Wednesday, August 1, 2018

محبت_قائم_رہے

#محبت_قائم_رہے_زیادہ_محبت_ہو
ہر روز رات کو سونے سے پہلے میاں بیوی ۔ بہن بھائی ۔ دوست احباب ۔ منگیتر ۔ وغیرہ میں سے جو ناراض ہو اس کا تصور کرکے 100 بار #یَااولُ پڑھکر اس کو تصورمیں پھونک مار دیا کریں اول و آخر 5 پانچ بار درود شریف ضرور پڑھیں ۔ ان شاءﷲ اس عمل کی برکت سے بہت ذیادہ محبت ہو جائے گی۔
#نوٹ:
شئیر کر دیا کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ حاصل کر سکیں
آ پ کی دعاؤں کا شکریہ 

بہت بڑا تحفہ

بہت بڑا تحفہ
ان شاءﷲ سب یاد کرو گے ۔ ۔
*جن بہنوں کی شادی نہ ہوتی ہو اور عمر ذیادہ ہو رہی ہو
**یا رشتے آتے ہوں اور بات پکی نہ ہوتی ہو
***جو کسی بڑی مشکل اور پریشانی میں پھنسا ہو
****نوکری نہ ملتی ہو یا ترقی نہ ہوتی ہو ۔
#وظیفہ_یہ_ہے
ہر روز فجر کی نماز پڑھکر پانچ بار درود شریف پڑھکر پھر 100 بار
یَاسَمِیعُ یَارَافعُ یَاوَھَّابُ پڑھکر پھر پانچ بار درود شریف پڑھکر ﷲ تعالی سے دعا کریں جس مقصد کے لیے یہ پڑھا ہے اس کو حل کر دے۔ آمین یہ وظیفہ 21 دن کرنا ہے . .
#شرائط_وظیفہ
÷÷جھوٹ اور غیب نہیں کرنی ہے
÷÷پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے پڑھنی ہے
÷÷روزانہ رات کو سوتے وقت درود شریف پڑھکر سونا ہے
÷÷ہر جمعرات بچوں کو میٹھی چیز تقسیم کریں یا پرندوں کو دانہ ڈال دیا کریں۔
÷÷رات کو باوضو ہو کر سونا ہے
÷÷وظیفہ جائز مقصد کے لیے کرنا ہے

رزق میں رکاوٹ ختم کرنے

رزق میں رکاوٹ ختم کرنے اور ترقی کے لئے ایک قابل تاثیر قرآنی عمل 2 رکعت نفل نماز ادا کریں اور سورۃ فاتحہ کے بعد21 مرتبہ دونوں رکعتوں میں یہ ایت 21 بار پڑھیں فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُوْلٍ حَسَنٍ وَّ اَنْبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا وَّكَفَّلَهَا زَكَرِيَّا كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِنْدَ هَا رِزْقًا نماز كے بعد 1735 مرتبہ اس ایت وَمَنْ يَّتَّقِ الّٰلْهَ يَجْعَلْ لَهٗ مَخْرَجًاوَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبْ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَي الّٰلهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ اِنَّ الّٰلهَ بَا لِغُ اَمْرِهٖ قَدْ جَعَلَ الّٰلهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا اور پھر سر سجدے میں رکھے اور 100 بار یا وَاسِعُ پڑھیں یہ عمل کرنے کے بعد اب روزانہ یہ ایت جو نماز کے بعد پڑھی تھی 75 مرتبہ روزانہ تنہائی میں پڑہتا رہے انشاءللہ رزق میں ترقی ہوگی اور رکاوٹ ختم ہوجائیگی انتہائی مجرب عمل ہے اور بارہا کا ازمودہ ہے یہ عمل جس روز چاند دیکھے اسی روز سے شروع کرے
نوٹ
عمل کی اجازت عام ہے 

