Wednesday, November 28, 2018

"نبی کریم ﷺ تک پہنچنے کے راز

"نبی کریم ﷺ تک پہنچنے کے راز"
 اپنے اس روحانی سفر میں مجھ پر بہت سے راز بهی کهلے اور ان رازوں پر سے پردہ تب اٹها جب مرشد سے عشق کیا اور مرشد کے عشق میں ہر وقت ڈوبا رہا ان کا احساس ہر وقت میرے ساتھ ساتھ رہا خلوت، جلوت، خواب ہر جگہ میرے مرشد کا عشق مجھ پر ابرے رحمت بن کر برستا رہا ہے.

مرشد کریم سے عشق کے بعد بندہ
 (نبی کریم ﷺ) تک جلد از جلد پہنچنا چاہتا ہے.
مگر کیسے ؟ کس طرح  ؟

یہ وہ سوالات تهے جو میں خود تلاش کیا کرتا تها.
اور بحیثیت طالبعلم ابهی تک اسی رستے پر چلنے کی ٹوٹی پھوٹی کوشش کر رہا ہوں. دعا کیجئے گا اللہ تعالٰی مجهے اخلاص عطاء فرما دے. کامل برکت و عافیت اور سلامتی کے ساتھ آمین
 
قارئین  !
جو چیزیں (الحمداللہ) مجهے مرشد کی برکت سے ملیں وہ آپ تک پہنچانا میرا فرض ہے.

نبی کریم ﷺ کی مبارک نظر میں اپنا مقام بنانے کے 3 نقطے آج بتاتا ہوں.
کیا بتاوں پهر کیسے کیسے محبت بهرے جواب آتے ہیں مدینہ شریف سے.

قارئین  !
سب سے پہلے جو نقطہ آپ کی خدمت میں پیش کرنے لگا ہوں وہ ہے

1) درودشریف  :-
کوئی بهی ولی درودشریف پڑھے بنا نبی کریم ﷺ تک نہیں پہنچ سکا.
جو بندہ دن میں ایک ہزار مرتبہ درودشریف نہیں پڑھ سکتا اس کا روحانیت میں آنا بالکل فضول ہے.
آج آپ کو درودشریف پڑھنے کا وہ خاص الخاص وقت بتاتا ہوں جو اس ولی کامل کا تحفہ ہے جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے کہا تها کہ
 " تمہارے بعد کوئی ولی تیرے مرتبے اور مقام جیسا اب اس دنیا میں نہیں آئے گا جتنی ذاتی توجہ میں نے تم کو دی ہے تم سے پہلے کبهی کسی ولی کو نہیں دی اور تیرا فیض تا قیامت جاری رہے گا  "
اللہ تعالٰی الفاظوں میں کمی بیشی کامل برکت و عافیت اور سلامتی کے ساتھ معاف فرمائے آمین.

وہ خاص درودشریف والا وقت رات 10 بجے سے لے کر 10 بج کر 20 منٹس تک رہتا ہے روزانہ.
  10 Pm To 10:20 PM.
آپ کسی ملک میں بهی ہیں اپنے رہائشی ملک کی معیاری وقت کے مطابق یہ درودشریف آپ پڑھ لیا کریں.
یہ وہ وقت ہے کہ جس میں بہت تاثیر ملتی ہے بہت روحانی طاقت ملتی ہے، بہت نور ملتا ہے، بہت توجہ ملتی ہے، بہت غائبانہ فیض ملتا ہے.
دنیا بهی ملتی ہے اور آخرت بهی.
روزانہ جو پڑھے گا وہ خود محسوس کر لے گا کہ کس طرح اس کے سب کام کامل برکت و عافیت اور سلامتی کے ساتھ بنتے جا رہے ہیں.
(ان شاءاللہ تعالٰی عزوجل)
سارا دن درودشریف پڑهنے کے ساتھ ساتھ اس خاص وقت میں بهی درودشریف پڑھنا مت بھولیئے گا.

