Tuesday, September 18, 2018

مشکلات کے حل کیلئے سورۂ فاتحہ کا عمل

ﺑِﺴْــــــــــــــــــﻢِ ﺍﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِ ﺍﺍﺭَّﺣِﻴﻢ
مشکلات کے حل کیلئے سورۂ فاتحہ کا عمل
ہر قسم کی مشکلات کو آسان کرنے اور ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سورۂ فاتحہ کا عمل ہے۔ اس عمل کو نیا چاند دیکھنے کےبعد شروع کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے جملہ مسائل حل ہوں گے‘ مشکلات اور رکاوٹیں دور ہوں گی اور ہر کام میں کامیابی حاصل ہوگی۔ عمل یہ ہے:۔
یہ عمل صبح فجر کی نماز کی سنتوں اور فرض نماز کے درمیان پڑھا جائے گا۔ فجر کی دو سنت پڑھ کر گیارہ بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد بسم اللہ کی میم کو الحمد کے ل سے ملا کر تین بار اس کو پڑھیں اس طرح:۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
اس کے بعد تین بار آمین کہیں اس کے بعد پوری سورت اس طرح اکتالیس بار پڑھ کر تعداد پوری کریں پھر گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور اپنے مقصد کی یا مشکل کی آسانی کیلئے دعا مانگیں۔ اس کے بعد فجر کے دو فرض پڑھیں۔ اکتالیس روز کا عمل ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ ہر مشکل آسان ہوگی۔ کوئی بندش ہوگی تو کُھل جائے گی۔ یہ عمل کسی بھی حاجت اور ضرورت کیلئے پڑھاجاسکتا ہے مثلاً ملازمت کیلئے‘ شادی کیلئے‘ کاروبار میں ترقی کیلئے۔جتنا ہو سکے آگے پہنچائیں انشاءاللہ صدقؑہ جاریہ بن کر ثواب دارین کا باعث بنے گا۔ 

0 comments:

Post a Comment