کھانسی ‘ زکام‘ بلغم‘دمہ کا لاجواب نسخہ

ترپھلہ یعنی تین پھل کو ترپھلہ کہتے ہیں۔ 1۔ آملہ۔ 2بہیڑہ 3۔سبز ہریڑ۔ تینوں اشیاء پچاس پچاس گرام منگوالیں اور باریک پیس کر آپس میں ملا کر رکھ لیں۔ شہد کا ایک چمچ لیکراس ترپھلہ میں مکس کرلیں‘ اگر شہدمیسر نہ ہو تو برابر کی چینی مکس کرکے سادہ پانی سے ہر روز کھالیں۔ اگرصبح نہار منہ کھالیں تو بہت بہتر ہے اگر طبیعت نہ کرے تو ناشتہ کے بعد اور رات کو سوتے وقت کھالیں۔ اس سے نزلہ‘ زکام‘ کھانسی‘ بلڈپریشر‘ دمہ‘ بلغم کو فائدہ ہوگا۔ یہ ہمارے گھر کا نسخہ ہے۔ سردیوں میں خصوصاً استعمال کرتے ہیں۔ بہت چھوٹے بچوں کیلئے شہد میں مکس کرکے رکھ دیتے ہیں۔ دودھ کے بعد یا پہلے نصف چمچہ دے دیتے ہیں‘ اس سے گلے کی خڑخڑاہٹ‘ زکام وغیرہ کو آرام رہتا ہے۔ہریڑ ویسے بھی جگر کیلئے بہت مفید ہے۔ آملہ دماغ اور نظر کو طاقت دیتا ہے۔ بہیڑہ کاکام بھی جگر کو درست رکھنا ہے۔ جن لوگوں کو دودھ سے بلغم پیدا ہوجاتی ہو تو وہ دن کے ٹائم ایک چمچہ بھر درج بالا ترپھلہ دودھ کے ہمراہ کھالیا کریں۔ دودھ آسانی سے ہضم ہوجائے گا۔

چند مفید اور مجرب طبی ٹوٹکے

 
عام گھی میں تھوڑا سا نمک ملا کر مالش کرلینے سے بدن کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔ ٭جوئیں مارنے کیلئے چقندر کے پتے ایک چھٹانک لیکر انہیں ایک سیر پانی میں اچھی طرح جوش دیں پھر اس پانی سے دو تین روز تک سر کو دھوتے رہیں اس کی تاثیر سے سر میں پڑی ہوئی جوئیں مرجاتی ہیں۔  ٭اگر ہچکیاں زیادہ آرہی ہوں تو لونگ کھاکر آدھا گلاس پانی پی لیں‘ ہچکیاں آنا بند ہوجائیں گی۔  ٭ منہ کی بدبو دور کرنے کیلئے گلیسرین ملے پانی سے غرغرے کرنا مفید ہے۔  ٭ چار حصہ شہد میں ایک حصہ سہاگہ بریاں ملا کر چاٹنے سے دمہ کی تکلیف کم ہوجاتی ہے۔  ٭ پیاز کوکوٹ کر پانی نکال لیں اورروزانہ صبح کے وقت چار تولہ پی لیں اس کے مسلسل استعمال سے مثانے کی پتھری ٹوٹ جائے گی اور پیشاب کے راستہ خارج ہوجائیگی۔

صرف 21 دن وظیفہ پڑھیں اور رشتہ طے

 
ایک مرتبہ مجھے کسی نے بتایا کہ لڑکی کے رشتہ کیلئے اگر لڑکی خود سورۂ طٰہٰ 21 دن پڑھے تو انشاء اللہ اس کا رشتہ ہوجائے گا۔ میں نے یہی سورت 21 دن پڑھی تھی کہ میرے لیے ڈاکٹر کا رشتہ آیا۔ پھر مجھے کسی نے کہا 16641 مرتبہ یَالَطِیفُ پڑھو وہ لوگ ہاں کردیں گے میں نے پڑھا تو انہوں نے بھی ہاں کردی

باورچی خانے سے حسن کو دوبالاکرنے کے ٹوٹکے

آنکھوں کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے گرم پانی میں تھوڑا سا نمک مکس کریں اور اس سے آنکھوں کو دھولیں ۔ ایک ٹب گرم پانی لیں اس میں نمک ملائیں اور اپنے پیروں کو کم از کم آدھا گھنٹہ اس میں ڈال کر بیٹھیں۔

حسن وقت کے ساتھ ساتھ ماند پڑجاتا ہے اگر اس کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وقت سے پہلے ہی اس کی آب و تاب ختم ہوجاتی ہے لیکن جو لوگ اپنا خیال رکھتے ہیں وہ اپنی عمر سے کئی سال کم نظر آتے ہیں۔ آج کل کے مصروف دور میں خواتین جھنجھلاہٹ‘ ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ میں مبتلا نظر آتی ہیں۔ اپنی ذات کیلئے انہیں کوئی لمحہ میسر نہیں ہوتا ہے۔ اپنے جسم کی دیکھ بھال خاص کر چہرے اور بالوں کی نگہداشت ان کی آخری ترجیح ہوتی ہے اس کےعلاوہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب ہر شخص چاہتا ہے کہ کم سے کم پیسہ خرچ کرے یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے حسن نکھارنے اور اپنی جلد کا تحفظ کرنے کیلئے ایسے اجزاء کی افادیت بتارہے ہیں جو آپ بہت آسانی سے استعمال کرسکتی ہیں اور اس کیلئے آپ کو بازار سے ہزاروں روپے کی میک اپ اور حسن و آرائش کی اشیاء لانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ کے حسن کا سامان تو آپ کے باورچی خانے میں موجود ہے جن کو استعمال کرکے آپ اپنے حسن کو دوبالا کرسکتی ہیں۔
چائے: ٹھنڈی چائے میں روئی بھگو کر آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی ساری تھکن زائل ہوجاتی ہے اسی طرح آپ استعمال شدہ ٹی بیگز فریج میں رکھ دیں اور روزانہ رات کو آئی پیڈ کے طور پر استعمال کریں اس سے آنکھوں کو بہت آرام ملے گا۔ بالوں کیلئے بھی چائے کی پتی بہت مفید ہے۔ استعمال شدہ چائے کی پتی میں دو لیٹر پانی ڈال کر ابالیں اور چھان لیں‘ شیمپو کرنے کے بعد آخر میں اس پانی سے بال نتھار لیں اس سے بالوں میں چمک آجائے گی۔گوبھی: گوبھی پانی میں ابال لیں اب اس پانی کو ٹھنڈا کرکے اس سے منہ دھوئیں آپ کا چہرہ تروتازہ اورشاداب ہوجائے گا۔گاجر: خشک اور حساس جلد کیلئے گاجر بہترین ہے۔ گاجر کو اُبال کر کچل لیں اور اس کو فیس ماسک کے طور پر لگائیں۔ ایک کھانے کا چمچ خمیر پاؤڈر‘ ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک کھانے کے چمچ گاجر کا رس اور ایک چائے کا چمچ بادام یا زیتون کا تیل لیں اور آدھا کھانے کے چمچ دہی میں اچھی طرح مکس کرلیں اب اس آمیزے کو چہرے پر 15 منٹ لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔نمک: آنکھوں کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے گرم پانی میں تھوڑا سا نمک مکس کریں اور اس سے آنکھوں کو دھولیں ۔ ایک ٹب گرم پانی لیں اس میں نمک ملائیں اور اپنے پیروں کو کم از کم آدھا گھنٹہ اس میں ڈال کر بیٹھیں۔ اس سے آپ کی دن بھر کی ساری تھکن دور ہوجائے گی اور آپ تازہ دم ہوجائیں گی۔انڈا: انڈا ہماری جلد اور بالوں کیلئے بہت مفید ہے اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے جھریاں ہیں تو انڈے کی سفیدی لگائیں اور سوکھنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں‘ اس عمل کو ایک دن چھوڑ کر کریں ایک مہینے کے اندر جھریاں غائب ہونا شروع ہوجائیں گی۔ بے رونق اور مرجھائی ہوئی جلد کیلئے ایک انڈے میں بیسن اور دودھ ملا کر گاڑھا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگا کر آدھے گھنٹے بعد دھولیں اس سے چہرہ تروتازہ ہوجائے گا اور مسام بھی بند ہوجائیں گے۔ انڈا بالوں کیلئے بہترین کنڈیشنر ہے‘ دو عدد انڈوں میں ایک کھانے کا چمچ آملہ اور ایک چمچ سیکاکائی ملائیں اور بالوں میں اچھی طرح لگا کر آدھے گھنٹے بعد شیمپو کرلیں۔ دہی: چہرہ دھونے کے بعد دہی لگائیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ شیمپو کرنے سے پہلے دہی سے سر کا مساج کریں اس سے بال صاف ستھرے اور چمکدار ہوجائیں گے۔مٹر: مٹر پیس لیں اور چار سے چھ کھانے کے چمچ لے کر اس میں ایک چوتھائی کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور دو کھانے کے چمچ عرق گلاب مکس کریں اور آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں اس کے بعد چہرے پر پندرہ منٹ لگانے کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔آلو: جلد کی صفائی خاص کر جھلسی ہوئی جلد کیلئے آلو بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ چہرے پر اکثر کالے دھبے پڑجاتے ہیں کچا آلو چہرے پر ملنے سے یہ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔ آلو کو کچھ گھنٹے فریج میں رکھ دیں پھر گول قتلے کاٹ کر آنکھوں پر کچھ دیر رکھیں تو ساری تھکن زائل ہوجائے گی۔ چہرے کی صفائی کیلئے ایک آلو کدوکش کرلیں اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس جو کا آٹا اور تھوڑا سا دودھ ملا کر چہرے پر لگائیں یہ ایک بہترین فیس ماسک ہے۔کینو: دوکھانے کے چمچ کینو کے چھلکے کا پاؤڈر‘ دو کھانے کے چمچ جو کا آٹا اور دو کھانے کے چمچ کوئی سی بھی کولڈکریم لیں اور ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں اور چہرے پر لگائیں جب یہ سوکھنے لگے تو ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر صاف کرلیں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں اس سے رنگت صاف ہوجائے گی۔جو کا آٹا: دو کھانے کے چمچ جو کا آٹا لے کر دو کھانے کے چمچ تازہ کریم یا دہی میں مکس کریں اور چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں پھر چہرہ دھولیں۔ اگر آپ کی جلد بہت خشک ہے تو دو کھانے کے چمچ جو کے آٹے کو ایک کھانے کے چمچ بادام یا زیتون کے تیل میں ملا کر چہرے پر مساج کریں اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔اس سے چہرہ چمک اٹھے گا۔
شلجم: 50 گرام گاجر اور 50 گرام شلجم کو ابالیں اور کچل لیں اب اس میں 25 ملی لیٹر دودھ ڈالیں اور مکس کرکے چہرے پر لگائیں جب سوکھنے لگے تو ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر صاف کرلیں اور چہرہ دھولیں۔شہد: اگر آپ نرم ملائم چمکدار اور صاف ستھری جلد چاہتی ہیں تو شہد کو چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد دھولیں اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹیں اور دوکھانے کے چمچ شہدمکس کرکے چہرے پر لگائیں ۔ نہانے کے پانی میں ایک چمچ شہد ملالیں تو یہ آپ کو موٹاپے سے دورر کھےگا‘ آپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی اور پرسکون نیند آئے گی۔

