Tuesday, June 25, 2019

باطنی نگاہ کھولنے کا مجرب ترین عمل

باطنی نگاہ کھولنے کا مجرب ترین عمل


جو عاملین حضرات باطنی نگاہ کھولنے کا شوق رکھتے ہیں اور بے پناہ عملیات کرنے کے بعد بھی ان کو کامیابی نہیں ملی سوائے مایوسی کے

ان کے لیے آج محمد ندیم قیصر کی طرف سے ایک انتہائی مجرب عمل پیش کیا جارہا ہے

یہ عمل ایک دفعہ آزما کے دیکھیں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں

عمل یہ ہے

صلی اللہ علیك یا محمد

یہ عمل چالیس دن کا ہے اس درود شریف کو روزانہ 5000 دفعہ بعد نماز عشاء سفید کپڑے پہن کر اور خوشبو لگا کر قبلے کی طرف منہ کرکے اپنے سامنے ایک گلاس پانی رکھ کر پڑھیں
اور جب تعداد پوری ہو جائے تو پانی کے گلاس کے اوپر دم کردیں
اب کچھ پانی پی لیں اور کچھ پانی اپنی دونوں آنکھوں میں لگا لیں
انشاءاللہ سات دنوں میں زیارت رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہوگی
اس کے بعد روحانیت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا
جو چالیس دن تک جاری رہے گا

رات کو ہمیشہ وضو میں سونا ہے اور خوشبو لگا کر سونا ہے سونے کی جگہ بالکل پاک صاف ہو

عمل کے درمیان جو کچھ بھی آپ دیکھیں یا جو کچھ بھی محسوس کریں آپ کسی کو اس کا ذکر نہ کریں

انشاءاللہ اللہ کے حکم سے کامیابی آپ کے قدم چومے گی

آپکی دعاؤں کا طلبگار

Friday, June 21, 2019

جنات سے دوستی کرنے کا مجرب عمل

جنات سے دوستی کرنے کا مجرب عمل



یہ عمل انتہائی مجرب ہے اس عمل سے ان شاء اللہ آپ کو پہلے ہی دن سے اپنے اندر بے پناہ روحانیت محسوس ہوگی یہ عمل عورتیں بھی کر سکتی ہیں

عمل جمعرات کی رات سے شروع کرو پہلے عشاء کی نماز ادا کرو
اس کے بعد دو رکعات نماز حاجت ادا کریں
اس کے بعد وہیں بیٹھ کر کم از کم تیس مرتبہ اور زیادہ سے زیادہ جتنا آپ کا دل کرے درود ابراہیمی تلاوت کریں یعنی جتنا گڑ اتنا میٹھا

اس کے بعد خدا کے حضور دعا کریں کہ یا اللہ میں نے جتنا بھی درود ابراہیمی تلاوت کیا ہے اس کا ثواب میں تمام مسلمان مرد اور عورتوں کی ارواح کو بخشتا ہوں اور تمام مسلمان جنات کی ارواح کو بخشتا ہوں

اس کے بعد جنات کو مخاطب کرکے کہو کہ اے مسلم قوم جنات میری طرف سے درود ابراہیمی کے ثواب کا ہدیہ قبول کرو

انشاءاللہ پہلے ہی دن سے آپ کے اوپر روحانیت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا
خوابوں کے اندر زیارتیں ہونگی
خوابوں کے اندر کشف ہونا شروع ہوجائیں گے
یعنی ایسے خواب جو بعد میں سچ ہوں