اپنا مسئلہ خود جانیں

اپنا مسئلہ خود جانیں
سر کے بالوں سے لیکر پاؤں کے ناخن تک نیلا (بیلو)سوتی دھاگے ماپ کر کاٹ لیں، اور رات سونے سے پہلے اس دھاگہ پر مندرجہ ذیل پڑھائی کرکے سوتے وقت داہانے کان میں رکھ کر سو جائیں اور صبح اٹھ کر دوبارہ ماپ لو دھاگہ دیکھ کر آپ حیران رہ جائے گے، دھاگہ یا تو بڑھ گیا ہوگا، یاکم ہوگیا ہوگا، یا اپنے حال پر رہے گا،
(1)اگر دھاگہ بڑھ جائے تو جنات کا اثر ہے
(2)اگر کم ہو جائے تو جادوٹونے کا مسئلہ ہے
(3)اگر دھاگہ اپنے حال پر رہے تو جسمانی امراض کا مسئلہ ہے،
🌻عمل🌻
معوذتین (آخری دوقل)گیارہ بار
سورۃ صافات کی ابتدائی گیارہ آیات
سورۃ جن کی ابتدائی پانچ آیات پڑھ کر دھاگے پر پھونک مار دے،
محترم قارئین کرام اس سے بہتر اور آسانی تشخیصی عمل کہی اور نہیں ملے گا،
شئیر کر کے شکریہ کا موقع دیں

کسی کو دیا قرضہ واپس لینے کا وظیفہ

کسی کو دیا قرضہ واپس لینے کا وظیفہ
قرض دینے والے کا تصور رکھ کر اوّل آخر گیارہ گیارہ بار درود پاک کے ساتھ بعد 100 بار نماز عشاء ایک ہی نشست میں پڑھیں
مسلسل اکتالیس یوم جاری رکھیں
بہت قوی ترین عمل ہے ان شاء اللہ انھی دنوں میں رقم واپس مل جائے گی
پڑھنا یہ ہے
یا اللہ یا رحمن یا رحیم یا شہید یا معید یا حق یا ولی
۔۔۔
یاد رہے یہ عملیات اجازت عام سے دے جاتے ہیں جب چاہیں کرسکتے ہیں جسے چاہیں بتا سکتے ہیں

انمول تحفہ

انمول تحفہ
وہ حضرات جو مالی مسائل کا شکار ھے اور رزق میں برکت نہ ھونے کا رونا روتے ھیں انکی خدمت میں احقر کے مجربات میں سے ایک سچا موتی قارئین کی خدمت میں حاضر ھے یہ ان لوگوں کے ایک بیش بہا تحفہ ھے جو عمل یا وظیفہ پڑھنے میں ثابت قدم رھتے ھیں اور عمل کے ثمر سے فیضیاب ھوتے ھیں اور اللہ کی دی ھوئی عنایات پہ سراپا شکر رھتے ھیں اور اس عمل کی برکت سے شکر گزار بنتے ھیں اور زباں سے بے ساختہ یہ الفاظ نکلتے ہیں!فبای آلاء ربکما تکذبان!
اس عمل میں کوئی پرھیز کوئی شرائط نہیں ایام بیض(یعنی چاند کی 13 14 15) سے عمل شروع کریں اور رزق میں برکت اور دولت کی فراوانی وہ دولت جو باعث رحمت ھو نہ کہ وہ دولت جو باعث عذاب ھو کا لطف اٹھاے اور خود کو نور میں نہاتا محسوس کرے!
پابندی سے اس عمل کے اداء کرنے والے کے سات پشتوں تک اس عمل کے اثرات قائم رھتے ھیں!عمل اسطرح ھے ایام بیض کے تین دنوں کی ادائیگی کے بعد ھر فرض نماز کے بعد اس عمل کو پڑھتے رھے اگر بعد نماز موقع نہ ملے تو گھر پہ بھی آکے بعد نماز پڑھ سکتے ھیں!
عمل کچھ اسطرح ھے!اول 3 بار دورود پاک پھر بسم اللہ پڑھ کے آیت الکرسی 1 بار اسکے بعد اللہ اکبر 34 بار الحمدللہ 33 بار سبحان اللہ 33 بار لاالہ الااللہ 33 بار پھر 3 بار دورود شریف اور 3 بار سورہ طلاق کی آیت نمبر 2اور 3 پڑھے اور اپنے دعا کی قبولیت کے دعا کرے!
یہ عمل لاچار اور بے کس لوگوں کے لیے نسخہ کمیا ھے
شیئر کر کے شکریہ کا موقع دیں 