مردانہ کمزوری میں مبتلا افراد کیلئے تحفہ خاص A Special Gift for Men Suffering With Sexual Problems

 Assalam-o-alaikum! I am a father of six children. But since a long time I am suffering from premature ejaculation, due to which I was very worried. We had quarrels all the time in our house. My wife and myself had become patients of depression. Then in 

s March 2011 edition, I read about a prescription. As soon as I read it, I felt that this is the prescription which I was searching for years. I prepared it the same day and used it. As soon as I took the first dose I felt a new power in my body and I acquired new youth. I could not believe myself. Was I really the same person? I use this prescription and now I am leading a happy life

Ho-Al-Shaafi: Cinnamon, kebab cheeni, harmal sokhta, kharaateen, musaffi. Take equal amounts of these ingredients and make a powder and fill them in capsules. Take one capsule in the morning and one in the evening along with milk. 


 السلام علیکم! میں چھ بچوں کا باپ ہوں‘ مگر عرصہ دراز سے مجھے سرعت انزال کی شکایت تھی‘ جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھا۔ گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑے‘ میری بیوی اور میں دونوں ڈیپریشن کے مریض بن چکے تھے۔ پھر  مارچ 2011ء میں موجود ایک نسخہ پڑھا۔ پڑھتے ہی ایسے لگا جیسے یہی وہ نسخہ ہے جس کی مجھے برسوں سے تلاش تھی۔ میں نے وہ نسخہ اسی دن بنایا اور استعمال کیا ۔ پہلی ہی خوراک کھائی تھی کہ جسم میں ایک نئی طاقت‘ نئی جوانی عود آئی۔مجھے خود پر یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ میں ہی ہوں۔ اب یہ نسخہ میرے استعمال میں ہے اور میں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہوں۔ھوالشافی: دار چینی‘ کباب چینی‘ حرمل سوختہ خراطین مصفی ہم وزن لیکرسفوف بنالیں اور کیپسول میں بھرلیں۔ صبح و شام ایک کیپسول ہمراہ دودھ استعمال کریں

شاہ فتح اللہ پانی پتی کے روحانی وظائفSpiritual Wazaaif of Shah Fateh Ullah Paani Patti

Deed for the Return of Loan

A Person who is under bad debt and due to lack of income it is impossible for him/her to pay it back and the lenders disturb him all the time. After offering the Friday prayers he should gather a few people, whether they are friends or relatives. Sit on a clean carpet or a mat. Men and women should sit in different rooms. And they should perform ablution. They should recite durood shareef 21 times. Then they should recite Istighfaar 11 times. After this everyone should gather and recite

Ya-Wahaab-o یَاوَھَّابُ for 41,700 times. In the end they should again recite istighfaar 11 times. They should recite durood sharif 21 times and pray that Allah Almighty may redeem them off the loan. After this deed, from the next day the person under debt should keep on reciting Ya-Wahaab-o یَاوَھَّابُ for 40 days, 1100 times daily. InshaAllah by the grace of Allah he will receive help from such a place about which he may never have thought before. Istighfaar is as follows:

اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ 

That Deed Due to Which Every Prayer Shall be Accepted

This deed is very effective. Due to the blessings of this deed a person becomes such that all of his prayers are accepted. The person for whom he shall pray, that person would definitely become successful in that action. The deed is as follows: After the Isha prayers sit in a solitary place or in a vacant house. Stand under the sky and recite durood shareef 9 times. (The durood sharif of salat is the best, recite that). After this for 5400 times recite Ya-Wahaab-o یَاوَھَّابُ . After this recite durood shareef 9 times. Perform this deed for 40 days without a gap. After performing this deed for 40 days without any pause, for 3 days recite the following after Isha prayers. With ablution, stand under the sky and recite the following istighfaar for 1100 times. 

اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ

After reciting this for 3 days, on the 4th day with ablution after Isha prayers stand under the open sky and in solitude first recite durood sharif 9 times. After this recite Ya-Wahaab-o یَاوَھَّابُ 5,400 times. After this recite durood shareef 9 times. Perform this deed continuously for 40 days. After completing this chilla, after Isha prayers and with ablution stand under the open sky in solitude recite durood sharif 1100 times for 3 days. After performing this deed for 3 days on the fourth day after isha prayers stand under the open sky with ablution and initially recite durood shareef for 9 times. After this for 5400 times recite Ya-Wahaab-o یَاوَھَّابُ . After this recite durood shareef 9 times. Perform this deed without any break continuously for 40 days. This completes the deeds of 3 chillas. After this daily after isha prayers recite Ya-Wahaab-o یَاوَھَّابُ 1100 times. For this, solitude or recitation while standing are not important. The person who will perform this deed will become extremely effective. Any prayer that he is going to pray for, Allah Almighty will accept that. Condition is that he should not pray for oppression or for something unnatural. For example, without getting married, if he prays that he get a boy, so it is impossible. Should he get married and then pray, then Allah Almighty would accept it.

