Friday, July 19, 2019

ذیارت سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم

ذیارت سرکار دوعالم  صلی اللہ علیہ و سلم

میرا عقیدہ ہے کہ جو شخص حضور اکرم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذیارت سے سرفراز ہو جاتا ہے. وہ واقعی روحانیت کے درجہ کمال پر فائز ہو جاتا ہے

دنیا کے معمولی معشوق محبوب کے لیے برسوں ایڑیاں رگڑ یں گے در در کی خاک چھانیں گے اور پھر بهی مطلوب کے نہ ملنے پر اپنی صداقت اور ثابت قدمی کا ثبوت دیتے ہوئے مزید کوشش کریں گے

مگر سرکار دوعالم کے دیدار کے لیے اگر چار دن کوشش کی اور مطلب حاصل نہ ہوا تو عمل کو بے اثر کہنے میں تامل نہ کریں گے

دوستوں یہ بارگاہِ حسن مطلق ہے زبان گهس جانےاور دانت پس جانے پر بھی اگر متاع گراں بہا ہاتھ آ جائے تو مفت ہے. کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کب رحم و کرم کی ہوا چل جائے مجھے ایک بزرگ سے یہ طریقہ رویت جمال باکمال کا حاصل ہوا ہم دنیاداروں کے لیے سخت اور عاشقان صادق کے لیے کچھ بھی نہیں

عمل

 رات کے دو بجے اٹهو اور غسل کرو سفید اور پاک کپڑے پہن کر عطر لگاو پھر چار رکعت نماز تہجد پڑهو
اور مسلے پر بیٹھے رہیں اور تین سو مرتبہ پڑهیں

 إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا

 اول وآخر گیارہ بار درود پاک پڑھیں

پھر اس مسلے پر قبلہ رخ ہو کر سو جائیں

صبح کی نماز قضا نہ ہونے دو.  تین دن کے اندر ذیارت ہو جاتی ہے پھر بھی جب نظر کرم ہو جائے مگر ہو گا ضرور خالی نہیں جاتا شوق کامل اور اعتقاد واثق کی ضرورت ہے اس عمل کو کرو گے تو دین و دنیا کی سعادت نصیب ہو گی


آپکی دعاؤں کا طلبگار

0 comments:

Post a Comment