Friday, July 27, 2018

نظر بد

نظر بد

مفسرین کہتے ہیں کہ جس شخص کی عادت کسی چیز کو بہت زیادہ دیکھتے رہنے کی ہو اس کی آنکھوں میں ایک طرح کا کرنٹ پیدا ہوجاتا ہے جو سامنے والے شخص کو جلا ڈالتا ہے ۔ بری نظرلگنے کے اثرات یوں تو کہیں بھی ہو سکتے ہیں لیکن سب سے زیادہ یہ اثرات نعمت پر ہوتے ہیں یعنی جو کمال ،خوبی یا علم اللہ تعالی نے اسے دیا ہو ۔ نظر لگانے والے کی نگاہ اس کو جلادیتی ہے۔

نظر بد سے متعلق حضورﷺ کے ارشادات:

ـ۔اللہ تعالی نے سزا اور تقدیر میں جس چیز کا فیصلہ کرلیا ہے اس کے بعد میری امت میں سب سے زیادہ اموات نظر بد کی وجہ سے ہونگی۔

۔نظر بد انسان کو قبر تک اور اونٹ کو ہانڈی تک پہنچادیتی ہے۔

۔نظر بد حق ہے شیاطین اسے حاضر کرتے ہیں اور بنی آدم کی حسد کی وجہ سے ہوتی ہے۔

۔ نظر بد سے اللہ کی پناہ مانگو ـــــکیونکہ نظر بد حق ہے۔

۔جب تمہیں کوئی چیز پسند آئے اور اچھی لگے تو اس پر سے نگاہ ہٹا لو اور ماشاء اللہ لا حول ولا قوتہ الاباللہ پڑھ لو۔

یعنی سب کچھ اللہ کی قدرت کا کرشمہ ہے۔ انسان نہ اپنے آپ کو بڑھا سکتا ہے نہ کسی اور کو خوبصورت بنا سکتا ہے ۔ بعض مفسرین سورہ القلم کی آخری تین آیات کی تفسیر میں لکھا ہے کہ آپ ﷺ کا حسن حضرت یوسف ؑ سے کئی گنا زیادہ تھا۔ شمائل میں ہے کہ ہر روز آپ ﷺ کے حسن کا ایک جلوہ بڑھتا تھا جیسے جنت الفردوس کی نعمت کا بڑھتا ہے۔
چنانچہ نبی کریم ﷺ کو نظر لگانے کے لیے یہود نے نظر باز وں کو اکٹھا کیا ۔ آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے وہ سب لائن سے آپ ﷺ کے سامنے کھڑے ہوگئے اور آپ کو دیکھنے لگے۔ آپ ﷺ نظریں نیچے کیے منبر سے اترے اور صحابہ کرام کو اشارہ کیا مجھے لے کر چلو ۔ اس وقت آپ ﷺ خود نہیں چل سکتے تھے کیونکہ نظر کا اثر ہوگیا تھا۔
اس وقت سورہ القلم کی آخری تین آیات نازل ہوئیں۔

علاج:

سورہ فلق اور سورہ الناس قران مجیدکی دو ایسی آیات ہیں جنھیں پڑھ کر دم کرنے سے انسان بری نظراور وسوسے سے بچا رہتا ہے ۔

اس کے علاوہ کہا جاتا ہے کہ نظر بد کے اثر کو دور کرنے کے لیے صبح شام یہ آیات تلاو ت کی جائیں۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ :

۔ پہلے تین مرتبہ سورہ الفاتحہ
۔ پھر تین مرتبہ آیت لکرسی
۔ پھر تین مرتبہ سورہ القلم کی آخری آیات
۔ اور آخر میں تین مرتبہ درود ابراہیمی
پڑھ کر جس کو نظر لگی ہو اسے دم کرے اور دعا کر ے کہ اسے جس کی بھی نظر لگی ہے وہ مومن ہو یا کافر مرد ہو یا عورت ،اپنا ہو یا پرایا،نیلی آنکھوں والا ہو یا کالی آنکھوں والا ، خیرخواہ ہو یا بدخواہ ، ارادتاً کیا ہو یا بغیر ارادے کے ۔ اے اللہ آپ ان آیات کی برکت سے ہمارے مریض کو صحت عطا فرمائیں۔

کالا جادو

اسلام علیکم
نؤ چندی جمعرات کو بعد نماز عشاء دو نفل پڑھ کر ۔بیٹھ جائیں ۔آیت الکرسی سات بار چاروں قل سات سات بار دم کر کے اپنے جسم سر پر پھیر لیں  ۔
اب درود اول آخر گیآرہ گیارہ بار ابراھیمی ۔درمیان میں  یہ عزمت 1111 بار پڑھہں ۔اگر نآراض زنجروں میں قید ھے یا کالا جادو سے بند ھے ۔یا کسی بھی وجہ سے نہیں ارھا چیلنج ھے گیارہ دن میں میں دیوانہ وار آے گا انشاءاللہ ۔یہ عمل کبھی خطا نہیں گیا ۔
عمل ۔ ۔ منہ میں مصری رکھ کر ۔
عزمت واقسمت علیکم المدد کن اللہ  ھو یا معشر الجن والا نس والاروح بحق یا بدوح حضرت سلمان بن داود علیہ السلام حاضر حاضر حاضر فلان بن فلان حاضر بحق یاحی یا قیوم برحمتک یا ارحم الراحمین
صرف اور صرف جایز مقصد وہ بھی بتا کر اجازت لیہں ۔