To Remove All Sorts of Agonies and Sorrows

If some person is indulged in sorrow or worry, he should offer fajar prayers. And then recite durood shareef 3 times before beginning and after the end. After this he/she should recite Ya Hai-yo-Ya-Qayyuum-o... 100 times,  یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ  He/she should perform this deed after Isha prayers too. InshaAllah all sorts of pain and agony will remove.

Separation from an Adulterous Woman

If some woman’s husband, or a young boy/girl, has illegitimate relations with someone, and that he/she is not ready to abandon the relationship at any cost, he/she should recite the following verse 1000 times daily under ablution. And daily make dum on water or something that he/she eats and give it to them. InshaAllah very quickly the illegitimate relation would come to an end. And he/she shall develop severe hatred and the relationship will come to an end. Verse 100, surah Al-Maida

قُلْ لَّا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَالطَّیِّبُ وَلَوْ اَعْجَبَکَ کَثْرَۃُ الْخَبِیْثِ فَاتَّقُوا اللہَ یٰاُولِی الْاَ لْبٰبِ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ﴿مائدہ۱۰۰﴾

Success in Job Interview

If there are many applicants for a job and only a few can be selected, in such a situation if the candidate wishes his/her application to be accepted so the person should perform the following deed for 3 days. Set a time, perform ablution, and recite the following 700 times daily. InshaAllah the person would be selected for the job. The verse is: verse 76, surah Yousuf:

نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّن نَّشَآءُ وَفَوْقَ کُلِّ ذِیْ عِلْمٍ عَلِیْمٌ ﴿یوسف۷۶﴾

To Improve the Behavior of the Bad-Natured Husband

The woman whose husband has a bad nature and behavior should perform ablution. She should recite Ya-Baasit-o  یَابَاسِطُ  300 times and make dum on water. And give the water to the husband to drink. Or make dum on food. Perform this deed for 3 days. InshaAllah the husband would treat her with courtesy and love.

Marriage of An Unmarried Girl

The person who has an unmarried daughter and does not receive a proposal, so he should perform fresh ablution and offer two rakat namaz nafal and then recite Ya-Lateef-o یَالَطِیْفُ  with the intention of marriage. Perform this deed for 40 days. InshaAllah during the performance of the deed a good proposal shall come.

جس شخص کی کنواری بیٹی ہو اور کوئی شخص پیغام نہ دیتا ہو اور نہ کوئی رشتہ آتا ہو تو تازہ وضو کرکے دورکعت نماز نفل ادا کرے پھر ایک سو بار لڑکی کی شادی کی نیت سے یَالَطِیْفُ پڑھے۔ چالیس دن یہ عمل کرے‘ انشاء اللہ تعالیٰ عمل کے دوران ہی مناسب رشتہ آجائے گا۔

قرض کی ادائیگی کا عمل

جو شخص بُری طرح قرض میں بندھا ہوا ہو اور آمدنی کی کمی کے سبب قرض کی ادائیگی ناممکن ہو اور قرض خواہ صبح و شام اسے پریشان کرتے ہوں تو اسے چاہیے کہ بعد نمازجمعہ چند افراد چاہے اس کے دوست احباب ہوں یا گھر کے مرد وعورت  وضو کریں اور پاک و صاف دری‘ چادر یا قالین پر مرد علیحدہ خواتین علیحدہ بیٹھ کر اول اکیس بار درود شریف پڑھیں‘ پھر گیارہ بار استغفار پڑھیں اس کے بعد سب مل کر اکتالیس ہزار سات سو مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھیں۔ آخر میں پھر گیارہ بار استغفار پڑھیں اور اکیس مرتبہ درودشریف پڑھ کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ قرض سے نجات عطا کرے۔ اس عمل کے بعد اگلے دن سے روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ  یَاوَھَّابُ مقروض لگاتار چالیس دن تک خود پڑھتا رہے۔انشاء اللہ تعالیٰ اس دوران ایسی جگہ سے اس کی مدد ہوگی جس کا وہ پہلے سے کوئی گمان نہیں کرسکتا تھا۔ استغفار یہ ہے:۔ اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ ۔

وہ عمل جس کے کرنے سے ہر دعا قبول ہو

یہ عمل بہت مجرب ہے اس کی برکت سے آدمی مستجاب الدعوات بن جاتا ہے یعنی ایسا شخص جس مقصد کیلئے بھی ہاتھ اٹھا کر دعا کرے گا اس مقصد میں ضرور کامیاب ہوگا جس شخص کیلئے دعا کرے گا اس کی مراد پوری ہوگی۔ عمل یہ ہے:۔ بعد نماز عشاء مکمل تنہائی کی جگہ میں یا خالی گھر میں جس میں کوئی دوسرا نہ ہو‘ کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہوکر نو مرتبہ درودشریف پڑھے(نماز والا درود شریف افضل ہے وہی پڑھے) اس کے بعد پانچ ہزار چارسو بار یَاوَھَّابُ پڑھے اس کے بعد آخر میں نو مرتبہ درودشریف پڑھے۔ چالیس دن تک بلاناغہ یہ عمل کرے۔ چالیس دن یہ عمل کرنے کے بعد تین دن مسلسل بلاناغہ باوضو بعد نماز عشاء کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہوکر گیارہ سو بار یہ استغفار پڑھے۔  اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ  تین دن یہ استغفار پڑھنے کے بعد چوتھے دن باوضو بعد نماز عشاء کُھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہوکر تنہائی میں اول نو مرتبہ درودشریف پڑھے اس کے بعد پانچ ہزار چار سو بار یَاوَھَّابُ پڑھے‘ اس کے بعد نو مرتبہ درودشریف پڑھے۔ یہ عمل مسلسل چالیس دن تک کرے۔ اس چلے کے بعد تین دن بعد نمازعشاء باوضو کھلے آسمان کے نیچے تنہائی میں کھڑے ہوکر گیارہ سو بار درود شریف پڑھے یہ عمل تین دن کرنے کے بعد چوتھے دن بعد نمازعشاء باوضو کُھلے آسمان کے نیچے تنہائی میں کھڑے ہوکر اول نو بار درودشریف پڑھے اس کے بعد پانچ ہزار چارسو بار یَاوَھَّابُ پڑھے۔ اس کے بعد نو مرتبہ درودشریف پڑھے۔ یہ عمل مسلسل بلاناغہ چالیس دن تک کرے۔ یہ عمل تین چلے کامکمل ہوا۔ اس کے بعد روزانہ بعد نماز عشاء گیارہ سو مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھ لیا کرے۔ اول و آخر نو نو مرتبہ درود شریف ضرور پڑھ لیا کرے۔ اس میں تنہائی یا کھڑے ہوکر پڑھنا ضروری نہیں ہے۔ اس عمل کی برکت سے کرنے والا زبردست قوت کا مالک بن جائیگا۔ وہ جو بھی دعا کریگا‘ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے ضرور قبول ہوگی۔ شرط یہ ہے کہ ظلم کی یا خلاف عادت دعا نہ کرے مثلاً بغیر شادی کے دعا کرے کہ لڑکا ہوجائے تو یہ ناممکن ہے۔ شادی کرے پھر دعا کرے تو اللہ تعالیٰ جل شانہٗ ضرور بیٹا دیں گے۔ 

ہر قسم کا رنج وغم دور کرنا

اگر کوئی شخص فکر و رنج میں مبتلا ہو اسے چاہیے کہ صبح بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاء باوضو اول تین مرتبہ درود شریف اس کے بعد ایک سو ایک مرتبہ

یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ پڑھے۔ آخر میں تین مرتبہ درودشریف پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی ہر قسم کا فکر و رنج دور ہوجائے گا۔

بدکار عورت سے جدائی

اگر کسی عورت کے خاوند نے یا کسی نوجوان لڑکے یالڑکی نے کسی سے ناجائز تعلقات قائم کررکھا ہے اور اس کو کسی صورت چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہے تو اس آیت کو باوضو ایک ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے اور ہر روز پانی یا کھانے کی کسی بھی چیز پر دم کرکے ایسے شخص کو کھلادے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی ناجائز تعلق ختم ہوجائے گا اور سخت نفرت ہوجائیگی اور ناجائز تعلق ازخود ختم ہوجائے گا۔