آپکی دعاؤں کا طلبگار

Thursday, June 20, 2019

اسم زات اللّٰہ کا وظیفہ

اسم زات اللّٰہ کا وظیفہ



اسم زات اللّٰہ کے اعداد ابجد قمری 66 ہیں

طریقہ کار یہ ہے کے اول و آخر 14 مرتبہ درود ابراہیمی
درمیان میں 66 مرتبہ یا اللَّهُ
اس کے بعد 66 مرتبہ سورہ اخلاص کا ورد بعد نمازِ عشاء اپنا معمول بنا لیں
عمل کا فائدہ کیا ہو گا یہ سوچے بغیر عمل کو عبادت سمجھ کر اپنے معمولات کا حصہ بنا لیں
ایسے ایسے عجائب ظہور میں آئین گے کے عقل دنگ رہ جائے گی
لیکن شرط یہ ہے کہ اس وظیفے کا زکر تا حیات کسی سے کیا نہ جائے
اگر کسی کو بتانا بھی چاہیں تو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے معمول میں بھی یہ وظیفہ ہے

آپکی دعاؤں کا طلبگار

گر کوئی برے افعال کا شکار ہو جائے

گر کوئی برے افعال کا شکار ہو جائے
دین سے غافل ہو سیدھے راستے سے بھٹک جائےتو سورت البقرہ کی آیت نمبر 5 کو پانی پر 101 مرتبہ پڑھ کر دم کر کے 41 دن تک پلائیں

اُولٰٓئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّـهِـمْ ۖ وَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْمُفْلِحُوْنَ

آپکی دعاؤں کا طلبگار

وسعت رزق کے لیے

وسعت رزق کے لیے



جو شخص کثرت سے سورت آل عمران کی آیات نمبر 26,27 کو فرض نمازوں کے بعد اور نوافل کے بعد اور سوتے وقت پڑھا کرے اس کو روزی اور وسعت نصیب ہو اس کے مال میں ترقی اور برکت ہو اور تنگدستی دور ہو


قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاء وَتَنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاء وَتُعِزُّ مَن تَشَاء وَتُذِلُّ مَن تَشَاء بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَىَ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَن تَشَاء بِغَيْرِ حِسَابٍ



آپکی دعاؤں کا طلبگار

صحت کی حفاظت کے لیے مجرب آیات

صحت کی حفاظت کے لیے مجرب آیات



بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

یہ آیات مبارکہ صبح اور رات کو سوتے وقت روزانہ باوضو پڑھنے والا ان شاء اللہ تعالی کبھی صاحب فراش نہ ہوگا
یعنی کبھی ایسا بیمار نہ ہو گا کہ بستر پر لیٹ جائے بشرط یہ کے کسی حال میں ناغہ نہ ہو


تین مرتبہ پڑھیں سورت البقرہ کی آخری دو آیات

اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهٖ وَالْمُؤْمِنُـوْنَ ۚ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّـٰهِ وَمَلَآئِكَـتِهٖ وَكُـتُبِهٖ وَرُسُلِهٖۚ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهٖ ۚ وَقَالُوْا سَـمِعْنَا وَاَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَاِلَيْكَ الْمَصِيْـرُ

لَا يُكَلِّفُ اللّـٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَـهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْـهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَـآ اِنْ نَّسِيْنَـآ اَوْ اَخْطَاْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَآ اِصْرًا كَمَا حَـمَلْتَهٝ عَلَى الَّـذِيْنَ مِنْ قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ ۖ وَاعْفُ عَنَّا، وَاغْفِرْ لَنَا، وَارْحَـمْنَا ۚ، اَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِـرِيْنَ


اس کے بعد سورت التوبہ کی آخری دو آیات کو گیارہ مرتبہ پڑھیں

لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ

فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ


اس کے بعد سورت الحشر کی آخری دو آیات کو تین مرتبہ پڑھیں

هُوَ اللَّهُ الَّذِي لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ

هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الأَسْمَاء الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ


آپکی دعاؤں کا طلبگار

باطنی آنکھ کھولنے کا مجرب عمل

باطنی آنکھ کھولنے کا مجرب عمل



اگر ان اسماء مبارک کو مسلسل 40 دن ہر نماز کے بعد 100 بار اور عشاء کے بعد بغیر تعداد پڑھ کر سوجائے تو انشاءاللہ باطن کھل جائے گا