Friday, July 27, 2018

نظر بد

نظر بد

مفسرین کہتے ہیں کہ جس شخص کی عادت کسی چیز کو بہت زیادہ دیکھتے رہنے کی ہو اس کی آنکھوں میں ایک طرح کا کرنٹ پیدا ہوجاتا ہے جو سامنے والے شخص کو جلا ڈالتا ہے ۔ بری نظرلگنے کے اثرات یوں تو کہیں بھی ہو سکتے ہیں لیکن سب سے زیادہ یہ اثرات نعمت پر ہوتے ہیں یعنی جو کمال ،خوبی یا علم اللہ تعالی نے اسے دیا ہو ۔ نظر لگانے والے کی نگاہ اس کو جلادیتی ہے۔

نظر بد سے متعلق حضورﷺ کے ارشادات:

ـ۔اللہ تعالی نے سزا اور تقدیر میں جس چیز کا فیصلہ کرلیا ہے اس کے بعد میری امت میں سب سے زیادہ اموات نظر بد کی وجہ سے ہونگی۔

۔نظر بد انسان کو قبر تک اور اونٹ کو ہانڈی تک پہنچادیتی ہے۔

۔نظر بد حق ہے شیاطین اسے حاضر کرتے ہیں اور بنی آدم کی حسد کی وجہ سے ہوتی ہے۔

۔ نظر بد سے اللہ کی پناہ مانگو ـــــکیونکہ نظر بد حق ہے۔

۔جب تمہیں کوئی چیز پسند آئے اور اچھی لگے تو اس پر سے نگاہ ہٹا لو اور ماشاء اللہ لا حول ولا قوتہ الاباللہ پڑھ لو۔

یعنی سب کچھ اللہ کی قدرت کا کرشمہ ہے۔ انسان نہ اپنے آپ کو بڑھا سکتا ہے نہ کسی اور کو خوبصورت بنا سکتا ہے ۔ بعض مفسرین سورہ القلم کی آخری تین آیات کی تفسیر میں لکھا ہے کہ آپ ﷺ کا حسن حضرت یوسف ؑ سے کئی گنا زیادہ تھا۔ شمائل میں ہے کہ ہر روز آپ ﷺ کے حسن کا ایک جلوہ بڑھتا تھا جیسے جنت الفردوس کی نعمت کا بڑھتا ہے۔
چنانچہ نبی کریم ﷺ کو نظر لگانے کے لیے یہود نے نظر باز وں کو اکٹھا کیا ۔ آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے وہ سب لائن سے آپ ﷺ کے سامنے کھڑے ہوگئے اور آپ کو دیکھنے لگے۔ آپ ﷺ نظریں نیچے کیے منبر سے اترے اور صحابہ کرام کو اشارہ کیا مجھے لے کر چلو ۔ اس وقت آپ ﷺ خود نہیں چل سکتے تھے کیونکہ نظر کا اثر ہوگیا تھا۔
اس وقت سورہ القلم کی آخری تین آیات نازل ہوئیں۔

علاج:

سورہ فلق اور سورہ الناس قران مجیدکی دو ایسی آیات ہیں جنھیں پڑھ کر دم کرنے سے انسان بری نظراور وسوسے سے بچا رہتا ہے ۔

اس کے علاوہ کہا جاتا ہے کہ نظر بد کے اثر کو دور کرنے کے لیے صبح شام یہ آیات تلاو ت کی جائیں۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ :

۔ پہلے تین مرتبہ سورہ الفاتحہ
۔ پھر تین مرتبہ آیت لکرسی
۔ پھر تین مرتبہ سورہ القلم کی آخری آیات
۔ اور آخر میں تین مرتبہ درود ابراہیمی
پڑھ کر جس کو نظر لگی ہو اسے دم کرے اور دعا کر ے کہ اسے جس کی بھی نظر لگی ہے وہ مومن ہو یا کافر مرد ہو یا عورت ،اپنا ہو یا پرایا،نیلی آنکھوں والا ہو یا کالی آنکھوں والا ، خیرخواہ ہو یا بدخواہ ، ارادتاً کیا ہو یا بغیر ارادے کے ۔ اے اللہ آپ ان آیات کی برکت سے ہمارے مریض کو صحت عطا فرمائیں۔

کالا جادو

اسلام علیکم
نؤ چندی جمعرات کو بعد نماز عشاء دو نفل پڑھ کر ۔بیٹھ جائیں ۔آیت الکرسی سات بار چاروں قل سات سات بار دم کر کے اپنے جسم سر پر پھیر لیں  ۔
اب درود اول آخر گیآرہ گیارہ بار ابراھیمی ۔درمیان میں  یہ عزمت 1111 بار پڑھہں ۔اگر نآراض زنجروں میں قید ھے یا کالا جادو سے بند ھے ۔یا کسی بھی وجہ سے نہیں ارھا چیلنج ھے گیارہ دن میں میں دیوانہ وار آے گا انشاءاللہ ۔یہ عمل کبھی خطا نہیں گیا ۔
عمل ۔ ۔ منہ میں مصری رکھ کر ۔
عزمت واقسمت علیکم المدد کن اللہ  ھو یا معشر الجن والا نس والاروح بحق یا بدوح حضرت سلمان بن داود علیہ السلام حاضر حاضر حاضر فلان بن فلان حاضر بحق یاحی یا قیوم برحمتک یا ارحم الراحمین
صرف اور صرف جایز مقصد وہ بھی بتا کر اجازت لیہں ۔

عزت و شہرت حاصل کرنے کا سنہری موقع

عزت و شہرت حاصل کرنے کا سنہری موقع

سورہ توبہ کی آخری دو آیات

لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ (128) فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ (129)} [التوبة : 128-129]

سورہ توبہ کی آخری دو آیات کی برکات وکمالات

سورہ توبہ کی آخری دو آیات کا ورد جو کوئی ہمیشہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کو جہان میں عزیز کر دے گا.
ان آیات کےاندرتسخیر ہے.اللہ جل جلالہ اس کوعزت،شان و شوکت، برکت، وسعت اور جلال، جبروت، اور وجاہت عطا فرمائیں گے.
اس کے اندر بڑی تاثیر ہے. اس کے اندر بڑی طاقت ہے. اس کو پڑھنے والا
جس کام میں ہاتھ ڈالےگایہ گیا،وہ گیا ہر کام میں پاس ہو گیا.
 امتحان میں پاس ہونا،ڈگریوں کا لینا، اور اعلیٰ نمبروں کا لینا،
 کوئی کام کرنا کرواناہو. کوئی مشکل اٹکی ہوئی هو. کہیں مقصد کو پانا ہو، کیسا بهی جائز
مقصد پانا ہو. کہیں منزل کو پانا ہو. کہیں مشکل کو پار کرنا ہو. ان آیات کے
پڑھنے والے کے لیے پهر یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے.