قُلْ لَّا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَالطَّیِّبُ وَلَوْ اَعْجَبَکَ کَثْرَۃُ الْخَبِیْثِ فَاتَّقُوا اللہَ یٰاُولِی الْاَ لْبٰبِ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ﴿مائدہ۱۰۰

نوکری کیلئے انٹرویو میں کامیابی

اگر کسی عہدہ ملازمت پر بہت سے امیدواروں کی درخواستیں آئی ہوں اور انتخاب صرف چند کا ہونے والا ہو تو ایسی صورت میں کوئی امیدوار چاہے کہ میری درخواست منظور ہو تو اس کیلئے تین روز تک ایک وقت مقرر کرے باوضو سات سو مرتبہ روزانہ پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمام امیدواروں میں سے اس آیت کا پڑھنے والا عہدہ ملازمت پر منتخب کرلیا جائے گا۔  وہ آیت یہ ہے:۔نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّن نَّشَآءُ وَفَوْقَ کُلِّ ذِیْ عِلْمٍ عَلِیْمٌ ﴿یوسف۷۶

بدمزاج خاوند کو بااخلاق بنانا

جس عورت کا خاوند بداخلاق اور بدمزاج ہو وہ عورت باوضو تین سو مرتبہ یَابَاسِطُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے خاوند کو پلائے یا کھانے پر دم کرکے کھلائے۔ یہ عمل تین روز تک کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ خاوند اخلاق اور محبت سے پیش آئے گا ۔

کنواری لڑکی کی شادی

جس شخص کی کنواری بیٹی ہو اور کوئی شخص پیغام نہ دیتا ہو اور نہ کوئی رشتہ آتا ہو تو تازہ وضو کرکے دورکعت نماز نفل ادا کرے پھر ایک سو بار لڑکی کی شادی کی نیت ہے: یَالَطِیْفُ پڑھے۔ چالیس دن یہ عمل کرے۔انشاء اللہ رشتہ آجائیگا۔

Wednesday, November 13, 2013

مصیبت سےنجات دلانے والا کلمہ

اے میرے بیٹے یہ نام محمدﷺ میں نے حوروں کے سینے پر‘ فرشتوں کی آنکھوں کی پتلیوں پر‘ شجرطوبیٰ اور سدرۃ المنتہیٰ کے پتوں پر لکھا دیکھا ہے

ابن عساکر نے کعب احبار رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت کیا کہ حضرت آدم علیہ السلام اپنے بیٹے حضرت شیث علیہ السلام کی طرف متوجہ ہوئے اور ان سے فرمایا ’’اے میرے بیٹے! تم میرے بعد میرے جان نشین ہو تم تقویٰ اختیار کرو اور جب بھی اللہ تبارک وتعالیٰ کا ذکر کرو تو ساتھ حضرت محمدﷺ کا نام ضرور لو‘ کیونکہ میں نے ان (ﷺ) کا نام عرش پر اس وقت لکھا ہوا دیکھا جبکہ میں روح اور مٹی کی درمیانی حالت میں تھا (یعنی روح پھونکی جارہی تھی) پھر میں نے تمام آسمانوں کا چکر لگایا تو میں نے آسمان میں کوئی جگہ نہیں دیکھی جہاں محمد (ﷺ) کا نام نہ لکھا ہو۔ میرے رب نے مجھے جنت میں رکھا تو جنت میں کوئی پھل‘ کوئی دریچہ‘ ایسا نہیں دیکھا جس پر اسم ’’محمد‘‘ ﷺ تحریر نہ ہو۔ اے میرے بیٹے یہ نام محمدﷺ میں نے حوروں کے سینے پر‘ فرشتوں کی آنکھوں کی پتلیوں پر‘ شجرطوبیٰ اور سدرۃ المنتہیٰ کے پتوں پر لکھا دیکھا ہے۔ تم بھی کثرت سے ان (ﷺ) کا ذکر کرو کیونکہ فرشتے بھی ہروقت ان (ﷺ) کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔ (الخصائص الکبریٰ جز اول)
حضرت سعد بن ابی وقاض رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا بلاشبہ اور بالیقین ایسے کلمے کو جانتا ہوں کہ اگر کوئی مصیبت زدہ اسے پڑھے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اسے اس مصیبت سے نجات عطا فرمادیتا ہے۔ وہ کلمہ میرے بھائی حضرت یونس علیہ السلام کا ہے جس سے انہوں نے تاریکیوں میں ندا کی تھی۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ۔ (مدارج النبوۃ)نبی کریم ﷺ نے فرمایا اسے پڑھنے والے کی دعا کو اللہ تعالیٰ شرف قبولیت بخشتا ہے۔ (ترمذی شریف)



میاں بیوی میں محبت کیلئے
وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّۃً مِّنِّیْ وَلِتُصْنَعَ عَلٰی عَیْنِیْ﴿طہٰ۳۹﴾ کو ایک سانس میں گیارہ مرتبہ پڑھ کر میٹھی چیز پر دم کریں‘ روزانہ رات کو دم کریں‘ تین رات کے بعد میاں بیوی میں مثالی محبت پیدا ہوگی۔ یہ مجرب عمل ہے بے شمار لوگوں کو فائدہ ہوا