يالله يانور ياهادي ياباطن ياظاهر يامبين ياكاشف ياعليم ياحكيم يالله يافتاح يارزاق ياغني يامغني ياكافي ياوهاب يامعطي ياجواد ياكريم يارحيم ياواسع ياباسط


آپکی دعاؤں کا طلبگار

حاضرات کے شوقین کے لیئے پیش ھے ایک ایسا عمل

حاضرات کے شوقین کے لیئے پیش ھے ایک ایسا عمل جس میں آپ کو کسی بچے کی یا کسی اور چیز کی ضرورت نہیں پڑیگی آپ حاضرات خود دیکھ سکتے ھیں

یہ کرشمہ ھے سورہ یاسین کا

 سورہ یاسین کی آیت نمبر 9 کو چالیس دن کا چلا کریں روزانہ 3125 بار پڑھیے

وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ

عمل کا طریقہ
سب سے پہلے دو نفل ادا کریں اس کا ثواب نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ھدیہ کریں

اس کے بعد درود ابراہیمی گیارہ بار

پہر سورہ یاسین کی آیت نمبر 9 کو تین ھزار ایک سو پچیس بار پڑھیں

آخر میں درود ابراہیمی گیارہ بار

اس کے بعد دعا مانگیں

اس طرح چالیس دن پڑھیں زکواة ادا جو جائیگی

پھر حاضرات کریں

حاضرات کا طریقہ

آنکھیں بند کرکے
اول آخر  درود ایک بار پھر مذکورہ آیت گیارہ بار پڑھینگیں تو ایک خوبصورت شکل صاحب نظر آئینگے سلام کے بعد بات کرنا یاد رھے آنکھیں بند ھی رہیں   اس سے دوبارہ حاضر ھونے کا طریقہ  پوچھہ لینا وہ خود بتائیگا

آپکی دعاؤں کا طلبگار

تمام آفات،تکالیف اور دکھ درد سے حفاظت کے لیے

تمام آفات،تکالیف اور دکھ درد سے حفاظت کے لیے

جو شخص سورۃ الانعام کی آیت نمبر 1 کو صبح شام سات سات بار پڑھ کر اپنے بدن پر ہاتھ پھیرے گا وہ انشاء اللہ تمام آفات دکھ درد اور تکالیف سے محفوظ رہے گا


اَلْحَـمْدُ لِلّـٰهِ الَّـذِىْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُـمَاتِ وَالنُّوْرَ ۖ ثُـمَّ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّـهِـمْ يَعْدِلُوْنَ


آپکی دعاؤں کا طلبگار

گردے اور پتے کی پتھری کے لیے لیے انتہائی کامیاب ترین عمل

گردے اور پتے کی پتھری کے لیے لیے انتہائی کامیاب ترین عمل

تحریر محمد ندیم قیصر

گردے اور پتے کی پتھری دور کرنے کے لیے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 74 کو 41 بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس وقت تک پلائیں جب تک کامیابی نہ ہو

وَاِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْاَنْـهَارُ ۚ وَاِنَّ مِنْـهَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الْمَآءُ ۚ وَاِنَّ مِنْـهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللّـٰهِ ۗ وَمَا اللّـٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ


آپکی دعاؤں کا طلبگار
محمد ندیم قیصر

قدرت جماع یعنی قوت باہ

قدرت جماع یعنی قوت باہ

حسن بصری سے کسی نے ذکر کیا کہ فلاں شخص نے نکاح کیا مگر عورت پر قادر نہیں ہوا تو آپ نے دو انڈے منگوائے ان کو ابالا اور چھلکا اتار کر ایک پر یہ آیت لکھی

وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ

(سورت الزاریات آیت نمبر 47)

اور مرد کو کھانے کے لیے دے دیا اور دوسرے پر یہ آیت لکھی

وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ

(سورت الزاریات آیت نمبر 48)

