Thursday, November 19, 2020

مقالات فقیری

                                                                              مقالات فقیری   

️اعتماد ، اعتقاد اور یقین کی رائفل اسم ذات الله کی مثال سے سمجھاتا ھوں لفظ اللہ کی مثال ایسے ہے جیسے گولی ۔ مثال کے طور 

پر میں لفظ اللّه کو گولی نہیں کہہ رہا ۔ ایک مثال دے رہا ہوں ایک بندے نے کسی کو گولی دے دی ، پیتل کی بنی گولی ہوتی ہے۔ 

اس نےکہا یہ گولی اس سے ہاتھی مرجائے، اس سے شیر مرجائے ، اس سے کتا مرجائے ،

بنده مرجائےجو چیزمارنا چاہے مرجائے گا بڑا خوش ہوا ، آگے سے آیا ایک کتا اس نےزور سےکتےکو ہاتھ سے گولی ماری وہ 

کتا اس کو بھونکتا ہوا بھاگ گیا اس نےکہا بجائے مرجاتا اس نے تو خود مجھے بھونکا اس نے اس گولی دینے والے کو جا کر 

شکوہ کیا ۔

اس سے کہنے لگا کہ تیرے بارے میں سنا تھا ، نیک و شریف آدمی ہو پھر بھی جھوٹ دھوکا دیتے ہو گولی سےتو کتا ہی نہیں 

مرا ۔ وہ شخص کہنے لگا : یہ بتاؤ گولی کو رائفل میں رکھ کہ مارا تھا ۔ کہنے لگا : تم نے کہا ہی نہیں تھا کہ اسے رائفل میں رکھ 

کے مارنا ہے .اس نے جواب دیا : ہاں جی ! میں نے کہا تھا یہ گولی ہے اس کو یقین کی رائفل میں رکھ کے مار پھر دیکھ کتا مرتا

 ہے یا نہیں مرتا .اس طرح آپ بھی اعتماد، اعتقاد، یقین کی رائفل میں رکھ کر یہ گولی روحانی اعمال میں مارکر دیکھیں آپ کتے 

کی بات کرتے ہیں یہاں تو جادوگر اور جنات ہی تڑپ جائے گے. دوستو اصل بات یہ ہے عمل ایک ہی ہو. بس اس پر یقین کامل 

ہو میں نے اپنے روحانی زندگی کا نچوڑ یہ نکالا ہے کہ ایک عمل ہو. اس پر آپ کی پوری طاقت ہو، پوری قوت ہو، پوری گرفت 

ہو، پوری توجہ ہو،پھر اس کوجہاں چلائےگا، وہاں چل جائے گا، یہ حقیقت عرض کررہا ہوں- یہ ھماری نئی کتاب مقالات فقیری مع عملیات سے ھے

0 comments:

Post a Comment