بند ناک کو کھولنے کا انوکھا طریقہ

ناک کی اندرونی جھلیوں‘ ہڈیوں کے جوڑوں اور گزرگاہوں میں سوزش ہوجانے کی علامت یہ ہیں: مریض مسلسل چھینکتا رہتا ہے‘ناک بہتی رہتی ہے‘ ایک یا دونوں نتھنے بند ہوجاتے ہیں‘ سر میں درد ہوتا ہے اور دماغ بوجھل محسوس ہوتا ہے۔ درد زیادہ تر ماتھے اور آنکھوں کے نیچے چہرے کی ہڈیوں ور دانتوں میں ہوتا ہے۔ ہلکے ہلکے بخار کے علاوہ بھوک بھی ختم ہوجاتی ہے۔ سانس لینے میں بھی تکلیف ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے مریض خود کو بے بس اور لاچار محسوس کرتا ہے۔ ناک کی جھلیوں میں سوزش کے باعث مریض کی آواز بھی بھاری ہوجاتی ہے۔
اسباب: یہ مرض نزلہ و زکام کے بعد ناک‘ گلے اور سر کے اندر کی جانب کی نازک جھلیوں اور گزرگاہوں میں بلغم جم جانے کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔ یہ بلغم‘ خون میں زہریلے مادوں کی پیدا کردہ خراش اور سوزش کے باعث پیدا ہوتا ہے۔ اطبا کہتے ہیں کہ درحقیقت جھلیوں کی سوزش ناقص غذا کا بھی نتیجہ ہوتی ہے جب کوئی شخص باقاعدگی سے خاص قسم کی غذا کھاتا اور خاص قسم کے مشروبات پیتا رہتا ہے تو وہ ان کا عادی ہوجاتا ہے جس سے اس کے جسم پر ان کے اثرات بھی رونما ہونے لگتے ہیں ایسے لوگوں میں سے بعض افراد ناک سے متعلق متعدد اقسام کے الرجی کیلئے بہت حساس ہوجاتے ہیں اور اس کا ردعمل ناک کی جھلیوں کی سوزش یا مستقلاً ورم کی صورت میں نکلتا ہے۔
علاج: اس مرض کے علاج کیلئے غلط غذاؤں کی تلافی کرنا بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ مریضوںکو پہلے قدم کے طور پر متوازن غذاؤںکا استعمال شروع کردینا چاہیے اور اپنے کھانوں میں نمک کی مقدار کم سے کم کردینی چاہیے کیونکہ نمک جسمانی ٹشوز میں پانی جمع کرتا ہے اور جسم میں سے کیلشیم خارج کرتا ہے۔ جن دنوں مرض کی شدت ہو اور بخار بھی ہو تو مریض کوٹھوس غذا کے بجائے زیادہ تر تازہ پھلوں اور سبزیوںکا جوس پینا چاہیے جو اس کی مقدار کے برابر اس میں پانی ملا ہوا ہونا چاہیے۔ مرض کی شدت ختم ہوجانے کے بعد مریض کو بتدریج اچھی متوازن غذا کھانے کا سلسلہ شروع کردینا چاہیے جو تین بنیادی فوڈ گروپوں یعنی بیجوں‘ بادام‘ اخروٹ‘ مونگ پھلی۔ سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل ہو۔
دوا سے علاج: وٹامن اے کی حامل غذائیں زکام اور جھلی کے ورم کے خلاف مؤثر مدافعت کرتی ہیں۔ ان غذاؤں میں بالائی نکالے بغیر دودھ‘ دہی‘ انڈے کی زردی‘ کدو‘گاجر‘ پتوں والی سبزیاں‘ ٹماٹر‘ کنو مالٹا‘ آم اور پپیتا شامل ہیں۔ جھلی کے ورم کا مرض پرانا ہوچکا ہو تو وٹامن اے بطور دوا استعمال کرانے سے فوری آرام آجاتا ہے۔ معالجین بتاتے ہیں کہ ناک کی جھلیوں کی سوزش میںمبتلا مریضوں کو وہ دوا کے ذریعے وٹامن اے اور وٹامن سی کا استعمال کرواتے ہیں۔
غذا بطور دوا: اوپر تو ہوئی ایلوپیتھک طریقہ علاج کی بات لیکن ایک اور مؤثر ترین دیسی نسخہ بھی ہے۔ یہ نسخہ لہسن اور پیاز ہے انہیں کھانے سے تنفس کی نالی میں جمع شدہ بلغم صاف ہوجاتا ہے۔ یہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں روزانہ کھائیے اور ناک کی جھلیوں کی سوزش میں مبتلا مریض انہیں اپنے کھانوں کا باقاعدہ حصہ بنالیں تو اس سے بہت مفید نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ گاجر‘ چقندر‘ کھیرے اور پالک کے جوس الگ الگ یا آپس میں ملا کر پیجئے۔ اس سے بھی بہت فائدہ پہنچتا ہے۔
پانی بطور دوا: ناک کی جھلیوں کی سوزش کے باعث سانس کا راستہ بند ہونے لگتا ہے اور سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔ طبیعت میں چڑچڑا پن آجاتا ہے اور منہ کے ذریعے سانس لینے کے باعث حلق خشک اور زبان پر کانٹے پڑنے لگتے ہیں۔ اس صورت حال میں بند ناک کھولنے اور جھلیوں کی سوزش سے ہونے والی تکلیف کو فوری طور پر دور کرنے کیلئے اسٹیم یعنی کہ بھاپ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
بھاپ لینے کا طریقہ: اس کا طریقہ یہ ہے کہ کسی پتیلی میں پانی بھر کر ڈھکن ڈھانپ کر اسے ابال لیں اور جب پانی کھولنے لگے تو اسے چولہے سے اتار لیں کچھ دیر بعد اپنے اوپر ایک چادر یا بڑا تولیہ اوڑھ کر چہرے کو پتیلی کے قریب کرلیں اور اس کا ڈھکن اتار لیں۔ اس میں سے نکلنے والی بھاپ کو ناک کے ذریعے کھینچنے کی کوشش کریں جب بھاپ ناقابل برداشت محسوس ہو چہرہ باہر نکال کر پونچھ لیں۔ یہ عمل اس وقت تک کریںجب تک بھاپ موجود رہے۔ تکلیف زیادہ ہو تو ہر گھنٹے کے بعد پانچ منٹ کیلئے گرم پانی کی بھاپ میں گہرے سانس لیجئے۔ اس سے جما ہوا بلغم جلدی چھٹ جاتا ہے سوزش کم ہونے لگتی ہے اور سانس لینا آسان ہوجاتا ہے اگر مرض میں شدت نہ ہو لیکن ناک کی جھلیوں کی سوزش کا مرض موجود ہو تو چوبیس گھنٹوں میں ایک بار خاص کر سونے سے پہلے بھاپ لینے سے مرض میںافاقہ ہوتا ہے اور رات کو نیند کے دوران سانس لینے میں بھی آسانی رہتی ہے۔ مرض کی شدت کے دوران آرام کرنے اور تازہ ہوا میں سانس لینے کا بھی اہتمام کیجئے۔
پرہیز: مریض کو تلی ہوئی اور نشاستہ دارکھانے پینے کی اشیاء‘ سفید شکر‘ سفید آٹا‘ چاول‘ کیک‘ پیسٹری‘ ٹافیوں‘ میدے کی سویوں‘ حلوہ وغیرہ مصالحہ دار اشیاء اورگوشت سے پرہیز کرنا چاہیے۔ میٹھا کھانے کو دل چاہے تو شہد استعمال کریں۔ تمام پکے ہوئے کھانے تازہ حالت میں کھائیے۔ سبزیاں وافر مقدار میں استعمال کریں۔ تمام پھل کھائے جاسکتے ہیں لیکن لیموں‘ کنو مالٹے اور چکوترے سے پرہیز کریں۔ دودھ خوب پیجئے کیونکہ اس میں کیلشیم ہوتا ہے جو کہ جسم کے ٹشوز کی سوزش کو دور کرنے کیلئے بہت مفید ہے۔ اس مرض کے مریضوں کو پرفیومز کے استعمال سے بھی پرہیز کرنا چاہیے علاوہ ازیں سگریٹ نوشی‘ دھول اور دھوئیں والے ماحول سے بھی دور رہا جائے۔

شاہ وجاہت اجمیری کےروحانی وظائف

 
اوپری (آسیبی) اثرات سے نجات
بعض مرتبہ آسیبی اثرات کے سبب کچھ نہ کچھ پریشانیاں بیماریاں اور وہمی خیالات پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ آدمی کو ایک پریشانی سے نجات نہیں ملتی کہ مزید دو پریشانیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ آسیبی اثرات ختم ہوجائیں گے اور طرح طرح کے وہم اور قسم قسم کی بیماریوں سے نجات حاصل ہوگی۔ باوضو اول گیارہ بار درودشریف پڑھیں‘ پھر گیارہ بار سورۂ مزمل پڑھیں پھر گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور ایک بوتل پانی پر دم کرلیں پھر اس پانی کو چار وقت پی لیں:۔

صبح کے ناشتہ سے قبل‘ گیارہ بجے دن‘ بعد نماز عصر‘ بعد نماز عشاء۔ یہ عمل اکتالیس دن کریں۔ نماز کی پابندی کریں اور روزانہ ایک بار سورۂ یٰسین شریف کی تلاوت کرلیاکریں۔ اگر خود پڑھنا نہ جانتا ہو تو کسی دوسرے سے پڑھوا لے اور پانی پر دم کرالے اسی طرح سورۂ یٰسین شریف کی تلاوت بھی کسی سے کرالے۔(کوشش کرے کہ خود پڑھے)

رات کی ناپاکی کا مؤثر علاج

چڑھتی عمر میں اکثر نوجوانوں کو احتلام کا مرض ہوجاتا ہے اس کا آسان علاج یہ ہے کہ رات کو سوتے وقت دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی (انگوٹھے کے برابر والی انگلی) سے اپنے پیٹ پر عمر فاروق اعظم ؓ لکھ لیا کریں۔ بغیر روشنائی کے صرف انگلی سے لکھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چالیس دن یہ عمل کرنے سے اس بیماری سے نجات مل جائے گی۔ یہ عمل مجرب اور آزمودہ ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے شیطان بہت ڈرتا تھا اسی طرح ان کے نام سے بھی بہت ڈرتا ہے اس نام کی برکت سے وہ انسان سے دور رہے گا۔
خونی بواسیر سے نجات
خونی بواسیر کا مرض بہت خطرناک ہے اس سے انسان کا خون بہہ جاتا ہے اور کمزوری بہت محسوس ہوتی ہے اس کا فوری علاج کرانا ضروری ہوتا ہے۔ یہ روحانی عمل بہت آسان اور قابل عمل ہے۔ اس عمل کو اکتالیس دن کرنے سے انشاء اللہ خونی بواسیر سے نجات حاصل ہوگی۔ عمل یہ ہے:۔ ہر فرض نماز کے بعد صرف ایک بار سورۂ اعلیٰ (پارہ 30) پڑھ لیا کرے۔