اور وہ عورت کو کھانے کے لئے دے دیا اور کہا کہ اب مطلب حاصل کرو چنانچہ وہ کامیاب ہوا


آپکی دعاؤں کا طلبگا

بلڈ پریشر کے لئے انتہائی مجرب عمل ہے

بلڈ پریشر کے لئے انتہائی مجرب عمل ہے

ہر طرح کے بلڈ پریشر کے لئے سورت الرعد کی آیات 28,29 ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا

الَّذِينَ آمَنُواْ وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللَّهِ أَلاَ بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ

الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ


آپکی دعاؤں کا طلبگار

ناسور یا داغ دھبہ کے لیے

ناسور یا داغ دھبہ کے لیے

اگر کسی کے بدن پر ناسور ہو یا کوئی داغ دھبا ہو تو سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 71 کو اکتالیس بار دوائی یا مرہم پر پڑھکر پھونکیں اور پھر استعمال کریں انشاءاللہ داغ دھبہ یا ناسور ختم ہو جائے گا

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
مُسَلَّمَةٌ لَّا شِيَةَ فِيْـهَا ۚ


آپکی دعاؤں کا طلبگار

ہر موذی بیماری کا شرطیہ یقینی علاج

ہر موذی بیماری کا شرطیہ یقینی علاج




ایسا مرض جو لاعلاج ہو یا جادو کا گمان ہو یا پاگل پن یا مرگی کے دورے پڑتے ہوں یا فالج کا اٹیک ہو چکا ہو
 کہنے کا مطلب ہے کہ کوئی بھی خطرناک بیماری ہو تو اس کے لیے چینی کی پلیٹ پر زعفران اور عرق گلاب سے سورۃ الفاتحہ مکمل لکھیں اور نیچے ان اسماء مبارک کو لکھیں


 يا حَيُ حِينَ لا حَيَّ فِي دَيْمُومَةِ مْلكِهِ وَبقاِئِه يا حَيُ

پھر اس کو پانی سے دھو کر مریض کو چالیس دن لگاتار پلائیں انشاءاللہ ہر بیماری سے مکمل شفا ہوگی

نوٹ
چالیس دن ایک ہی پلیٹ کا پانی نہ پلایا جائے
یا تو ہر روز نئی پلیٹ لکھو
یا ایک ہی دفعہ چالیس پلیٹوں کے اوپر لکھ لو
یہ عمل قمر در عقرب کے اندر نہ کیا جائے

آپکی دعاؤں کا طلبگار

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

 بسم اللہ شریف کے خاص عمل گروپ ممبران کی خدمت میں پیش کیے جا رہے ہیں


 بسم اللہ شریف اسم اعظم ہے
بسم اللہ شریف کے عمل سے جاب کا مسلہ ہو کاروباری بندش رشتہ کی بندش یا بیماری اور رزق کی تنگی حصول اولاد مقدمہ میں کامیابی ویزہ کا حصول جیسے دیگر دنیاوی حاجات کے لیے بسمہ اللہ شریف کا عمل اکثر اعظم کا درجہ رکھتا ہے

رزق میں خیروبرکت کے لیے  786 روپیہ  کو پرس میں رکھیں اور پوری بسمہ اللہ شریف 786 مرتبہ پڑھ کر پیسوں پر دم کریں اول و اخر 21 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور 9 دن پڑھیں باعث برکت ہے رزق میں برکت رہے گی جو لوگ شکوہ کرتے کہ پیسے اتے بہت پر خرچ ہونے کا پتہ۔نہیں لگتا تو وہ۔خیروبرکت کے لیے یہ طریقہ کریں

کسی بڑی یاحاجت کے لیے

اٙجب یاجبرائیلُ بحق  بسم اللہ الرحمن الرحیم  میرا فلاں کام کردو
 786 مرتبہ پڑھیں اول و آخر 21 مرتبہ درود شریف پڑھیں 21 دن تک مقصد کا تصور کر کے ورد کریں انشااللہ جس حاجت کے لیے وظیفہ کریں گے 21 دن میں مقصد پورا ہو گا

