Monday, October 2, 2017

اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم کے عملیات

اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم کے عملیات حصّہ اول

اعوذ باللہ من الشطن الرجیم اگر اس  طریقہ کے مطابق پڑھا جاہے  تو پھر زندگی میں کسی دوسرے عمل کی ضرورت باقی نہ رہے گی  طریقہ یہ ہے . ہر روز نماز فجر میں سنت و فرض کے درمیان 90 بار پڑھ لیا کریں اور اول و آخر درود شریف 3 3 بار پڑھ کر اپنے جملہ مقصد کی دعا کر لیا کریں ناغہ نہ کریں . یا  پھر طلوع آفتاب یا  غروب آفتاب  زوال کے وقت 90 بار روزانہ کا ورد معہ اول وآخر درود شریف 22 22 مرتبہ ہر وظیفے سے بے نیاز کر دے گا .

آسانی علم کے لیے

برائے تیزی ذہن اورآسانی علم اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم تحریر کر کے نہار منہ پانی میں گھول کر پلانا چاہیے . خواہ کاغذ پر لکھیں یا چینی کی پلیٹ پر لکھ کر یہ عمل سات دن تک کریں .

حاجت روائی  کے لیے

جب کوئی سخت مشکل یا  حاجت پیش آے تو 1200 بار اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم 12 دن تک پڑھیں تو اللہ کے حکم سے مشکل آسان ہو جاہے گی .

دوکان خوب چلے

اگر کسی کی دکان نہ چلتی ہو تو اسکو چاہیے کہ اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم کو مشتری کی ساعت میں لکھ کر گتے پر چپکاں دے یا اسکو شیشے کے فریم میں  جڑا کر گھر یا مکان میں لٹکا دے . انشاءاللہ دوکان کی بیکری بڑھ جاے گی اور گھر کو کسی نے باندھ دیا ہے تو وہ کھل جاہے گا اور اگر کسی نے جادو کرایا ہے تو اسکا اثر باطل ہو جاے گا اور جو لوگ اس گھر میں رہتے ہیں وہ بھی ہر قسم کی مصیبتوں سے مخفوظ رہیں گے  , گھر  اور کاروبار کے دشمن زیر ہوں گے .

روحانی ترقی کے لیے

اگو کوئی روحانیت میں ترقی چاہتا ہو تو وقت اور جگہ کی پابندی کرے اور 500 مرتبہ روزانہ اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم پڑھے 40 دن تک پڑھے

کسی مشکل  کام میں  میں آسانی

کسی مشکل کام  کو جلد آسان کرنا ہو تو نماز حاجت کی نیت سے ہر رکعت میں بعد الحمد 3 بار سوره اخلاص  پڑھے اور ثواب اسکا بروح پاک حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو بخشے . بعد میں 70 بار اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم پڑھے .

انشاءاللہ اسی دن  کامیاب ہو گا ورنہ 3 دن یہ عمل کرے .

جائز  مراد

اگر کسی کی کوئی ایسی جائز  مراد جو پوری نہ ہوتی ہو ہر نماز کے بعد سجدے میں سر رکھ کر 11 بار اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم پڑھے پھر سجدے سے سر اٹھاہے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کے لیے دعا مانگے  انشاءاللہ  ہر جائز دلی مراد بہت جلد پوری ہو گی .    انشاءاللہ مزید عمل پیش کروں گا ایک بار لکھتا بہت لمبا ہو جاتا اللّه آپ سبکو کامیاب کرے آمین

Related Posts:

  • بسم اللہ شریف کا خاص عمل بسم اللہ شریف کا خاص عمل امید ہے سب بخیریت ہوں گیں اللہ عزوجل سب کو اپنے حفظ و امان میں جگہ دے آمین آج بسم اللہ شریف کے عمل کے ساتھ ممبرز کی خدم… Read More
  • اگر کوٸی شخص کسی بیماری میں مبتلا اگر کوٸی شخص کسی بیماری میں مبتلا ٕ ہو اور ہر قسم کا روحانی اور ڈاکٹری علاج کروا کر وہ مایوسی کا شکار ہوچکا ہو یا کوٸی شخص کسی بھی قسم کی پریشانی میں… Read More
  • سورت الم نشرح کی فضیلت سورت الم نشرح کی فضیلت سورة الم نشرح اکیس بار صبح و شام اول و آخر تین بار درودشریف طالب علم خود پڑھ لے یا ماں پڑھ کر دم کر دے بہت پُرتاثیر چیز ہے… Read More
  • رشتے کے لیے ایک مجرب عمل رشتے کے لیے ایک مجرب عمل اگر کسی شخص کے بیٹے یا بیٹی کی شادی نہ ہوتی ہو اور وہ چاہے کہ اچھی جگہ اور جلدی رشتہ ہو جائے تو وہ ضرورت مند تین ہزار تین س… Read More
  • جنات کو دیکھنے کا عمل جنات کو دیکھنے کا عمل عشاء کی نماز کے بعد خوشبو لگا کر اکیلے میں سورہ اخلاص 71 مرتبہ پڑھیں اول آخر درود شریف ایک مرتبہ پڑھنا ہے روز یہ عمل‌ وقت اور … Read More

0 comments:

Post a Comment