دکان کی ترقی

’بعض مرتبہ دکان اور کاروبار ایک دم سے ٹھپ ہوجاتا ہے اور سارا سارا دن بیٹھ کر دکاندار پریشان ہوجاتا ہو لیکن گاہک نہیں آتا۔ دکان کی آمدنی اتنی کم ہوجاتی ہے کہ دکان کا کرایہ اور گھر کا خرچہ نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ عمل بہت مجرب ہے۔ کسی نیک آدمی کے کُرتے کا ایک ٹکڑا اس سے مانگ لیں اس کو دھو کر سکھادیں۔ سوکھنے کے بعد اس کپڑے کے ٹکڑے پر یہ آیت باوضو لکھیں اور تعویذ کی شکل میں لپیٹ کر دکان میں لٹکادیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ دکان چل پڑے گی اور اس قدر خیروبرکت ہوگی کہ خوشحال ہوجائیں گے یہ عمل ہر کاروباری شخص کرسکتا ہے۔ وہ آیت یہ ہے:۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔وَ اَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآءُ وَ اللہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ﴿الحدید۲۹﴾

قوت حافظہ کیلیے

جس کا حافظہ کمزور ہو جو یاد کرتا ہو بھول جاتا ہو اس کے سبب پڑھائی کا بہت حرج ہوتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت کارآمد اور مفید ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ حافظہ تیز ہوگا بلکہ جو کچھ یاد کرے گا وہ یاد رہے گا۔ وہ عمل یہ ہے:۔ جس کا حافظہ کمزور ہو تو اس کو چاہیے کہ سات روز تک مندرجہ ذیل آیات کو روٹی کے ٹکڑے یا بسکٹ پر باوضو کالی روشنائی سے لکھے اور روزانہ ٹکڑا یا بسکٹ نہار منہ کھاتا رہے۔ انشاء اللہ قوت حافظہ انتہائی تیز ہوجائے گی۔ آیات لکھنے کی ترتیب یہ ہے:۔
ہفتہ کے دن:رَّبِّ زِدْنِی عِلْمًاo(طہ 113)
اتوار کے دن: سَنُقْرِئُکَ فَلَا تَنْسٰی﴿الاعلی6﴾
منگل کے دن:اِنَّہٗ یَعْلَمُ الْجَہْرَ وَمَایَخْفٰی ﴿الاعلی7﴾
بدھ کے دن: لَا تُحَرِّکْ بِہٖ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہٖ ﴿القیٰمۃ 16﴾
جمعرات کے دن: اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَہٗ وَ قُرْاٰنَہٗ ﴿القیٰمۃ 17﴾
جمعہ کے دن: فَاِذَا قَرَاْنٰہُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَہٗ ﴿القیٰمۃ18﴾
لگاتار چار ہفتے تک یہ عمل کریں جس ترتیب سے لکھیں اسی ترتیب سے کھائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ یہ عمل کرنے والا جو کچھ پڑھے گا نقش ہوجائے گا اور یاد رہے گا۔

دانت کے درد کا علاج

دانت کے درد کی تکلیف کو دورکرنے کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے اس طرح کیلنے سے دانت کا درد کافور ہوجاتا ہے دانت کو کیلنے کی ترکیب یہ ہے:۔
پاک زمین پر کچھ ریت ڈال دیں اور شہادت کی انگلی (دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے برابر والی انگلی) سے یا پاک لکڑی سے یہ حروف لکھیں:
ا ب ج د ہ و ز ح ط ی
اس کے بعد سب سے پہلے حرف پر لکڑی‘ کیل‘ چاقو یا چھڑی کی نوک رکھ کر اسے دبائیں اور سورۂ فاتحہ ایک بار پڑھیں پھر لکڑی یا کیل سے حرف پر زور دیں اور اس سے درد کی بابت دریافت کریں جس کے دانت میں یا ڈاڑھ میں درد ہورہا ہے مریض اپنی انگلیوں سے اس دانت یا ڈاڑھ کو پکڑلے جس کے دانت یا ڈاڑھ میں درد ہے اس سے دریافت کرے کہ درد میں اب کوئی کمی ہوئی یا نہیں اگر درد باقی ہے تو مریض اپنی ڈاڑھ کو جہاں درد ہے دو انگلیوں سے پکڑلے اور عامل دوسرے حرف پر لکڑی رکھے اور اسی طرح اس لکڑی سے حرف پر زور دے کر سورۂ فاتحہ دو مرتبہ پڑھے اور پھر مریض سے درد کی بابت دریافت کرے۔ مریض دانت سے انگلی ہٹا کر بتائے کہ اب درد ہے یا نہیں۔ اگر درد موقوف ہوگیا تو ٹھیک ہے ورنہ اسی طرح ہر اگلے حرف پر سورۂ فاتحہ ایک مرتبہ اور زیادہ پڑھ کر مریض سے دریافت کرے۔ اسی طرح عمل کرتا جائے انشاء اللہ تعالیٰ آخری حرف تک پہنچنے سے پہلے ہی درد ختم ہوجائے گا۔ یہ بارہا کا آزمودہ نسخہ ہے اور بہت ہی مجرب عمل ہے۔

Solution to get rid of every Difficultyتمام پریشانیوں سے نجات پانے کا وظیفہ

After looking the moon of safar ; after Magrib prayer 4 rakat nafal prayer with 2 salam, after sorah Fatiha reciet sorah Ikhlas 11 times. After salam repeat 1000 times darood Pak whole heartedly,
" اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی النَّبِیِّ". Inshallah he will be saved from every point of view and Allah forgives him from his sins.



First Night of Safar:


                              In the book 'Rahat-ul-Qaloob' before vitar and nafal in isha prayer; offer 4 rakat nafal prayer. In Ist rakat after sorah fatiha repeat 15 times sorah Kafiroon and in 2nd rakat after sorah fatiha repeat 15 times sorah Ikhlas and in 3rd rakat after sorah fatiha reciet 15 times sorah falaq. At the end in 4th rakat after sorah fatiha reciet 15 times sorah Naas. After offering nafal prayer repeat 100 times " اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیّاکَ نَسْتَعِیْنُ" and 70 times reciet Darood Pak. Inshallah the person who offer this nafal prayer he will safe and sound from every type of difficulties.


Last Ten days:


                       Allah blesses those persons who offer this nafal prayers in the last 10 days at the Ishraq time after taking bath wear of neat and clean(Pak) dress offer 4 rakat nafal prayer without talking with any body.In every rakat after sorah Fatiha repeat 70 times sorah Kosar and 5 times sorah Ikhlas and one one times reciet Maoozteen. After salam bow head in sajda and repeat 100 times


یَا وَھَّابُ, اَلْحَیُّ اَلْحَقُّ) then in sitting position 61 times sorah سورۂ النصر, 61 times sorah سورۂ والتین, 61 times sorah سورۂ الم نشرح, 61 times repeat sorah Ikhlas and then one thousand and 14 times reciet
'یَا وَھَّابُ'. After 100 times  اَلْحَیُّ اَلْحَقُّ and 3 times read out Darood Pak,

اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی النَّبِیِّ الْاُمِّی



For the safety of life and wealth:


                                                   If any body in any day in this month of safar after 5 farz prayers reciet Ayat Mubaraka with whole heartedly and dam on water. This water drink himself and give all the member of family then the barakat of this dam water he remians safe from every difficulty. Ayat Mubaraka is given below. "salamun Qulum Mir rabbir Raheem"(Yaseen)



سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَبِّ الرَّحِیْمِ(یٰسین). سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ o سَلٰمٌ عَلٰی اِبْرٰہِیْم o سَلٰمٌ عَلٰی مُوْسٰی وَ ہٰرُوْنَ o سَلٰمٌ عَلٰی اِلْ یَاسِیْنَ o(الصفت)۔ سَلَامٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْھَا خٰلِدِیْنَ(الزمر) سَلٰمٌ ہِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْر(القدر


If any body wants to get a lot of sawab and allah forgive him from his all sins then in the date of 27 of this month of safar after chast prayer offer 4 rakat nafal prayer. In every rakat reciet sorah Alam Nashrah and 70 times repeat sorah Watteen and 70 times sorah Al Nasar and 70 times sorah Ikhlas. 