رشتہ کی بندش کے توڑ کے لیے جمعرات کے دن سے بسم اللّٰہ 1900 مرتبہ پڑھیں اور اول و اخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اپنے اوپر دم کریں اور اللہ پاک سے دعا کریں 19 دن پڑھیں

حصول اولاد کے لیے بسم اللہ شریف کو 19 مرتبہ لکھیں اور اس کو ایک پانی کی بوتل میں ڈال دیں اس بوتل ہر بسم اللہ شریف پوری 1900 مرتبہ پڑھ کر دم کریں 19 دن اول و اخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس پانی کو روز پیا کریں

اسکے علاوہ بسم اللہ شریف کا عمل حاجت کبیر کے لیے یہ ہے کے ایسا کام جو بہت مشکل پیدا کر را ہو کسی بھی حاجت کے لیے اس عمل کو جمعرات سے شروع کریں دو رکعت نماز نفل پڑھیں اس کے بعد درود تاج نو مرتبہ اور بسم اللہ شریف پوری 7ہزار مرتبہ پڑھیں ایک نشت میں اور اللہ پاک سے اپنے مقصد کی دعا کریں اور ہڑھائی ختم ہونے کے بعد درود تاج تین مرتبہ پڑھیں 7 دن پڑھیں جس بھی مسلے کے لیے وظیفہ کریں گے سات دن میں مقصد پورا ہو گا

آپکی دعاؤں کا طلبگار

رجال الغیب

رجال الغیب




ﺭﺟﺎﻝ ﺍﻟﻐﯿﺐ ﺧﺪﺍ کے نیک لوگ یا مردان خدا ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﻋﺎﻣﻞ ﮐﯽ ﺣﺮﮐﺎﺕ ﺳﮑﻨﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺩﺧﯿﻞ ﮨﻮﺗﮯ ﮬﯿﮟ

 خدا تعالیٰ ﻧﮯ ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﻓﺮﺷﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﻈﺎﻡ ﭘﺮ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺭﺟﺎﻝ ﺍﻟﻐﯿﺐ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﺭﻭﺣﺎﻧﯽ ﭘﺮ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﯽ کرتے ہیں ﯾﮧ ﺯﻣﯿﮟ ﮐﮯ ﮔﺮﺩ ﭼﮑﺮ ﻟﮕﺎﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮬﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺨﯿﮟ ﻣﻘﺮﺭ ﮬﯿﮟ مطلب ان کی سمتیں بدلتی رہتی ہیں ﺟﺐ ﮐﻮئی ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﻋﻤﻞ ﯾﺎ ﻭﻇﯿﻔﮧ ﯾﺎ ﻧﻘﺶ ﯾﺎ ﺟﻠﺴﮧ ﯾﺎ ﻣﺮﺍﻗﺒﮧ ﯾﺎﺗﻌﻮﯾﺬ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮧ ﺁﺝ ﺭﺟﺎﻝ ﺍﻟﻐﯿﺐ ﮐﺲ ﻃﺮﻑ ﮬﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﺭﻭﺑﺮﻭ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﻧﺤﺲ ﮨﻮﺗﺎ ﮬﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﻨﮧ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮨﺮﮔﺰ ﮐﺎﻡ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ ﯾﻌﻨﯽ ﺟﺐ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﺑﯿﭩﮭﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭘﺸﺖ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﯾﺎ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺩﺳﺖ ﭼﭗ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﻟﭩﮯﮬﺎﺗﮫ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﯾﮯ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﺟﺲ ﻃﺮﻑ ﺭﺟﺎﻝ ﺍﻟﻐﯿﺐ ﮬﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﻮﮞ ﮐﺮ ﮐﮯ ﯾﮧ ﺳﻼﻡ ﮐﮭﮍﮮ ﮬﻮ ﮐﺮ ﺍﺩﺏ ﺳﮯ ﺳﯿﻨﮧ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﭘﮍﮬﯿﮟ

 ﺍﺳﻼﻡ ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻜُﻢْ ﻳﺎ ﺍَﻭْﻟِﻴﺎَّﺀَ ﺍﻟﻠّﻪِ
ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻜُﻢْ ﻳﺎ ﺣُﺠَﺞَ ﺍﻟﻠّﻪِ ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻜُﻢْ ﻳﺎ ﻧُﻮﺭَ ﺍﻟﻠّﻪِ ﻓﻰ ﻇُﻠُﻤﺎﺕِ ﺍﻻْﺭْﺽِ
ﺍَﻟﺴَّﻼﻡ ﻋﻠﯿﮑُﻢ ﯾﺎ ﺭﺟﺎﻝَ ﺍﻟﻐَﯿﺐ  ﺍَﻟﺴَّﻼﻡ ﻋﻠﯿﮑﻢ ﯾﺎ ﺍَﺭﻭﺍﺡَ ﺍﻟﻤُﻘَﺪَّﺳﺔِ ﯾﺎ ﻧُﻘَﺒﺎﺀ ﯾﺎ ﻧُﺠَﺒﺎﺀ ﯾﺎ ﺍَﺑﺪﺍﻝُ ﯾﺎ ﺍَﻭﺗﺎﺩُ ﯾﺎ ﻗُﻄﺐ ﯾﺎ ﻏَﻮﺙ
 ﺍَﻏﯿﺜﻮﻧﯽ ﻭ ﺍﻧﻈُﺮﻭﺍ ﺍِﻟَﯽَّ ﺑِﻨَﻈﺮَﺓِ ﺍَﺟﯿﺒﻮﻧﯽ ﺑِﻐَﻮﺙ
ﺍﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﯿْﻜُﻢْ ﻭ ﺻَﻠَﻮَﺍﺕُ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻋَﻠَﯿْﻜُﻢْ

ﺷﯿﺦ ﺍﺑﻮ ﺍﻟﺨﯿﺮ ﺭﺣﻤﺘﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﻏﻮﺙ ﺍﻋﻈﻢ ﺭﺣﻤﺘﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﮐﯽ ﻣﺠﻠﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﺎ۔ ﺁﭖ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﻓﺮﻣﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ۔ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﺮ ﺍُﭨﮭﺎﯾﺎ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻧﻮﺭﯼ ﻟﺒﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﺻﻒ ﺩﺭ ﺻﻒ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﻮﮌﻭﮞ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﯿﮟ ﺑﻌﺾ ﺭﻭ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﻌﺾ ﮐﮯ ﮐﭙﮍﻭﮞ ﮐﻮ ﺁﮒ ﻟﮕﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺳﺎﺭﮮ ﺭﺟﺎﻝ ﺍﻟﻐﯿﺐ ﺗﮭﮯ ﺟﻨﺎﺏ ﻏﻮﺙ ﭘﺎﮎ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻧﯿﭽﯽ ﺭﮐﮭﻮ