2 ) دوسرا راز اور نقطہ ہے کہ (نبی کریم ﷺ) کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ
 (رضی اللہ تعالٰی عنہا) کو روزانہ کچھ پڑھ کر ان کی روح مبارک تک پڑهائی کا ثواب پہنچایا جائے.
اس کے لیے کچھ خاص چیزیں بتاتا ہوں جو آپ کے لیئے بہت ہی فائدہ مند ہو گی
(ان شاءاللہ تعالٰی).
آپ روزانہ 2 رکعات نماز نفل پڑهیں اس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 3 مرتبہ سورہ کوثر پڑهیں ہر مرتبہ پوری بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ساتھ.
پهر دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 3 مرتبہ سورہ اخلاص پڑهیں ہر مرتبہ پوری بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ساتھ.
پهر دن میں کسی بهی وقت اول آخر 3 مرتبہ درودشریف،1 مرتبہ سورہ فاتحہ، 3 مرتبہ سورہ اخلاص پڑهیں.
اور کسی بهی وقت ایک تسبیح درودشریف کی پڑھ کر ان تینوں چیزوں کا ثواب حضرت فاطمہ (رضی اللہ تعالٰی عنہا) کی روح مبارک کو ایصال ثواب کر دیں. یعنی ان کی مبارک روح کو اس پڑهائی کا ثواب پہنچا دیں.
اب ہوگا یہ کہ اس مسلسل عمل کو کرنے سے آپ حضرت فاطمہ (رضی اللہ تعالٰی عنہ) کی نظر میں آ جائیں گے اور وہ آپ کے لئے دعا کریں گی.
اگر آپ ایصال ثواب روزانہ کریں گے تو وہاں عالم برزخ میں وہ آپ کے لیئے خوش ہو کر دعا کریں گی. (ان شاءاللہ تعالٰی عزوجل)
وہاں آپ کا باقاعدہ نام لیا جائے گا کہ فلاں بندے یا بندی نے آپ کو یہ پڑهائی کر کے ثواب ہدیہ کیا ہے اور اتنی نیکیاں آپ کے اکاؤنٹ میں جمع کر دی گئی ہیں اس فلاں بندے یا بندی کی پڑهائی کا ثواب آپ کو پہنچانے کی وجہ سے.

یہاں ایک بات نوٹ کرنے والی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا مفہوم ہے کہ " جس نے فاطمہ کو تکلیف دی اس نے مجهے تکلیف دی اور جس نے میری بیٹی فاطمہ کو خوش کیا اس نے مجهے خوش کیا اور مجهے خوش کرنا ایسا ہی ہے جیسے کسی نے اللہ تعالٰی کو خوش کیا"

اب آپ خود اندازہ لگا لیں کہ جس نے نبی کریم ﷺ کو خوش کر دیا آپ ﷺ کے دل اور آنکھوں کو ٹهنڈا کر دیا اس بندے یا بندی کا کیا مقام ہو گا.

3 ) تیسرا راز یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کی امت کے لئے ہر روز اللہ تعالٰی کے سامنے استغفار، ندامت، اور توبہ کی جائے.
جو کلمہ گو مسلمان امتی وفات پا چکے ہیں ان کے لئے استغفار کیا جائے ان کی طرف سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی جائے کہ " مولا کیا خبر جو میرے نبی ﷺ کا کلمہ گو امتی یعنی مسلمان امتی توبہ کر کے مرا ہے یا نہیں.
یا اللہ میں ان سب کلمہ گو مسلمان امتییوں کے لئے استغفار، ندامت، توبہ کرتا ہوں.
یا اللہ ان سے جانے انجانے چاہے انچاہے خلوت جلوت میں جو گناہ ہو گئے وہ توں اپنی شایانِ شان اور نبی کریم ﷺ  کے صدقے کامل برکت و عافیت اور سلامتی کے ساتھ معاف فرما دے مزید سزا کے بغیر معاف فرما دے. اور جو امتی زندہ ہیں چاہے مسلم ہیں یا غیر مسلم، انسان ہیں یا جنات ہیں سب کو معاف کر اور ہدایت عطاء فرما کامل برکت و عافیت اور سلامتی کے ساتھ.