  
جب صفر کا چاند دیکھے تو نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد ایک ہزار مرتبہ نہایت توجہ و یکسوئی سے یہ درود پاک پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ بفضل باری تعالیٰ اس عمل کے کرنے سے گناہوں کی معافی عطا ہو گی‘ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی حفظ و امان میں رکھے گا۔
ماہ صفر کی پہلی شب:۔ کتاب ’’راحۃ القلوب‘‘ میں ہے کہ جو کوئی نمازِ عشاء کے وتر اور نفل نماز سے پہلے چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ کافرون پڑھے‘ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے‘ تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ فلق پڑھے اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ الناس پڑھے۔ نماز ادا کرنے کے بعد ایک سو مرتبہ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیّاکَ نَسْتَعِیْنُ پڑھے۔ پھر ستر مرتبہ درود پاک پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ ہر بلا و مصیبت سے محفوظ رہے گا۔
آخری عشرہ:۔ ماہ صفر کے آخری عشرہ میں نفل نمازیں پڑھنے سے اللہ تعالیٰ بندے پر خصوصی فضل و کرم فرماتا ہے۔ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ آخری عشرہ کے شروع کے دن نماز اشراق کے بعد غسل کر کے پاکیزہ لباس پہنے اور بغیر کسی سے کوئی کلام کئے چار رکعت نفل نماز اس طرح سے ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ستر مرتبہ سورۂ کوثر‘ پانچ مرتبہ سورۂ اخلاص اور ایک ایک مرتبہ معوذتین پڑھے۔ پھر سلام پھیرنے کے بعد اپنا سر سجدے میں رکھے اور ایک سو مرتبہ یَا وَھَّابُ اور اَلْحَیُّ اَلْحَقُّ کہے۔ اس کے بعد اٹھ کر بیٹھ جائے اور اکسٹھ مرتبہ سورۂ الم نشرح‘ اکسٹھ مرتبہ سورۂ والتین ‘ اکسٹھ بارسورۂ النصر‘ اکسٹھ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ پھر ایک ہزار چودہ مرتبہ یَا وَھَّابُ کا ورد کرے۔ اس کے بعد سومرتبہ اَلْحَیُّ اَلْحَقُّ پڑھے اور تین مرتبہ یہ درود پاک پڑھے۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی النَّبِیِّ الْاُمِّی ۔
جان و مال کی حفاظت کیلئے:۔ جو کوئی اس ماہ مبارک میں کسی بھی دن پانچوں فرض نمازوں کے بعد نہایت توجہ و یکسوئی کے ساتھ قبلہ رخ بیٹھ کر ایک مرتبہ ذیل میں دی ہوئی آیاتِ مبارکہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور یہ پانی خود بھی پئے اور اپنے گھر والوں کو بھی پلائے تو بفضل باری تعالیٰ وہ ہر طرح کی مصیبت و پریشانی سے محفوظ رہے گا۔ اللہ تعالیٰ یہ دم کیا ہوا پانی پینے والے کی جان و مال کی حفاظت فرمائے گا۔ اس کی عمر میں برکت عطا فرمائے گا۔ آیات مبارکہ یہ ہیں:۔
سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَبِّ الرَّحِیْمِ(یٰسین). سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ o سَلٰمٌ عَلٰی اِبْرٰہِیْم o سَلٰمٌ عَلٰی مُوْسٰی وَ ہٰرُوْنَ o سَلٰمٌ عَلٰی اِلْ یَاسِیْنَ o(الصفت)۔ سَلَامٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْھَا خٰلِدِیْنَ(الزمر) سَلٰمٌ ہِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْر(القدر)
ثواب حاصل کرنا:۔جو کوئی یہ چاہے کہ اسے بہت زیادہ ثواب حاصل ہو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کرے اور اسے نیکی کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے تو وہ اس ماہ کی 27 تاریخ کو چاشت کی نماز کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ الم نشرح پڑھ کر ستر مرتبہ سورۂ والتین پڑھے‘ ستر مرتبہ سورۂ نصر پڑھے اور ستر مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے

Monday, November 4, 2013

GET RID OF WINTER ILLNESSES WITH ORANGEکینو سے سردی کے امراض بھگائیں

GET RID OF WINTER ILLNESSES WITH ORANGE  
Blend of extracts of orange, rose & glycerin is a famous prescription for removing pimples of the face & roughness of the hands. The smell of orange is good & its taste is exhilarating & improves the temperament. Smell of the peel is wonderful, taste of the pulp is good & its seed is an antidote of poison

Prophet of Allah (may Allah’s peace be upon him) has declared it as a wonderful fruit from the point of view of its smell. & now the state of its smell’s popularity is such that people consider it is a scent. Hazrat Musa Ashari said that Prophet Muhammad (may Allah’s peace be upon him said);”The example of a believer who recites Quran, his example is that of an orange whose smell is also wonderful & whose taste is also subtle & delicious.” - meaning that orange has many benefits in it. Because it reduces the severity of cardiac arrest & strengthens the heart.Benefits of Orange & its Peel: An orange is composed of four things. The peel, pulp, juice & seeds. & all of these four have unique benefits. Rather, there is nothing useless among these. Orange strengthens the heart & the digestive system & quenches the thirst, removes the negative effects of narcotics. Making a tea of its peel & blending it with asafetida & drinking it, kill the stomach worms. To reduce the severity of thirst, the extract of orange is heated & mixed with honey & served. An orange has Oxalic acid in a small quantity in it. The people who have kidney problems or feel burning while urinating should eat oranges in large quantities. This is a reality that eating oranges improves the immune system against infectious diseases. The oil of its peels & leaves is antiseptic. Orange cleans the blood & increases appetite. Its extract is exhilarating & very beneficial in cough, phlegm, diabetes, & ailments of liver & heart. It removes bile. The children who frequently suffer from weakness & dysentery should be given the extract of orange by mixing it in an equal amount of water. A spoonful should be given after every three hours. This is very beneficial. Drying the peel of orange & giving a teaspoon of it stops nausea & kills stomach worms. Rubbing on the pimples of the face has benefits. Flowers of orange are useful medicines for hysteria, anxiety & nervous problems. Patients of gout can benefit from the dried peels. Indigestion improves by using ground peels & stomach burn reduces. A mixture of orange & olive oils is beneficial for the brain. & a massage of its oil is very beneficial in arthritis. To remove the effects of poisons such as sulphuric acid, castor oil, & others of these types drinking of orange extract is extremely beneficial. Rubbing in the hair removes dandruff. A blend of equal amounts of orange & rose extracts & glycerin is a famous prescription to remove pimples of the face & roughness of the hands. The smell of orange is subtle & its taste is exhilarating & restores the temperament.Seeing of Orange is a Source of Exhilaration: The smell of the peel is wonderful, the taste of the pulp is good & its seeds are antidote for poison. If we concentrate on its benefits again, it looks like the image of the hadith according to which the believer who recites Quran-e-hakeem has characteristics like an orange. & seeing it is also a source of exhilaration. If a blend is made with ground peels of orange & honey, it removes the illness of colic. Other than this it improves appetite, releases stomach gases & removes depression & weakness. & especially it is beneficial for head ache, nausea, dizziness, vomiting. Its usage is also beneficial for neurological pains especially severe pains due to cancer. The peel of orange boiled in water is beneficial for intestines. If for some reason, bile is not producing its fluid, tea of its peel increases production by giving movement to it. 