ﺑﮩﺠﺘﮧ ﺍﻻﺳﺮﺍﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺒﺪﺍﷲ ﺑﻦ ﻋﺒﺎﺱ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﺻﺤﺮﺍ ﯾﺎ ﺟﻨﮕﻞ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻨﺲ ﺟﺎﺋﮯ ﯾﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﻠﻨﺪ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﮯ ﭘﮑﺎﺭﮮ ’’ ﯾَﺎ ﻋِﺒَﺎﺩَ ﺍﷲِ ﺍَﻋِﯿْﻨُﻮْﻧِﯽْ‘‘
(ﺣﺼﻦ ﺣﺼﯿﻦ ﺻﻔﺤﮧ ۲۰۳ ‏)
ﯾﻌﻨﯽ ﺍﮮ ﺍﷲ ﮐﮯ ﺑﻨﺪ ﻭ ! ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺪﺩ ﮐﺮﻭ۔
ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻼﻣﮧ ﻣﻼ ﻋﻠﯽ ﻗﺎﺭﯼ ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﺱ ﺣﺪﯾﺚ ﮐﯽ ﺷﺮﺡ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﺒﺎﺩ ﺍﷲ ﺳﮯ ﻣﻼﺋﮑﮧ ﯾﺎ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﯾﺎ ﺟﻦ ﯾﺎ ﺭﺟﺎﻝ ﺍﻟﻐﯿﺐ ﯾﻌﻨﯽ ﺍﺑﺪﺍﻝ ‏( ﺍﻭﻟﯿﺎﺀ ﺍﷲ ‏) ﻣﺮﺍﺩ ﮨﯿﮟ ﻧﯿﺰ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺣﺪﯾﺚ ﺣﺴﻦ ﮨﮯ ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺳﺨﺖ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻋﻤﻞ ﻣﺠﺮﺏ ﮨﮯ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﮬﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﻨﮯ ﺻﺮﻑ ﺭﺟﺎﻝ ﺍﻟﻐﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﻋﻤﻠﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﻭﺟﮫ ﺳﮯ ﻟﮑھﺎ ﮬﮯ ﺗﺎ ﮐﮯ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﻭ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﻣﮑﻤﻞ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﮬﻮ



آپکی دعاؤں کا طلبگار

جن بہنوں کی شادی نہیں ہو رہی

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🤝🏻
جن بہنوں کی شادی نہیں ہو رہی وہ ایک بار کر کے دیکھے  ان شاء اللہ کامیابی قدم چومے گی
لڑکی کے رشتہ کیلیے
رشتہ آتا نہ ہو یا ملتا ہی نہ ہو ایسی صورت  میں باپ ، بھائی یا  کوئی نیک نمازی درج ذیل کی  آیت  زعفران  و عرق گلاب سے سفید کاغذ پر لکھ کر نیچے لڑکی کا نام بمع ماں کے نام کے ساتھ لکھ ایک پاک ڈبیہ میں بند کرکے گھر میں اندھیری پاک جگہ رکھ دی جاۓ  انشاء  الله جلد رشتہ آجاۓ گا

یا ایھا ا لنبی تا باللہ وکیلا

   آیات ٤٥ تا ٤٨ پارہ ٢٢

برای جلب محبت محبوب

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
❤برای جلب محبت محبوب :

عزیز ممبر حضرات جیسا کہ آپ کو معلوم سورہ یٰس کو قرآن کریم کا دل کہاجاتا ہیں اور اس کی ہر آیت مختلف کاموں کیلئے تیر بہ حدف ہیں ایک چھوٹی سی آیت برای جلب محبت محبوب کیلئے پیش خدمت ہیں اور وہ سوره یس کی آیت نمبر 72 (وَذَلَّلْنَاهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَکُوبُهُمْ وَمِنْهَا یَأْکُلُونَ) کو 83 بار چینی پر یا خرما یا کشمش یعنی میوہ یا انجیر ان میں سے کسی پر بھی دم کر کے کھلادیں کسی کی محبت یا ہمدردی حاصل کرنے کیلئے بہت ہی مجرب ہیں

جادو کے اثرات کو زائل کرنے کا مجرب عمل ہے

جادو کے اثرات کو زائل کرنے کا مجرب عمل ہے

اگر کسی شخص پر شبہ ہو کہ اس کا دماغی توازن بگڑتا جارہا ہے یا اپنی اصلی حالت میں نہیں ہے یا شبہ ہو کہ کسی نے اس پر کچھ کر دیا ہے تو اس کے لئے
سورۃ التکویر کی آیت 20 سے لے کر 29 تک اکتالیس دفعہ پانی پر دم کر کے پلائیں انشاءاللہ اثرات زائل ہوجائیں گے
مجرب ہے

  ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ

 مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ

وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُونٍ

 وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ

 وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ

 وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ

 فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ

 إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ

 لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ

 وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ



آپکی دعاؤں کا طلبگار

Wednesday, June 12, 2019

لاجواب عمل

لاجواب عمل
کسی بھی انسان سے اپنی بات منوانے کےلۓ
مجرب و آزمودہ عمل
طریقا/ اول و آخر ایک ایک دفعہ درود ابراھیمی
اور درمیاں میں سورت فاطر کی آیت نمبر 22 کا
یے حصا. ان اللہ یسمع من یشاء. . 21 دفعہ پڑھ
کر وہ شخص سامنے ھو تو اس پر دم کریں دور
ھو تو تصور میں اس پر دم کریں 7 دن
صرف جائز جگاہ اجازت ہے

Tuesday, May 14, 2019

آیات الکرسی کا خاص الخاص عمل

آیات الکرسی کا خاص الخاص عمل

ہر حاجت پوری ہوگی انشاءاللہ

یہ عمل نوچندی جمعرات سے شروع کریں اور دن 12 بجے سے پہلے باوضو خوشبو لگا کر گھر سے دور کسی جنگل یا کھیت یا پارک میں چلے جائیں جہاں آپ کو کوئی پریشان نہ کرے

اول و آخر گیارہ دفعہ درود شریف

اور درمیان میں 70 مرتبہ آیات الکرسی پڑھیں

اس کے بعد ننگے سر خدا سے اپنے مقصد کی دعا مانگیں

انشاءاللہ آیک ہفتے کے اندر جس بھی مقصد کے لیے دعا مانگی جائے گی پورا ہو گا


آپکی دعاؤں کا طلبگار

گھر سے جادو کا خاتمہ

گھر سے جادو کا خاتمہ

جس کو یہ شک ہو کے اس کے گھر کے اوپر جادو کے اثرات ہیں اور گھر میں نحوست اور بے برکتی چھائی ہوئی ہو تو اس کو چاہئے کہ پنسار کی دوکان سے لوبان خرید کر لائے اور اس کو پیس کر باریک کرلے

اب اس پر گیارہ دفعہ درود ابراھیمی پڑھیں اور دم کردیں


111 دفعہ سورۃ فلق پڑھیں اور دم کردیں


111 دفعہ سورۃ الناس پڑھیں اور دم کردیں


اب پھر گیارہ دفعہ درود ابراھیمی پڑھیں اور دم کردیں

اب یہ لوبان روزانہ گھر میں کوئلوں کے اوپر جلائیں یہ عمل تین سے سات دن مسلسل کریں

انشاءاللہ گھر سے سخت سے سخت ترین جادو کا مکمل صفایا ہوجائے گا


آپکی دعاؤں کا طلبگار

بے پناہ روحانی ترقی کا مجرب ترین عمل ہے

بے پناہ روحانی ترقی کا مجرب ترین عمل ہے



اس وظیفہ کی مدد سے عامل کے اندر بے پناہ روحانی قوت اور باطنی ترقی پیدا ہو جائے گی
اس کے علاؤہ کشف اور اسرار کے افشاء ہونے کے لیے بھی یہ وظیفہ مجرب ہے

طریقہ اس کا یہ ہے کہ اول و آخر گیارہ دفعہ درود ابراھیمی اور درمیان میں گیارہ سو دفعہ

یا حادی یا خبیر يا متين يا علام الغيوب

مسلسل 90 دن پڑھیں اس کے بعد روزانہ ہر نماز کے بعد سو بار پڑھنا اس عمل کو جاری رکھنے کے لئے ضروری ہے



آپکی دعاؤں کا طلبگار

Monday, May 6, 2019