قدیم کتب عملیات میں عاملین نے اس آیت کو،،،تیغ بندی ،،، کا عمل قرار دیا ہے، اور حقیقتاً بھی ہے،
چاند گرہن کے روز سورۃ توبہ کی آیت نمبر 128:129کو تین سو تیرہ مرتبہ پڑھنے کے بعد اس نقش کو جتنے چاہئے تیار کریں، نقش بنانے کے بعدتمام نقوش پر دم کرلیں،
اور ایک نقش اپنے پاس رکھیں ایک کاروباری جگہ پر آویزاں کریں،
بقیہ نقوش آپ کسی بھی مستحق کو دے سکتے ہیں،

نقش کی چال

نقش کی چال کے لیے درمیان کے چار خانے رہنمائی کریں گے،خانہ نمبر 1 سے شروع ہونے والی آیت خود اپنا رُخ متعین کرتی ہے اور آخری خانے تک ترتیب وار پُر کی جائے گی،اسی طرح خانہ نمبر 2 سے جو آغاز ہوگا وہ بھی ترتیب وار نقش کے کسی کونے تک جائے گا، گویا مکمل آیت نقش میں چار بار لکھی جائے گی،آیت کا آغاز درمیان سے ہوگا اور اختتام چاروں کونوں میں سے کسی ایک کونے پر ، یہی اس نقش کی چال ہے۔
ہم نے یہاں سادہ نقش دیا ہے لیکن اصول نقش اور قواعد عملیات کی مکمل پابندی ضروری ہوگی یعنی قولہ الحق ولہ الملک کے ساتھ نقش کے دائیں بائیں حمعسق اور کھیعص کے ساتھ تمام ملائکہ بھی لکھے جائیں گے

نقش بنانے کےبعد

مذکورہ نقش شرف زہرہ، شرف، شمس، یا سورج وچاندگرہن میں تیارکردہ نقش تسخیر عام کے لیےکارآمد ہوگا،کاروباری ترقی،عام لوگوں میں مقبولیت اور شہرت ، شادی میں رکاوٹ اور بندش وغیرہ کے لیے مجرب ہے،اگر کاغذ پر لکھ کر فریم کراکے دکان یا مکان میں لگائیں تو کاروبار ترقی کرے گا اور گھر میں محبت و اتفاق اور خیروبرکت خوب ہوگی، الا ماشاءاللہ۔یہ ایک ایسا تحفہ جسے آپ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔
نقش یا لوح کی تیاری کے بعد کسی بھی نوچندی جمعرات کو 111 مرتبہ مکمل آیت شریف پڑھ کر لوح پر دم کریں اور پہن لیں، بعد ازاں روزانہ 111 مرتبہ اپنے ورد میں رکھیں، انشاءاللہ حیرت انگیز نتائج ملاحظے میں آئیں گے

چاندگرہن

27 جولائی بروز جمعہ کو مکمل چاند گرہن ہوگا جو پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں مکمل طور پر نظر آئے گا.

واضح رہے یہ چاند گرہن اکیسویں صدی کا سب سے طویل ترین چاند گرہن ہوگا اس کا مکمل دورانیہ 6 گھنٹے 14 منٹ ہوگا اور مکمل گرہن کا دورانیہ 1 گھنٹے 43 منٹ ہوگا ۔۔

مکمل چاند گرہن اکثر ایشیا، اکثر یورپ، آسٹریلیا، افریقا، شمالی امریکا کے جنوب میں ، جنوبی امریکا ، بحرالکاہل Atlantic Ocean، بحر اوقیانوسPacific Ocean، بحر ہند Indian Ocean اور اینٹارکٹیکا میں نظر آئے گا ۔

چاند گرہن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 17:14 پر ..اور انتہاء 23:28 پر ہوگی.
پاکستانی معیاری وقت کے مطابق جزوی چاند گرہن کی ابتداء رات 10:14 پر اور انتہاء 4:28 پر ہوگی.
جبکہ پاکستان میں مکمل گرہن کا عین وقت رات 1:21 ہے اس وقت مکمل گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔


Friday, June 22, 2018

Cancer ka Ellaj

اسلام علیکم
کینسر‘ ہیپاٹائٹس‘ رسولی‘ ٹی بی اور دوسرےموذی امراض کیلئے میرا تجربہ شدہ قرانی عمل