ایسے رونا ساتهیو کے اللہ کو بهی ترس آ جائے اور وہاں مدینہ شریف بهی خبر ہو جائے کہ کوئی رو رو کر آپ ﷺ کی سنت پوری کر رہا ہے.
کوئی ہے ایک دیوانہ جو آپ ﷺ کے دل میں جو امت کے لئے ایک درد ہے اسے سمجھ گیا ہے.
کوئی ہے جو آپ ﷺ کے درد کو محسوس کر چکا ہے.

قارئین !
میں نے اپنے اس "کریم رب" سے مخاطب ہو کر بولا تها کہ " اے میرے معبود" میں نے ہمیشہ اب تمہیں ماں سمجھ کر پکارا ہے اور توں نے بهی ہمیشہ ماں بن کر لبیک کہتا ہے اب ماں بن کر ایک اور احسان کر دینا مجهے میرے مرشد کا پیغام ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں تک پہنچانے کی توفیق اور سعادت عطاء فرما دینا اپنی شایانِ شان، نبی کریم ﷺ کے صدقے اور میرے مرشد کے وسیلے سے کامل برکت و عافیت اور سلامتی کے ساتھ آمین.

قارئین  !
یہ تحفہ اپنے تک ہی محدود نا رکهیئے گا ساری امت اس وقت ان سب اعمال کی سخت ضرورت مند ہے.
اپنا حصہ اس چڑیا جتنا ضرور ڈالیئے گا جو اپنی چهوٹی سی چونچ سے حضرت ابراہیم
(علیہ السلام) کے لیئے جلائی گئی آگ پر پانی ڈال رہی تهی اور دل میں یہ اپنے "کریم رب" سے گمان رکهے بیٹهی تهی کہ جب رب پوچهے گا کہ میرے خلیل میرے ابراہیم کی آگ کو بجھانے کے لئے کون کون اپنا حصہ ڈال کر آیا ہے. تو میرا بهی اسی لسٹ میں نام ہو گا چاہے بے شک آخر پر ایک نکڑ ایک کونے میں ہی کیوں نا لکها ہو گا میرا نام. کم از کم آگ بجھانے والوں میں تو میرا نام آئے گا ہی
 (ان شاءاللہ تعالٰی)

قارئین  !
امت محمدی حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے لیئے جلائی گئی آگ سے بهی زیادہ خطرناک آگ میں گری اور پهنسی ہوئی ہے.

میں بهی وہی چڑیا بننے کی کوشش کر رہا ہوں.
 آئیے ہم سب وہی چڑیا بن کر اپنے محبوب نبی ﷺ کی امت کو بچا لیں.

 اور جب قیامت والے دن (نبی کریم ﷺ) ہم پوچهیں کہ کیا لے کر آئے ہو میرے لیئے اور ہم اپنا گیلا دامن آپ ﷺ کے سامنے پهیلا دیں گے کہ یا رسول اللہ ﷺ اور تو کچھ نا کر سکا مگر آپ ﷺ کی امت کے لئے روتا تها تڑپتا تها اور اللہ کو راضی کرتا تها کہ یہ امت تیرے نبی ﷺ کی آخری نشانی ہے بخش دے ان سب کو.

یقین جانیئے نبی کریم ﷺ ان آنسوؤں کا مول لگوا کر دکهائیں گے اور جس وقت شفاعت کے حقدار  والی لائن میں آپ سب سے آگے کھڑے ہوں گے اسی لائن کے آخر میں سب سے پیچھے شاید میں بهی کهڑا ہوں گا
(ان شاءاللہ تعالٰی) اسی امید میں کہ میں اس چڑیا سے بهی تهوڑا حصہ لے کر آیا ہوں اور شاید میرا کام بهی بن جائے.
 (ان شاءاللہ تعالٰی عزوجل)

دعاء خیر میں یاد رکھیے انشاء اللہ کسی نہ کسی موڑ پر ملاقات ہوگی

0 comments:

Post a Comment