کینو سے سردی کے امراض بھگائیں
کینو کا عرق‘ عرق گلاب اور گلیسرین ملا کر چہرے کے کیلوں اور ہاتھوں کے کھردرے پن کو دور کرنے کا ایک مشہور نسخہ ہے۔ کینو کی خوشبو لطیف اور ذائقے میں یہ مفرح اور طبیعت کو بحال کرنے والا ہے۔ چھلکے کی خوشبو عمدہ گودے کا ذائقہ اچھا اور اس کے بیج زہر کا تریاق ہیں

نبی کریم ﷺ نے اسے خوشبو کے لحاظ سے عمدہ پھل قرار دیا ہے اور اب اس کی خوشبو کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ لوگ اسے عطریات میں شامل کرتے ہیں۔ حضرت ابوموسیٰ اشعری فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال اترج کی طرح ہے جس کی خوشبو بھی عمدہ ہوتی ہے اور ذائقہ بھی لطیف اور لذیذ ہوتا ہے۔‘‘ اترج یعنی میں بے شمار فوائد ہیں کیونکہ یہ دل کے دورے کی شدت کو کم کرتا ہے اور دل کو مضبوط بناتا ہے۔
کینو اور اس کےچھلکے کےفوائد:کینو (اترج) چار اشیاء کا مرکب ہے۔ چھلکا‘ گودا‘ جوس اور بیج اور ان چاروں میں ہر ایک کے فوائد علیحدہ ہیں بلکہ اس میں بے کار کوئی چیز نہیں۔ کینو دل اور معدہ کو طاقت دیتا ہے پیاس کو بجھاتا ہے… منشیات کے برے اثرات کو دور کرتا ہے اس کے چھلکے کا جوشاندہ پکا کر ہینگ ملا کر پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں پیاس کی شدت کو کم کرنے کیلئے کینو کا عرق گرم کرکے شہد ملا کر دیا جاتا ہے کینو میں آئسیلک ایسڈ معمولی مقدار میں پایا جاتا ہے جن لوگوں کو گردہ کی تکلیف یا پیشاب میں جلن محسوس ہوتی ہو وہ زیادہ مقدار میں کینو کھائیں گے تو ان کی جلن میں افاقہ ہوسکتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ کینو کھانے سے وبائی امراض کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اس کے چھلکے اور پتوںکا تیل جراثیم کش ہے۔ کینو خون کو صاف کرتا ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے۔ اس کا عرق مفرح‘ کھانسی‘ بلغم‘ ذیابیطس‘ جگر اور دل کی خرابیوں میں بڑا مفید ہے۔ صفرا کو دور کرتا ہے جن بچوں کو کمزوری اور اسہال ہمیشہ رہتے ہیں ان کو کینو کا عرق ابلے پانی میں ہم وزن ملا کر چھان کر ہر تین گھنٹے بعد ایک چمچہ پلانا فائدہ کا باعث ہوتا ہے۔ کینو کا چھلکا سکھا کرچائے کا چمچ دینا قے کو روکتا ہے اور پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے چہرے کے کیل مہاسوں پر چھلکے کو رگڑنے سے فائدہ ہوتا ہے کینو کے پھول ہسٹریا‘ گھبراہٹ اور اعصابی خلل کے لیے ایک مفید دوائی ہے۔ گٹھیا اور نقرس کے مریضوں کے لیے چھلکے سکھا کر استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ پیس کر استعمال کرنے سے بدہضمی رفع ہوجاتی ہے اور پیٹ کی جلن کم ہوجاتی ہے کینو کے تیل کو زیتون کے تیل میں ملا کر دماغ پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے اور اس کے تیل کی مالش جوڑوں کے درد میں بہت ہی مفید ہے۔ جمال گوٹہ‘ کسٹرآئل اور اس قسم کے دوسرے زہروں کا اثر زائل کرنے کیلئے کینو کا عرق پینا مفید ہے۔ سر میں رگڑنے سے بفہ ختم ہوجاتی ہے۔ کینو کا عرق‘ عرق گلاب اور گلیسرین ہم وزن ملا کر چہرے کے کیلوں اور ہاتھوں کے کھردرے پن کو دور کرنے کا ایک مشہور نسخہ ہے۔ کینو کی خوشبو لطیف اور ذائقے میں یہ مفرح اور طبیعت کو بحال کرنے والا ہے۔
کینو کو دیکھنا بھی فرحت کا باعث: چھلکے کی خوشبو عمدہ گودے کا ذائقہ اچھا اور اس کے بیج زہر کا تریاق ہیں۔ اگر اس کے فوائد پر دوبارہ توجہ کریں تو یہ بالکل اس حدیث کی تصویر نظر آتا ہے جس کے مطابق قرآن پڑھنے والا مومن کینو کی مانند صفات کا حامل ہے اور اسے دیکھنا بھی فرحت کا باعث ہوتا ہے‘ کینو کے چھلکے کو پیس کر شہد کے ساتھ اگر معجون بنائی جائے تو یہ قولنج کی کمزوری دور کرنے کے علاوہ بھوک بڑھاتا پیٹ کے ریاح کو خارج کرتا ہے اور دماغ کو طاقت دیتا ہے اور رنج و غم پریشانی اور نقاہت کو دور کرتا ہے اور خاص طور پر سردرد‘ متلی‘چکر‘ قے میں مفید ہے۔ اعصابی دردوں خاص طور پر کینسر کی وجہ سے ہونے والے شدید درد کیلئے استعمال کرنا مفید ہے۔ کینو کا چھلکا پانی میں ابال کر دینا سے آنتوں کیلئے مفید ہے اگر کسی وجہ سے پتہ صفراء پیدا نہ کررہا ہو تو چھلکے کا جوشاندہ اسے تحریک دے کر پیدائش میں اضافہ کرتا ہے۔

An unimaginable proven treatment for bone fracture ہڈیوں کے فریکچر کا ناقابل یقین نسخہ

who live in the Saudi Arabia, has sent a treatment regarding the bone fracture. He had himself an accident in which his ribs were broken into pieces. They made an ointment by taking eggs yolk of three desi eggs and grind Fenugreek seeds x tola. It not only removes the pain but would also cause to heel the internal wound. There are hundreds of complements about its effectiveness and it is turning out to be quite effective too.







ایک نسخہ جو ہمارے بزرگ کو سعودی عرب سے ملا۔  ’’ہڈیوں کے فریکچر کا ناقابل یقین نسخہ‘‘ بزرگ کی حادثے میں پسلی کریک ہوگئی تھی ‘ تین دیسی انڈوں کی زردی اور اچار میں ڈالنے والے میتھرے تولے کوٹ کر مرہم بنا کر لگانے سے بالکل ٹھیک ہوگئے اور درد بھی ٹھیک ہوگئی لیکن ہڈی ٹوٹی ہو تو پہلے اسے کسی ماہر سے صحیح جگہ بٹھالیا جائے ۔اس نسخہ کے میرے پاس اتنے واقعات ہیں کہ میں لکھنے بیٹھوں تو ایک کتابچہ تیار ہوجائے۔

FLU, COLD OR CONSTANT RUNNY NOSEنزلہ زکام ہو یا ناک مسلسل بہہ رہی ہو


نزلہ زکام ہو یا ناک مسلسل بہہ رہی ہو


نزلہ زکام ہو یا ناک مسلسل بہہ رہی ہو‘ طبیعت میں سستی ہو تو یہ نسخہ آزمائیں۔ انڈے کو توڑ کر ایک کپ میں ڈالیں ایک چھوٹا چمچ چینی کا ڈال کرمکس کرلیں‘ انڈا اور چینی جب مکس ہوجائے تو اسی کپ میں اوپر کھولتا ہوا دودھ ڈالیں اور چمچ سے اچھی طرح ہلائیں۔ اگر دودھ پسند نہ آئے تو چائے بھی ڈال سکتے ہیں اور گرما گرم چسکی چسکی کرکے نوش فرمائیں۔ تین دن ضرور استعمال کریں۔ انشاء اللہ نزلہ بھاگ جائے گا گلے میں خرش ہے تو وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی۔ یہ نسخہ ہمارے خاندان میں برسوں سے استعمال ہورہا ہے اور آج تک ہمارے گھر میں کسی کو نزلہ و زکام کیلئے کسی قسم کی دوائی کی ضرورت نہیں ہوئی۔
 






FLU, COLD OR CONSTANT RUNNY NOSE

When someone is suffering from flu, cold, sneezing nose, or laziness, he should use this prescription.
Break 1 egg in a cup. Mix a small spoon of sugar. When both have mixed well, pour boiling milk over it and stir well. If someone does not like milk, they may add tea. Drink this liquid hot, sip by sip, for 3 days. Insha Allah, flu will be gone and sore throat shall heal too. This prescription is being used in our family for last many years. No one in our house has ever taken any medicine for flu & cold