عزت و شہرت حاصل کرنے کا سنہری موقع

عزت و شہرت حاصل کرنے کا سنہری موقع

سورہ توبہ کی آخری دو آیات

لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ (128) فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ (129)} [التوبة : 128-129]

سورہ توبہ کی آخری دو آیات کی برکات وکمالات

سورہ توبہ کی آخری دو آیات کا ورد جو کوئی ہمیشہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کو جہان میں عزیز کر دے گا.
ان آیات کےاندرتسخیر ہے.اللہ جل جلالہ اس کوعزت،شان و شوکت، برکت، وسعت اور جلال، جبروت، اور وجاہت عطا فرمائیں گے.
اس کے اندر بڑی تاثیر ہے. اس کے اندر بڑی طاقت ہے. اس کو پڑھنے والا
جس کام میں ہاتھ ڈالےگایہ گیا،وہ گیا ہر کام میں پاس ہو گیا.
 امتحان میں پاس ہونا،ڈگریوں کا لینا، اور اعلیٰ نمبروں کا لینا،
 کوئی کام کرنا کرواناہو. کوئی مشکل اٹکی ہوئی هو. کہیں مقصد کو پانا ہو، کیسا بهی جائز
مقصد پانا ہو. کہیں منزل کو پانا ہو. کہیں مشکل کو پار کرنا ہو. ان آیات کے
پڑھنے والے کے لیے پهر یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے.

قدیم کتب عملیات میں عاملین نے اس آیت کو،،،تیغ بندی ،،، کا عمل قرار دیا ہے، اور حقیقتاً بھی ہے،
چاند گرہن کے روز سورۃ توبہ کی آیت نمبر 128:129کو تین سو تیرہ مرتبہ پڑھنے کے بعد اس نقش کو جتنے چاہئے تیار کریں، نقش بنانے کے بعدتمام نقوش پر دم کرلیں،
اور ایک نقش اپنے پاس رکھیں ایک کاروباری جگہ پر آویزاں کریں،
بقیہ نقوش آپ کسی بھی مستحق کو دے سکتے ہیں،

نقش کی چال

نقش کی چال کے لیے درمیان کے چار خانے رہنمائی کریں گے،خانہ نمبر 1 سے شروع ہونے والی آیت خود اپنا رُخ متعین کرتی ہے اور آخری خانے تک ترتیب وار پُر کی جائے گی،اسی طرح خانہ نمبر 2 سے جو آغاز ہوگا وہ بھی ترتیب وار نقش کے کسی کونے تک جائے گا، گویا مکمل آیت نقش میں چار بار لکھی جائے گی،آیت کا آغاز درمیان سے ہوگا اور اختتام چاروں کونوں میں سے کسی ایک کونے پر ، یہی اس نقش کی چال ہے۔
ہم نے یہاں سادہ نقش دیا ہے لیکن اصول نقش اور قواعد عملیات کی مکمل پابندی ضروری ہوگی یعنی قولہ الحق ولہ الملک کے ساتھ نقش کے دائیں بائیں حمعسق اور کھیعص کے ساتھ تمام ملائکہ بھی لکھے جائیں گے

نقش بنانے کےبعد

مذکورہ نقش شرف زہرہ، شرف، شمس، یا سورج وچاندگرہن میں تیارکردہ نقش تسخیر عام کے لیےکارآمد ہوگا،کاروباری ترقی،عام لوگوں میں مقبولیت اور شہرت ، شادی میں رکاوٹ اور بندش وغیرہ کے لیے مجرب ہے،اگر کاغذ پر لکھ کر فریم کراکے دکان یا مکان میں لگائیں تو کاروبار ترقی کرے گا اور گھر میں محبت و اتفاق اور خیروبرکت خوب ہوگی، الا ماشاءاللہ۔یہ ایک ایسا تحفہ جسے آپ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔
نقش یا لوح کی تیاری کے بعد کسی بھی نوچندی جمعرات کو 111 مرتبہ مکمل آیت شریف پڑھ کر لوح پر دم کریں اور پہن لیں، بعد ازاں روزانہ 111 مرتبہ اپنے ورد میں رکھیں، انشاءاللہ حیرت انگیز نتائج ملاحظے میں آئیں گے

چاندگرہن

27 جولائی بروز جمعہ کو مکمل چاند گرہن ہوگا جو پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں مکمل طور پر نظر آئے گا.

واضح رہے یہ چاند گرہن اکیسویں صدی کا سب سے طویل ترین چاند گرہن ہوگا اس کا مکمل دورانیہ 6 گھنٹے 14 منٹ ہوگا اور مکمل گرہن کا دورانیہ 1 گھنٹے 43 منٹ ہوگا ۔۔

مکمل چاند گرہن اکثر ایشیا، اکثر یورپ، آسٹریلیا، افریقا، شمالی امریکا کے جنوب میں ، جنوبی امریکا ، بحرالکاہل Atlantic Ocean، بحر اوقیانوسPacific Ocean، بحر ہند Indian Ocean اور اینٹارکٹیکا میں نظر آئے گا ۔

چاند گرہن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 17:14 پر ..اور انتہاء 23:28 پر ہوگی.
پاکستانی معیاری وقت کے مطابق جزوی چاند گرہن کی ابتداء رات 10:14 پر اور انتہاء 4:28 پر ہوگی.
جبکہ پاکستان میں مکمل گرہن کا عین وقت رات 1:21 ہے اس وقت مکمل گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