٭ اول و آخر گیارہ‘ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے۔ ٭ بسم اللہ الرحمن الرحیم 786مرتبہ ٭سورہ  فاتحہ 101مرتبہ ٭ سورہ  رحمن 7مرتبہ ٭سورہ  قریش 1001 مرتبہ ٭ آیت کریمہ 313 مرتبہ ٭ چاروں قل 4000مرتبہ (یعنی ہر سورة ایک ہزار مرتبہ) ٭آیة الکرسی 41 مرتبہ۔ ٭ آیت الشفاء(التوبہ 14‘ یونس 57‘ النحل 41‘ الاسراء82‘ الشعراء80‘ حٰم السجدہ 44) 33مرتبہ۔ یہ سب پانی پر دم کرکے وہ پانی اکیس دن تک مریض کو پلائیں۔ نوٹ: پانی پینے کا طریقہ یہ ہے:۔ پانی دن میں تین مرتبہ باوضو پینا ہے۔

فجر کی نماز کے بعد‘ ظہر کی نماز کے بعد‘ عشاءکی نماز کے بعد۔ ہردفعہ پانی پیتے وقت اکیس مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اور سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اورپانی پی لیا کریں۔ اکیس دن کے بعد کسی اچھی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں تو ان شاءاللہ آپ کو یہ بیماری نہیں ہوگی
اجازت عام ہے

اللہ ھُو اللہ ھُو

مرکزِ جستجو عالم رنگ و بُو

دم بہ دم جلوہ گر تو ہی تو چار سُو

کیوں کے ماحول میں کچھ نہیں الا ھُو

تم بہت دلربا تم بہت خوبرو

عرش کی عظمتیں فرش کی آبرو

تم ہو کونین کا حاصلِ آرزو

آنکھ نے کر لیا آنسوؤں سے وضو

اب تو کر دو عطاء دید کا ایک سروع

آؤ پردے سے تم آنکھ کے روبرو

چند لمحے ملن دو گھڑی گفتگو

لاب جھپتا پھرے جا بہ جا کوہ بہ کوہ

وحدہ ھُو وحدہ ھُو لا شریک لا ھُو

اللہ ھُو اللہ ھُو
اللہ ھُو اللہ ھُو

فتوحات کا لاثانی عمل

فتوحات کا لاثانی عمل

بسم اللہ شریف کا یہ عمل تسخیر خلائق اور فتوحات کا لاثانی عمل ہیں، ایسے اعمال عاملین وکاملین کی برسوں خدمت کرنے کے بعد بھی نہیں ملتے،
خوش نصیب شخص ہی اس عمل کو کرے گا،
اول بسم اللہ شریف کی زکات پانچ چلّوں میں ادا کریں،

فوائد عمل

(1)ہر طرح کے روحانی وجسمانی امراض کے علاج کے لئے بسم اللہ شریف کا دم قوی الاثر ہوگا،
(2)بعض مفسرین کہتے ہیں کہ بسم اللہ شریف ہی دراصل اسم اعظم ہے،
(3)حاملِ عمل کی رزق وروزی میں بے انتہا برکت ہو
(4)تسخیر خلائق حاصل ہو،
(5)اس عمل کا عامل سیفِ زبان اور سیفِ قلم ہوجاتا ہے
(6)اگر بندشِ نکاح، واولاد یا کاروبار ہو تو وہ بھی ختم ہو جائے،
(7)ہر طرح کے جادو جنات اور روحانی وجسمانی امراض کا خاتمہ ہو،
(8)عامل بسم اللہ شریف محبوب خلائق ہو،
(9)اگر کسی خاص مقصد کے لئے یہ عمل کیاجارہا ہوں تو وہ کام پائے تکمیل کو جلد پہنچے،

