Friday, July 27, 2018

عزت و شہرت حاصل کرنے کا سنہری موقع

عزت و شہرت حاصل کرنے کا سنہری موقع

سورہ توبہ کی آخری دو آیات

لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ (128) فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ (129)} [التوبة : 128-129]

سورہ توبہ کی آخری دو آیات کی برکات وکمالات

سورہ توبہ کی آخری دو آیات کا ورد جو کوئی ہمیشہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کو جہان میں عزیز کر دے گا.
ان آیات کےاندرتسخیر ہے.اللہ جل جلالہ اس کوعزت،شان و شوکت، برکت، وسعت اور جلال، جبروت، اور وجاہت عطا فرمائیں گے.
اس کے اندر بڑی تاثیر ہے. اس کے اندر بڑی طاقت ہے. اس کو پڑھنے والا
جس کام میں ہاتھ ڈالےگایہ گیا،وہ گیا ہر کام میں پاس ہو گیا.
 امتحان میں پاس ہونا،ڈگریوں کا لینا، اور اعلیٰ نمبروں کا لینا،
 کوئی کام کرنا کرواناہو. کوئی مشکل اٹکی ہوئی هو. کہیں مقصد کو پانا ہو، کیسا بهی جائز
مقصد پانا ہو. کہیں منزل کو پانا ہو. کہیں مشکل کو پار کرنا ہو. ان آیات کے
پڑھنے والے کے لیے پهر یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے.

قدیم کتب عملیات میں عاملین نے اس آیت کو،،،تیغ بندی ،،، کا عمل قرار دیا ہے، اور حقیقتاً بھی ہے،
چاند گرہن کے روز سورۃ توبہ کی آیت نمبر 128:129کو تین سو تیرہ مرتبہ پڑھنے کے بعد اس نقش کو جتنے چاہئے تیار کریں، نقش بنانے کے بعدتمام نقوش پر دم کرلیں،
اور ایک نقش اپنے پاس رکھیں ایک کاروباری جگہ پر آویزاں کریں،
بقیہ نقوش آپ کسی بھی مستحق کو دے سکتے ہیں،

نقش کی چال

نقش کی چال کے لیے درمیان کے چار خانے رہنمائی کریں گے،خانہ نمبر 1 سے شروع ہونے والی آیت خود اپنا رُخ متعین کرتی ہے اور آخری خانے تک ترتیب وار پُر کی جائے گی،اسی طرح خانہ نمبر 2 سے جو آغاز ہوگا وہ بھی ترتیب وار نقش کے کسی کونے تک جائے گا، گویا مکمل آیت نقش میں چار بار لکھی جائے گی،آیت کا آغاز درمیان سے ہوگا اور اختتام چاروں کونوں میں سے کسی ایک کونے پر ، یہی اس نقش کی چال ہے۔
ہم نے یہاں سادہ نقش دیا ہے لیکن اصول نقش اور قواعد عملیات کی مکمل پابندی ضروری ہوگی یعنی قولہ الحق ولہ الملک کے ساتھ نقش کے دائیں بائیں حمعسق اور کھیعص کے ساتھ تمام ملائکہ بھی لکھے جائیں گے

نقش بنانے کےبعد

مذکورہ نقش شرف زہرہ، شرف، شمس، یا سورج وچاندگرہن میں تیارکردہ نقش تسخیر عام کے لیےکارآمد ہوگا،کاروباری ترقی،عام لوگوں میں مقبولیت اور شہرت ، شادی میں رکاوٹ اور بندش وغیرہ کے لیے مجرب ہے،اگر کاغذ پر لکھ کر فریم کراکے دکان یا مکان میں لگائیں تو کاروبار ترقی کرے گا اور گھر میں محبت و اتفاق اور خیروبرکت خوب ہوگی، الا ماشاءاللہ۔یہ ایک ایسا تحفہ جسے آپ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔
نقش یا لوح کی تیاری کے بعد کسی بھی نوچندی جمعرات کو 111 مرتبہ مکمل آیت شریف پڑھ کر لوح پر دم کریں اور پہن لیں، بعد ازاں روزانہ 111 مرتبہ اپنے ورد میں رکھیں، انشاءاللہ حیرت انگیز نتائج ملاحظے میں آئیں گے

چاندگرہن

27 جولائی بروز جمعہ کو مکمل چاند گرہن ہوگا جو پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں مکمل طور پر نظر آئے گا.

واضح رہے یہ چاند گرہن اکیسویں صدی کا سب سے طویل ترین چاند گرہن ہوگا اس کا مکمل دورانیہ 6 گھنٹے 14 منٹ ہوگا اور مکمل گرہن کا دورانیہ 1 گھنٹے 43 منٹ ہوگا ۔۔

مکمل چاند گرہن اکثر ایشیا، اکثر یورپ، آسٹریلیا، افریقا، شمالی امریکا کے جنوب میں ، جنوبی امریکا ، بحرالکاہل Atlantic Ocean، بحر اوقیانوسPacific Ocean، بحر ہند Indian Ocean اور اینٹارکٹیکا میں نظر آئے گا ۔

چاند گرہن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 17:14 پر ..اور انتہاء 23:28 پر ہوگی.
پاکستانی معیاری وقت کے مطابق جزوی چاند گرہن کی ابتداء رات 10:14 پر اور انتہاء 4:28 پر ہوگی.
جبکہ پاکستان میں مکمل گرہن کا عین وقت رات 1:21 ہے اس وقت مکمل گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔


Related Posts:

  • بسم اللہ شریف کا خاص عمل بسم اللہ شریف کا خاص عمل امید ہے سب بخیریت ہوں گیں اللہ عزوجل سب کو اپنے حفظ و امان میں جگہ دے آمین آج بسم اللہ شریف کے عمل کے ساتھ ممبرز کی خدم… Read More
  • جنات ، جادو، نظر بد، تعویزات، جنات ، جادو، نظر بد، تعویزات، یا کوئی ایسی بیماری جو جان نہ چھوڑ رہی ہو ڈاکٹروں کی سمجھ میں کچھ نہ آتا ہو اور مریض کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہو تو 41 عد… Read More
  • اگر کوٸی شخص کسی بیماری میں مبتلا اگر کوٸی شخص کسی بیماری میں مبتلا ٕ ہو اور ہر قسم کا روحانی اور ڈاکٹری علاج کروا کر وہ مایوسی کا شکار ہوچکا ہو یا کوٸی شخص کسی بھی قسم کی پریشانی میں… Read More
  • رشتے کے لیے ایک مجرب عمل رشتے کے لیے ایک مجرب عمل اگر کسی شخص کے بیٹے یا بیٹی کی شادی نہ ہوتی ہو اور وہ چاہے کہ اچھی جگہ اور جلدی رشتہ ہو جائے تو وہ ضرورت مند تین ہزار تین س… Read More
  • جنات کو دیکھنے کا عمل جنات کو دیکھنے کا عمل عشاء کی نماز کے بعد خوشبو لگا کر اکیلے میں سورہ اخلاص 71 مرتبہ پڑھیں اول آخر درود شریف ایک مرتبہ پڑھنا ہے روز یہ عمل‌ وقت اور … Read More

0 comments:

Post a Comment