طریقہ عمل

اس عمل کے لئے سب سے موضوع وقت ماہ رجب، شعبان، رمضان المبارک، شوال، ذوالقعدہ ہے،
کسی بھی اسلامی ماہ کے نوچندی جمعرات، اتوار، یا پیر کی شب سے عمل شروع کریں،
ایک چلّے کے دنوں کی تعداد کم از کم 21یوم ہیں اور زیادہ سے زیادہ 40یوم ہے،
اگر 21یوم کا چلّہ مکمل کرنے کا ارادہ ہو تو بسم اللہ شریف کی سوا لاکھ کی تعداد کے حساب سے روزانہ 5950مرتبہ پڑھے، 21یوم میں سوالاکھ کی تعداد مکمل ہو جائے گی
اور اگر 40یوم میں ایک چلّہ مکمل کرنے کا ارادہ ہو تو روزانہ 3125روزانہ پڑھنا ہوگا، تو 40یوم سوالاکھ کی تعداد مکمل ہو جائے گی،

چلہ اول

میں سوالاکھ مرتبہ،، بسم اللہ الرحمن الرحیم ،،خاص حق تعالیٰ کی رضا کے واسطے پڑھے،
اور چلے کے اختتام پر سات رنگہ مٹھائی نابالغ بچوں میں تقسیم کریں، جب چلہ اول مکمل ہو جائے تو بغیر کسی ناغہ اور وقفے کے اگلے روز سے ہی

دوسرا چلہ

شروع کرے، دوسری مرتبہ پھرسوالاکھ کی تعدادبسم اللہ الرحمن الرحیم کی مکمل کرے، اور اس کا ثواب روزانہ نبی الرحمہ شافع محشر کی روح اقدس کو پہنچائے،

پھر تیسرا چلہ

 سوالاکھ بسم اللہ شریف کا حسبِ سابق اگلے روز سے ہی بغیر کسی وقفے اور ناغے کے شروع کریں، اور اس کا ایصالِ ثواب اہل بیت، آلِ رسول، اور تمام اولیآء کرام کی کی روح کو بخش دے،

اب چوتھا چلہ

سوالاکھ بسم اللہ شریف کی پوری کرے اور اس کا ثواب اپنے مرشد (استاد)کو اور اب تک فوت شدہ تمام مسلمان مرد وزن کی روح کواور جس شخص نے سے یہ عمل پڑھنے کا طریقہ ملا یعنی اپنے روحانی رہبر واستاد کو بخش دے،

پانچواں چلہ
اپنے جائز اور خاص مقاصد کے حصول کے واسطے پڑھے،،
جو کوئی خوش نصیب 5چلے اس طریقے سے پورے کرے گا وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کا پورا عامل بن جائے گا،
اب بعد از زکات عمل کو قابو میں رکھنے کے لئے بسم اللہ الرحمن الرحیم کو روزانہ 66مرتبہ پڑھا کرے، 

Jadoo Jinaat

جادو جنات اور روحانی وجسمانی امراض کو سلب کرنے کے لئے اس سے بہتر اور جلد اثر پزیر ہونے والا عمل نہیں، عامل اگر اس عمل کا عامل بن جائے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھوں ایسی غضب کی تاثیر ڈال دیتا ہے کہ کوئی مریض اللہ کے حکم سے اس کے آستانے سے شفاء یاب ہوئے بغیر واپس نہیں لوٹتا، اس عمل کی عاملین اور ڈاکٹر حضرات قدر کریں، ایسے اعمال بڑی مشکل سے دلوں سے نکلتے ہیں،

طریقہ عمل

سورت الفاتحہ میں کل 7آیات ہے
اگر عامل ہر آیت کی الگ الگ سوالاکھ کی زکات 21یوم یا 41میں نکال لیں
 تو وہ آیات شفاء کا عامل کبیر بن جائے گا،
(1)الحمد لله رب العالمین
(2)الرحمن الرحیم
(3)مالك يوم الدين
(4)اياك نعبد وإياك نستعين
(5)إهدنا الصراط المستقيم
(6)صراط الذين أنعمت عليهم
(7)غيرالمغضوب عليهم ولا الضالين
اس عمل کے بعد عامل کو کسی اور عمل کی ضرورت نہیں پڑے گی،

اللہ آپ کا حامی ومددگار ہو 

Sugar Ka 100% Yaqini Or Final Ilaj

اسلام علیکم
حکیم شوگر کا ایک نسخہ بتاتا ہوں ہمارے ایک رشتہ دار کو کسی نے بتایا اور انہوں نے استعمال کیا اور سو فیصد درست پایا
نسخہ یہ ہے
پنسار سے آپ کو ملے گا کرنجواہ
کلونجی نہیں کرنجواہ لینا ہے اس کو توڑ کر اس کا بیج نکال کر روزانہ ایک بیج رات کو کھا لینا ہے ایک ہفتہ روزانہ ایک بیج اور اگلے ہفتے ایک دن چھوڑ کر کھانا ہے بس
یہ نسخہ شوگر اور بواسیر دونوں کے لیے ہے
جس شخص نے یہ استعمال کیا ہے اس کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ استعمال کے بعد میری شوگر ختم ہو گئ سال کے بعد دوبارہ ہو گئ پھر یہی نسخہ استعمال کیا اب دوبارہ نارمل ہوں

Taraqi e Dolat

ترقی دولت کے لئے یہ عمل کریں یہ ایک بہت پرانی اور نایاب کتاب سے لیا ہے
انشاءاللہ اس کے کرنے سے آپ کے مالی مسائل ختم ہی ہوجائیں گے
نیک نیت کامل یقن کے ساتھ پڑھ لیں سب کو اجازت عام ہے  یہ عشاء کے بعد پڑھنا ہے  اول آخر 11 /11 مرتبہ درود پاک کوئی سا بھی خلوت میں پڑھ کر بغیر بات کئیے سوجائیں۔
 انشاءاللہ کامیابی آپ کا مقدر بنے گی
اول آخر 11/11 مرتبہ درود پاک اور آپ نے سورۃ فاتحہ 121 مرتبہ پڑھنی ہے مگر جب 
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
 پر پہنچے تو یہ پڑھنا ہوگا  مِثلَ داؤد  وسلیمان  و یوسف علیہم السّلام
پھر
 عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
پڑھ کر سورت مکمل کرنی ہے اسی طرح 121 مرتبہ پڑھ کر اپنے روزگار رزق اور قرض  سے نجات کی دعا مانگیں
آپ نے سورۃ فاتحہ اس طریقہ سے پڑھنی ہوگی یہ عمل 41 دن کا ہے خواتین ناغہ کے بعد پڑھ سکتی ہیں شادی شدہ افراد شریک زندگی سے اجازت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں کیوں کے اس عمل کے دوران خلوت نہیں کرنی دوران پڑھائی وقت  ایک ہی مقرر ہو مجبوری میں جگہ کی تبدیلی کی اجازت ہے

آپ کی سھولت کے لئے میں  سورۃ فاتحہ ترتیب سے دے رہا ہوں تا کے آپ کو آسانی ملے 

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏ ﴿۱﴾ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ‏ ﴿۲﴾ مٰلِكِ يَوۡمِ الدِّيۡنِؕ‏ ﴿۳﴾ اِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَاِيَّاكَ نَسۡتَعِيۡنُؕ‏ ﴿۴﴾ اِهۡدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۙ‏ ﴿۵﴾
 صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ مِثلَ داؤد  وسلیمان  و یوسف علیہم السّلام
 عَلَيۡهِمۡ ۙ‏ غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡنَ()

Wednesday, June 6, 2018

غصے سے نجات کیلئے



                                                                  غصے سے نجات کیلئے


اگر کسی شخص کو بات بات پر غصہ آجاتا ہویا کسی کی بات برداشت کرنے کی ہمت نہ رکھتا ہو یا اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی صلاحیت نہ ہو تو ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ درج ذیل آیت کا اٹھتے بیٹھتے کثرت سے ورد کرے۔

Wednesday, May 2, 2018